02/04/2026
📢 منہاج ویلفیئر پنجوانہ کی جانب سے اہم اعلان:
ہماری ویلفیئر کے پاس گاؤں کے لیے سروِنگ ڈشز (مجمے) کی سہولت موجود ہے، جو شادی بیاہ ، فوتگی ، قرآن ختم اور دینی اجتماعات جیسے مواقع پر استعمال کی جاتی ہیں۔
📌 دینی معاملات (خیرات و صدقات) ختمِ قرآن اور فوتگی پر یہ سہولت مکمل طور پر مفت فراہم کی جاتی ہے، جبکہ شادی بیاہ کے لیے معمولی چارج لیا جاتا ہے تاکہ اسی سسٹم کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس وقت ہمارے پاس تقریباً 100 ڈشز موجود ہیں، لیکن بڑھتی ہوئی ضرورت کے باعث مزید 100 ڈشز کی اشد ضرورت ہے۔
💰 اندازاً لاگت: 40,000 روپے ہے
آپ سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں حصہ ڈالیں، چاہے کم ہو یا زیادہ - آپ کی ہر مدد اس کارِ خیر کو جاری رکھنے میں مددگار ہوگی ❤️
📞 رابطہ:
0300 5207691
0344 8939413
جزاک اللہ خیر 🤲