24/12/2025
السلام وعلیکم۔۔۔ محمد عبداللہ کی ابھی کچھ دیر پہلے کی تصویر الحمدللہ۔۔۔۔
مگر ای سی جی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی بلڈ کینسر کی مرض میں ایک بات دیکھی ہے یہاں ہر گزرتا پل لمحہ اتنا سخت ہے کہ ابھی بچہ ٹھیک ہے اور ابھی اسکی طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔۔۔میں اسکی کیلا کھاتے ویڈیو دیکھ کر خوش ہورہی تھی ساتھ ہی ای سی جی رپورٹ سامنے آ گئی سب کہہ رہے ہیں بلڈ کینسر مریض سروائیو نہیں کر پاتے خاص کر سرکاری ہسپتالوں میں۔۔۔۔
بہت والدین کے میسج آئے کہ انکے بچے بچیوں کو ابھی تشخیص ہوئی اور کچھ ہی دنوں میں بلڈ کینسر مرض انکی اولاد کھا گئی۔۔۔۔
میں اس وقت ذہنی اور جسمانی دونوں طور پر بیمار ہوگئی ہوں بخار اور انفیکشن گلے کا اور پھر عبداللہ کی ہر گھڑی بدلتی طبیعت ۔۔۔۔
جی چاہ رہا ہے خوب چیخیں مار کر رونا شروع کردوں ۔۔۔
محمد عبداللہ میرا کچھ نہیں لگتا
مگر اس بچے کی تکلیف اپنی تکلیف لگ رہی ہے۔۔۔۔
پورے پاکستان میں سب ہسپتالوں میں سب کچھ ہونے کے باوجود بھی وہ کچھ نہیں ہے جو باہر ممالک میں ہوتا ہے۔۔۔۔
امیر بندہ علاج کروانے باہر ملک چلا جاتا ہم لوگ کہاں جائیں ۔۔۔۔؟
خدا کے لیے ہسپتالوں کے نام نہ لکھیں کمنٹس میں آپ اور میں دونوں جانتے ہیں کہ پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔۔۔۔
۔
اگر کوئی خود سے بھی مدد کرنا چاہے تو اس نمبر پر jaaz cash ہے کر سکتا ہے
03060899023