The Youth Of Seetpur Official

The Youth Of Seetpur Official Join us in shaping a better tomorrow for Seetpur! �

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 😞ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے، ام...
01/03/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 😞

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے، امت مسلمہ سے تعزیت 💔

امت ایک غیرت مند اسلامی لیڈر سے محروم ہو گئی۔ یہود و نصاری اپنے شکنجے گاڑتے آ رہے ہیں اور بزدل مسلمان ممالک ان کے حمایتی بنے ہوئے ہیں۔ اللہ مسلمانوں پہ رحم فرمائے۔

25/02/2026

صدر تحصیل پریس کلب علی پور صفدر شکرانی نے، تحصیل علی پور کے مکروہ چہرے صحافت جیسے منصب پر دھبہ ہدایت رضوی نامی شخص کی رکنیت بحال کی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں وہ شخص بالکل بھی اس قابل نہی کہ اسے تحصیل پریس کلب دوبارہ سے ایسا موقع فراہم کرے جسے طاقت بنا کر وہ پھر سے وہی اعمال دہرائے جس وجہ سے اللہ نے اسے ذلیل و رسوا کیا۔

10/02/2026

ایم پی اے نواب خان گوپانگ کو منتخب ہوئے 2 سال مکمل ہو گئے آپ ان کی کارکردگی سے کتنا مطمئن ہیں۔

نوٹ:ـ کارکردگی سے مراد نماز جنازوں میں شرکت،قل خوانیوں میں شرکت،ولیموں میں شرکت شامل نہی ہے۔

Award Distribution Ceremony ✨❣️Organized By: Usama Nazar Syed Fazal Naqvi Chief Guest: International Cricketer     The Y...
03/02/2026

Award Distribution Ceremony ✨❣️
Organized By:
Usama Nazar Syed Fazal Naqvi
Chief Guest:
International Cricketer


