15/04/2026
شیخو پورہ: الخدمت میگا پلانٹیشن ڈرائیو-2026 کے تحت آغوش ہوم الخدمت شیخوپورہ میں شجرکاری کاری کا انعقاد کیا گیا۔
آغوش ہوم الخدمت شیخو پورہ کے باہمت بچوں، انتظامیہ اور الخدمت ذمہ داران نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور 400 سے زائد پودے لگائے۔ الخدمت میگا پلانٹیشن ڈرائیو-2026 پورے ملک میں جاری ہے جس کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن رواں برس 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھتی ہے۔ الخدمت پلانٹیشن ڈرائیو کا مقصد پاکستان میں ہیٹ ویوز سمیت دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں اور مضمرات سے وطن عزیز کو محفوظ بنانا ہے۔