Established on 1st March 2020, USW® is a dedicated community-driven organization working for the betterment of society.
(2)
With a strong commitment to khidmat-e-khalq, the organization focuses on key areas including infrastructure, education, and health.
28/05/2026
اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ عباس پور کے زیرِ انتظام ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام نہایت عقیدت، اخلاص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ کیا گیا۔
اس بابرکت موقع پر مجموعی طور پر 6 جانور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے قربان کیے گئے۔
قربانی کے بعد گوشت کو منظم انداز میں موقع پر موجود مستحقین، نادار اور سفید پوش خاندانوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔
تنظیم کے تمام رضاکاران نے عید کے روز اپنی خوشیوں کو پسِ پشت ڈال کر رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں اور خدمتِ انسانیت کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔
اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ عباس پور ہمیشہ کی طرح اس سال بھی انسانیت کی خدمت کے مشن پر کاربند رہی اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی یہ فلاحی سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین، قربانی کرنے والوں اور رضاکاران کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
28/05/2026
🌙 عید الاضحیٰ مبارک 🌙
امید سوشل ویلفیئر (رجسٹرڈ) عباسپور کی جانب سے
تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔
یہ بابرکت دن ہمیں قربانی، ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور ہماری زندگیوں کو خوشیوں، امن اور برکتوں سے بھر دے۔
✨ آئیے اس عید پر غریب، یتیم اور مستحق افراد کی خوشیوں میں بھی شامل ہوں اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دیں۔
امید… سب کے ساتھ، سب کے لیے
📍 Umeed Social Welfare (R) Abbaspur
📞 WhatsApp: 03425985177
26/05/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُون
بصد رنج و غم اطلاع دی جاتی ہے کہ
ریٹائرڈ صوبیدار حاجی محمد صادق صاحب
والدِ محترم امتیاز احمد صاحب
(ڈونر ممبر اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ)
انتقال فرما گئے ہیں۔
اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ عباس پور آزاد کشمیر
مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔
اللہ رب العزت مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،
انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
26/05/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُون
حضرت علامہ الحاج مولانا مفتی محمد حسین چشتی صاحب
صدر جماعت اہلِ سنت آزاد کشمیر
بانی و مہتمم سنی حنفی دارالعلوم عباس پور
و سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر
ڈونر ممبر اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ عباس پور
کی چھوٹی ہمشیرہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔
اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ عباس پور آزاد کشمیر
غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
23/05/2026
🌿 دعائے صحت یابی 🌿
معروف کاروباری و سماجی شخصیت
محترم شیخ جاوید لطیف صاحب
(فرزندِ گرامی محترم شیخ محمد لطیف صاحب، اور امید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ عباسپور کے سابق قائم مقام صدر محترم شیخ عدیل بشیر صاحب کے چچا زاد بھائی)
ان دنوں شدید علیل ہیں۔
اللہ رب العزت کے حضور دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ
وہ اپنے خاص فضل و کرم سے انہیں کامل اور عاجل صحتِ کاملہ عطا فرمائے،
ہر بیماری، تکلیف اور پریشانی کو دور فرمائے،
اور انہیں جلد از جلد مکمل صحت و تندرستی کے ساتھ اہلِ خانہ کے درمیان واپس لائے۔
اللہ تعالیٰ انہیں لمبی، صحت مند اور بابرکت زندگی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
10/05/2026
ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔
ماں اپنی محبت، دعا اور قربانی سے اولاد کی زندگی کو روشن کرتی ہے۔
آج “مدرز ڈے” کے موقع پر ہم اُن تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
جو اپنے بچوں کے لیے ہر دکھ اور مشکل کو ہنستے ہوئے برداشت کرتی ہیں۔
🌸 ماں کی خدمت دنیا کی سب سے بڑی سعادت ہے 🌸
Umeed Social Welfare (R) Abbaspur
آؤ بنیں سب کی اُمید
📞 WhatsApp: 03425985177
10/05/2026
🇵🇰 معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کے ایک سال مکمل ہونے پر 🇵🇰
سول انتظامیہ عباس پور کے زیرِ انتظام پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان ریلی و تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں “اُمید سوشل ویلفیئر (رجسٹرڈ)” نے بھرپور شرکت کر کے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔ ✨
اس پروقار تقریب کا مقصد ہماری بہادر افواجِ پاکستان کی قربانیوں، جرأت اور لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
قوم اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ❤️
💚 پاک فوج ہماری شان، ہمارا فخر اور ہماری طاقت ہے۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین 🤲
🕊️ پاک فوج زندہ باد
🌟 اُمید سوشل ویلفیئر (رجسٹرڈ)
09/05/2026
انتہائی محترم جناب انجینئر فیصل میر صاحب کی اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ عباس پور کے دفتر آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت و اعزاز رہی۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران عباس پور محترم حاجی خواجہ شوکت صاحب اور صدر گارمنٹس ایسوسیشن عباس پور محترم محمد خرم رشید صاحب بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔
چیئرمین اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ محمد ہارون رشید نے معزز مہمانوں کو تنظیم کی مختلف فلاحی، سماجی اور عوامی خدمات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انجینئر فیصل میر صاحب نے اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ کی فلاحی سرگرمیوں اور بالخصوص عباس پور میں انجام دی جانے والی گراں قدر خدمات کو بے حد سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر انجینئر فیصل میر صاحب نے باقاعدہ طور پر اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ کے ڈونر ممبر بننے کا اعلان کرتے ہوئے ممبرشپ بھی حاصل کی، جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
مزید برآں، اس موقع پر صدر اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ محترم محمد فاروق صاحب نے جملہ مہمانانِ گرامی کو دفتر آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور اُن کی آمد کو تنظیم کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
جملہ انتظامیہ اُمید سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ معزز مہمانوں خصوصاً انجینئر فیصل میر صاحب کے اعتماد، محبت اور تعاون پر دلی شکریہ ادا کرتی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔
09/05/2026
🇵🇰✨ یومِ وقار — 9 مئی ✨🇵🇰
آپریشن بنیان المرصوص ہماری بہادر افواجِ پاکستان کے عزم، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر حوصلے کی روشن مثال ہے۔
یہ صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودداری اور قومی وقار کی علامت ہے۔ ❤️
ہم اپنے ان بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قربانیاں دیں۔ 🫡
اللہ تعالیٰ ہماری پاک فوج، کشمیر کے محافظوں اور تمام سیکیورٹی اداروں کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین 🤲
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
✨ آؤ بنیں سب کی اُمید ✨
📍 Umeed Social Welfare (R) Abbaspur
📲 WhatsApp: 0342 5985177
08/05/2026
🌙✨ جمعہ مبارک ✨🌙
جمعہ رحمتوں، برکتوں اور دعاؤں کا دن ہے۔
آئیں اس بابرکت دن پر
ضرورت مندوں کی مدد کریں،
یتیموں کے چہروں پر مسکراہٹ لائیں
اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ 🤝💖
آؤ بنیں سب کی اُمید
اللہ تعالیٰ ہم سب کو
خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Umeed Social Welfare (R) Abbaspur
📲 WhatsApp: 03425985177
Be the first to know and let us send you an email when Umeed Social Welfare Abbaspur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.