The Youth Of Seetpur Official

تاریخی شہر سیت پور میں تاریخی سیلاب سے نمٹنے والے تاریخی ہیروز کی کہانی! ✨❣️
جہاں اس تباہ کن سیلاب نے لاکھوں لوگوں کو بے حال کر دیا وہاں ہمارے شہر کے نوجوان صف اول میں اپنے لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے۔
کچھ وسیب زادے پورش علاقوں کے سکون کو چھوڑ کر سیلاب زدہ سیت پور کی جانب دوڑے تو کچھ نے اپنی جابز کو داؤ پر لگایا اور چھٹیوں پر نکل آئے، اور کچھ شہروں سے بیٹھ کر امدادی ٹیموں کو روانہ کرتے رہے تو کچھ سوشل میڈیا پر جان دار آواز بنے، کچھ پاکستان کے ٹاپ میڈیا انفلوانسرز سے مسلسل رابطے میں تھے تو کچھ غیر ممالک سے اپنے اپنے اپنے نیٹ ورکس کو فعال کر رہے تھے، ان تمام ذی شعور لوگوں نے اپنی بساط کے دامن سے بھی باہر نکل کر وہ کارنامے انجام دیے کہ پتہ چلا سیت پور یونین کونسل زندہ دل، پڑھے لکھے اور باوقار لوگوں کی مثالی یونین کونسل ہے۔ سب نے مل کر کام کیا کچھ اپنی اپنی ٹیموں میں پھیل گئے کوئی ریسکیو آپریشن کا حصّہ بنا تو کوئی خوارک کی ترسیل میں جانفشانی کے ساتھ دن رات ایک کئے ہوئے تھا۔ کوئی مریضوں کی دیکھ بھال میں تھا تو کوئی جانوروں کی محفوظ منتقلی اور ان کو وبائی امراض سے بچانے پر اپنی اپنی خدمات کو وسیع کرتا چلا گیا۔ اور پھر فلڈ آنے سے پہلے بھی اصل ہیروز اس ماں دھرتی کے تحفظ پر لگے ہوئے تھے جن کے اپنے رقبے زیر آب تھے اور شہر کو بچانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لوگوں کے ہمراہ کئی دنوں تک مشکل سے سو پائے جن میں سر فہرست،جام ناصر عباس چنہ صاحب، جام غلام عباس چنہ صاحب، توقیر عباس بربرا صاحب، حاجی حضور بخش گبول، چاچا مٹھو خرسہ صاحب اپنے اپنے لوگوں کے ساتھ قابلِ ذکر خدمات انجام دیں۔
غرض یہ کہ اس نفسیاتی المیہ نے سب کو ہلا ہر رکھ دیا کئی نوجوانوں کے اپنے گھر بھی متاثر تھے مگر وہ اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے اور گراں قدر خدمات انجام دیں۔ امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے فرنٹ لائن پر موجود آغا جمیل حسین خان صاحب پہلے دن سے ہی اپنی ٹیموں کے ساتھ سیلابی صورتحال کے سامنے صف آراء تھے اور ان کا کام ہمیشہ مثالی رہا۔
پھر اس شہر کے تمام سکولوں نے اپنے اپنے سکولوں کو سیلاب متاثرین کیلئے خالی کر دیا جن میں سرفہرست آکسفورڈ پبلک سکول، پاکستان پبلک سکول اور پاسبان ملت سکول نے القائم ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ اور مدارس اور علمائے کرام نے اپنے اپنے دینی مراکز اوپن کر دیے۔
ہر گلی، ہر محلے، ہر ٹیم نے اپنے اپنے دائرے میں ایک بڑا رول پلے کیا۔ جن کا احاطہ اس پوسٹ میں کرنا تقریباً نا ممکن ہے مگر ہم کوشش کریں گے کہ اس حوصلہ افزا ماحول میں اپنے ہی شہر کے مثبت لوگوں نہ بھول جائیں غرض یہ کہ اس تاریخی سیلاب میں
نوجوانوں نے لیڈ کیا، بزرگوں نے رہنمائی دی،
اور متاثرین کے لیے دن رات کے فرق کو ختم کر دیا۔
وبائی امراض پھوٹیں تو ڈاکٹر عامر شہزاد بھائی نے سیت پور کی تاریخ کا سب سے بڑا اور طویل مدتی کیمپ لگایا جو ایک ماہ تک جاری رہا۔ ان کے ساتھ جذبوں سے بھرپور ینگ ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر عدنان شاہ، ڈاکٹر ثوبان چوہان، ڈاکٹر انس چوہدری، اور پھر ان کی کال پر آئی ملک بھر سے ڈاکٹر کمیونیٹی✨❣️ ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب نے نہیں دیکھا مجھے کون ساتھ لیکر جا رہا ہےکب گھر واپس آؤں گا۔
اس کے ساتھ ہی خواجہ حسن بخش فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو خواجہ محمد عباس صاحب اسلام آباد سے چل نکلے اور بند راستوں کو عبور کرتے سیت پور پہنچے پھر اپنی ٹیموں کے ساتھ سیت پور شہر کے ہر سرکاری کیمپ پر فوڈ اور ادویات کے سلسلے کو رکنے نہیں دیا ان کے ہمراہ ڈاکٹر خواجہ عبد الحسن اور ڈاکٹر خواجہ مہدی صاحب دن رات فیلڈ میں موجود تھے۔
رانا انس بھائی نے ارجنٹ دو کشتیوں کا لاہور سے انتظام کرایا اور ایک مکمل ٹیم کے ساتھ آخر تک موجود رہے۔ پریس سے تمام صحافیوں نے مل کر کام کیا میاں طارق صاحب اور رانا ارشد صاحب اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ فعال صحافت کی۔ اور مقامی انتظامیہ کو فعال رکھنے میں کردار ادا کیا۔
ایک طویل ترین تحریر ہے میں لکھتا جارہا ہوں مگر احاطہ کرنے سے قاصر ہوں۔
اس کے ساتھ ساتھ مخدوم سید علی عباس بخاری صاحب نے انتہائی فعال ہو کر ایک کثیر آبادی تک کھانے پہنچانے اور پھر ابھی تک بھی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ضیغم عباس ہوت اور عرفان شاہ ایڈووکیٹ نے اپنی ٹیموں کے ساتھ مل کر ذبردست کام کیا۔ اس طرح یاسر رضوی اور جنید بھائی نے اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ زبردست امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ عرفان رند نے سوشل میڈیا پر بھر پور آواز اٹھائی۔
عابد نواز صاحب نے عارضی سٹیل پل پر صوبائی کابینہ کے سامنے کامیاب حکمت عملی سے آواز اٹھائی اور شاہ زیب عباس اور عرفان نواز نے بھی ایک ٹیم کی طرح اپنی خدمات انجام دیں۔
آخر میں ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں تو اور بارگاہِ الٰہی میں بہترین اجر کے لیے دعا گو ہوں جن میں خاص طور پر نمل یونیورسٹی سے دوست عباس علوی صاحب، ایک گمنام ہیرو اور دیگر تمام دوستوں نے جنہوں نے ہر طرح سے ہمارے لوگوں کی مشکل وقت میں مدد کی۔
خاص طور پر اپنی فلڈ ٹیم دی یوتھ آف سیت پور سے رانا علی حمزہ جو لاہور سے بیٹھ کر اپنے لوگوں کے لیے فعال تھے پھر یہاں میرے ساتھ میری ٹیم میں ملک امان اللّٰہ، اصغر سیلم بھٹہ، محسن غفار، اسامہ قیوم، توفیق چوہان، ملک حسن رضا، علی مہدی،چوہدری علی حسن، احمد علی غوری، اور پھر مسلم کالج سیت پور سے ہمارے نوجوان طلباء نے ہر قدم پر امدادی سرگرمیوں کا حصہ رہے۔
آپ سب کی ہر کوشش کا حقیقی صلہ بارگاہِ الٰہی میں مکمل انصاف کے ساتھ موجود ہے مگر انسانی قدرتی رویے تحسین سے مزید قوت سے نکھرتے ہیں جس سے معاشرے میں فلاح کا رواج تشکیل پاتا ہے۔
انتہائی معزرت خواں ہوں اگر کسی کا نام رہ گیا ہو تو پلیز میری رہنمائی کر دیجیئے گا تاکہ میں ان کو ایڈ کر دوں 🙏✨❣️
منجانب: عباس ملک
فلڈ ریلیف ٹیم ہیڈ: دی یوتھ آف سیت پور۔
آخر میں اسامہ نذر اور فضل عباس نقوی صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان مثبت سلسلوں کے رواج کو بڑے خوب صورت طریقے آگے بڑھایا ایک پوری تحصیل کے مثبت لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے سب کی حوصلہ افزائی کی۔ ❣️✨🙏

