Young Welfare Society 40D

Young Welfare Society 40D The purpose of this page is to promote the welfare of humanity. It is only committed to the welfare

بابا ملک ریاض حسین (سرپرست اعلی ینگ ویلفئیر سوسائٹی) کی والدہ محترمہ قضائے اعلی سے وفات پا گئی ہیں انکی نمازجناہ 2 بجے م...
26/03/2026

بابا ملک ریاض حسین (سرپرست اعلی ینگ ویلفئیر سوسائٹی) کی والدہ محترمہ قضائے اعلی سے وفات پا گئی ہیں انکی نمازجناہ 2 بجے مرکزی جنازگاہ 40ڈی میں ادا کی جائے گی.

10/03/2026

یہ علاقہ ایک وقت میں تعلیمی سہولتوں سے محروم تھا، یہاں کوئی باقاعدہ اسکول موجود نہیں تھا اور بچوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا ایک خواب جیسا تھا۔ مگر الحمدللہ آج **Al-Nafah Welfare School 40-D** کی صورت میں اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا گیا ہے۔ یہاں بچوں اور بچیوں کو **مفت تعلیم، مفت کتابیں اور مفت یونیفارم** فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بچہ صرف غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔ آج اس بستی کے بچے علم کی روشنی حاصل کر رہے ہیں اور اپنے روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس نیک مشن میں **بھائی ظہیر بلال** کی خصوصی کاوشیں اور فراخدلانہ تعاون قابلِ تحسین ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ **ینگ ویلفیئر سوسائٹی کے تمام معزز ممبران** بھی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جو خلوص اور محنت کے ساتھ اس تعلیمی خدمت کو آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو مزید ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔

19/02/2026

🌙 دسترخوانِ رحمت افطار دروازے تک
زیرِ اہتمام: ینگ ویلفیئر سوسائٹی 40/ڈی اوکاڑہ
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ینگ ویلفیئر سوسائٹی ایک بابرکت فلاحی منصوبہ شروع کر رہی ہے جس کا مقصد مستحق، بزرگ اور معذور افراد تک افطار ان کے گھروں کے دروازے تک پہنچانا ہے۔
اس منصوبے کے تحت اہلِ علاقہ اپنے گھروں سے افطار رضاکارانہ طور پر فراہم کریں گے۔
ہم ایک مخصوص رابطہ نمبر جاری کریں گے، جہاں کال یا پیغام کے ذریعے لوگ اطلاع دیں گے کہ “ہم سے افطار لے جائیں”۔
سوسائٹی کے ممبران باعزت طریقے سے افطار وصول کر کے مستحق روزہ داروں تک پہنچائیں گے تاکہ کوئی بھی روزہ دار افطار کے وقت محروم نہ رہے۔
ہمارا مشن:
"رحمت بانٹیں، برکت سمیٹیں" 🌙
آئیں! اپنے دسترخوان کی برکت دوسروں تک پہنچائیں اور اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خدمت اور ہمدردی کا مہینہ بنائیں۔
منجانب ینگ ویلفئیر سوسائٹی ۴۰ ڈی رجسٹر اوکاڑہ

آج مورخہ 30 جنوری بروز جمعہ کو دی سبلائم سائنس سکول 40/ڈی اوکاڑہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا یہ کیمپ کئیر فاؤنڈیشن...
30/01/2026

آج مورخہ 30 جنوری بروز جمعہ کو دی سبلائم سائنس سکول 40/ڈی اوکاڑہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
یہ کیمپ کئیر فاؤنڈیشن اوکاڑہ کے زیر اہتمام اور ینگ ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑہ کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں میں ضلع کے بہترین سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات سر انجام دیں 273 مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور انہیں فری ادوایات مہیا کی گئی ۔
منجانب۔ ویلفیئر سوسائٹی 40/ڈی اوکاڑہ











ویلفیئر سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس 18 جنوری بروز اتوار، رات 8 بجے منعقد ہوا۔ایجنڈا:اجلاس میں علاقے میں نکاسِ آب (سوریج) کے...
21/01/2026

ویلفیئر سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس 18 جنوری بروز اتوار، رات 8 بجے منعقد ہوا۔
ایجنڈا:
اجلاس میں علاقے میں نکاسِ آب (سوریج) کے مسائل اور ٹیلنٹ ایوارڈ پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
زیرِ صدارت:
اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ بابا ریاض حسین اور ملک اختر علی نے کی۔
کارروائی کا آغاز:
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد جنرل سیکرٹری سیف اللہ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور شرکاء کو نکات سے آگاہ کیا۔
شرکائے اجلاس:
اجلاس میں درج ذیل عہدیداران و اراکین نے شرکت کی:
صدر: زاہد شریف
فنانس ہیڈ: بھائی امیر حمزہ
سیکرٹری فنانس: فضائل احمد
جنرل سیکرٹری: سیف اللہ
جوائنٹ سیکرٹری: عبد الواحد
آڈیٹر: حسنین اقبال
سینئر نائب صدر: حکیم عبدالفہیم
نائب صدر اول: محمد احمد
نائب صدر دوم: ظہیر عباس
اجلاس میں نکاسِ آب کے مسائل کے فوری حل اور ٹیلنٹ ایوارڈ پروجیکٹ کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ تمام شرکاء نے سماجی خدمت کے اس مشن میں بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

27/11/2025

ینگ ویلفئیر سوسائٹی رجسڑڈ اوکاڑہ کے زیر اہتمام ہیلمٹ آگاہی مہم ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت صدر زاہد شریف اورمحمد ندیم تحصیل انچارج ریسکیو 1122نےکی.اسکے ساتھ ٹریفک پولیس دیپالپور,پنجاب پولیس دیپالپور,انجمن غلامان مصطفی ویلفئیر سوسائٹی 39 ڈی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی اور لوگوں تک ہیلمٹ آگاہی فراہم کی اور لوگوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے.ریلی 40 ڈی سٹاپ سے مدینہ چوک دیپالپور اختتام پذیر ہوئی. صدر زاہد شریف کا کہنا تھا اس کامیاب ریلی پر ہم تمام اداروں کو خراج تحسین کرتے ہیں.

ینگ ویلفئیر سوسائٹی رجسڑڈ اوکاڑہ کے زیر اہتمام ہیلمٹ آگاہی مہم ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت صدر زاہد شریف اورمحمد ن...
26/11/2025

ینگ ویلفئیر سوسائٹی رجسڑڈ اوکاڑہ کے زیر اہتمام ہیلمٹ آگاہی مہم ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت صدر زاہد شریف اورمحمد ندیم تحصیل انچارج ریسکیو 1122نےکی.اسکے ساتھ ٹریفک پولیس دیپالپور,پنجاب پولیس دیپالپور,انجمن غلامان مصطفی ویلفئیر سوسائٹی 39 ڈی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی اور لوگوں تک ہیلمٹ آگاہی فراہم کی اور لوگوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے.ریلی 40 ڈی سٹاپ سے مدینہ چوک دیپالپور اختتام پذیر ہوئی. صدر زاہد شریف کا کہنا تھا اس کامیاب ریلی پر ہم تمام اداروں کو خراج تحسین کرتے ہیں.

26/11/2025

ینگ ویلفئیر سوسائٹی رجسڑڈ اوکاڑہ کے زیر اہتمام ہیلمٹ آگاہی مہم ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت صدر زاہد شریف اورمحمد ندیم تحصیل انچارج ریسکیو 1122نے کی

Address

Okara Punjab
Punjab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Welfare Society 40D posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share