04/07/2025
لمبی داڑھی، سروں پر دستاریں، زبانوں پر احادیث کے موتی، اور عمریں مدرسوں کی دیواروں میں مقید ، بظاہر یہ سب کچھ ہدایت کے آثار دکھائی دیتے ہیں، مگر اصل ہدایت نہ داڑھی کی گھنیائی میں ہے، نہ پگڑی کی بلندی میں، نہ درس و تدریس کی کثرت میں۔
ہدایت وہ نور ہے جو صرف اللہ کے حکم سے دل میں اترتا ہے۔ وہ نور جس کے بغیر علم بوجھ بن جاتا ہے، عبادت رسم بن جاتی ہے، اور دین سیاست کا ہتھیار بن جاتا ہے۔
کسی انسان کا علم اس کے دل کی گمراہی کا جواز نہیں بن سکتا۔ جب اللہ ہدایت کا دروازہ بند کر دے، تو چاہے انسان کعبے کے سائے میں پل کر جوان ہوا ہو، اس کے قدم پھر بھی باطل کی راہوں پر جا پڑتے ہیں۔
لہذا، ظاہری تقدس کے فریب میں نہ آئیے۔
ہر لمحہ، ہر سانس میں یہ دعا مانگتے رہیے
اے اللہ! ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ کرنا جو علم رکھتے ہیں مگر ہدایت سے محروم ہیں۔