20/01/2026

سرائیکی دی مثال اے "ادے دی کندھی ڈھائے میڈی لت دی خیر اے"

سیت پور اور خیر پور سادات کو
کمشنر ڈی جی خان نے فریقین کے درمیان باہمی رضا مندی نہ ہونے پر میونسپل کمیٹی لسٹ سے ختم کر دیا۔

بے شک کوئی بہت بڑا فائدہ نا بھی ہونا ہوتا مگر ایک راستہ بن جاتا ہے صفائی ستھرائی کے معمالات تھوڑے بہتر ہو سکتے تھے
مگر ہم کہاں اجتماعیت پسند ہیں ہم تو انفرادیت پسند ہیں۔

لطیف سیال صاحب کی خبر دیکھنے کے بعد ادارہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژن ڈی جی خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظ...
17/01/2026

لطیف سیال صاحب کی خبر دیکھنے کے بعد ادارہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژن ڈی جی خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرگڑھ سے رابطہ کیا اور فلٹریشن پلانٹ کو بحال کروا دیا گیا۔

مستقبل میں کسی بھی قسم کی شکایت سے متعلق ادارے کی ہیلپ لائن 1336 پر کال کریں۔

10/01/2026

کتنے اچھے لگتے ہیں وہ نوجوان جو کسی نا کسی طرح سیت پور کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔

شاباش رانا بلال ایسے ہی لگے رہیں ۔

اٹھو جوانوں سجاک تھیواے گودے گیری دا راج بدلو اے پیریں پونونڑ،اے سر جھکاونڑاے  گھٹیا  سارے  رِواج۔  بدلو۔۔۔۔۔ہم نوجوان ج...
09/01/2026

اٹھو جوانوں سجاک تھیو
اے گودے گیری دا راج بدلو

اے پیریں پونونڑ،اے سر جھکاونڑ
اے گھٹیا سارے رِواج۔ بدلو۔۔۔۔۔

ہم نوجوان جو اپنے گھر اپنے وسیب اپنے شہر کی اس حالت زار پر چپ ہیں ہم بھی یقیناً علاقائی سیاسی شخصیات جو عوامی نمائندوں کے ترجمان ہیں ان ہی کے جتنے کاہل ہیں۔۔۔معذرت کیساتھ نا اہل ہیں۔۔۔۔ کیونکہ ہم موجود ذرائع کو استعمال ہی نہی کرتے کوشش ہی نہی کرتے۔

ہم حکومتی پلیٹ فارمز کا استعمال نہی کرتے، بلدیہ،سی ایم کمپلین،محتسب پنجاب،اس طرح کے بے شمار آنلائن ذرائع ہیں جن کو ہم اردو انگلش سرائیکی پنجابی ہر طرح کی زبان میں اپنی شکایت کر سکتے ہیں کوشش کر کے دیکھیں فائدہ دے گی۔

اگر ہم ان نا اہل سیاسیت دانوں کے رحم و کرم پر رہے تو یقین مانیں باقی کے چند سال بھی اس سیاسی ٹینیور کے گزر جائیں گے پر ہماری محرومیاں یوں کی یوں ہی رہ جائیں گی۔

Maryam Nawaz Sharif Government of Punjab

07/01/2026

یہ نوجوان سرمایہ ہیں وسیب کا۔

ایک نوجوان بہترین طریقے سے وسیب کے مسائل بتاتے ہوئے۔

03/12/2025

سیت پور کی زرخیز مٹی کے سپوت "محمد سعید ملک" نے اک اور اعزاز سیت پور کے نام کر دیا۔ پاکستان کے عالمی معیار کے ریسرچ ادارے PAFDA میں "جونیئر سائنسدان" کے طور پر اپنی خدمات کا آغاز کر دیا۔
ہم دعا گو ہیں وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سیت پور کے یہ نونہار نوجوان اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ محمد سعید ملک کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے آپ اپنی کامیابیوں کا سفر یونہی جاری رکھیں اور علاقے کا نام روشن کریں۔
منجانب: دی یوتھ آف سیت پور
The Youth Of Seetpur Official

Address

Seetpur
Punjab
34450

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Youth Of Seetpur Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share