All Pakistan Media Council

All Pakistan Media Council Main Office. wall street Palaza Office #306 Jammu Kashmir Housing Society G-15 Islamabad. Head Office G-14/4 st 35 Office 5 Islamabad.

Registration #264-HFD
Society Of Journalists
VoiceOf Journalists Approved by Charity Commission Punjab

The All Pakistan Media Council is tasked with ensuring measures are taken to protect the rights and interests of journalists. Pakistan.A-50 Madina Vailley Housing Society CT Road PB HFD

حافظ آبادملہاسنگھ سکول کی بندش خاتون AEO معطل ​حافظ آباد کا "گھوسٹ" سکول؟: یا تعلیم دشمنی، بھاری خورد برد یا سیاسی پوانٹ...
29/05/2026

حافظ آبادملہاسنگھ سکول کی بندش خاتون AEO معطل
​حافظ آباد کا "گھوسٹ" سکول؟: یا تعلیم دشمنی، بھاری خورد برد یا سیاسی پوانٹ سکورنگ؟ شہریوں کے سلگتے سوال!

​حافظ آباد: (بیورو رپورٹ ) ضلع بھر میں محکمہ تعلیم کی مبینہ غفلت، کرپشن، اور تعلیمی پالیسیوں پر سول سوسائٹی، وکلاء، تاجروں اور طلباء تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حافظ آباد کے علاقہ اسلام پورہ کا سکول (جس کے بارے میںچند افراد کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی فعّال ہی نہیں ہوا) کی بندش پر محکمہ سکول ایجوکیشن میں مچنے والی کھلبلی نے کئی سنگین سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ اس مسئلے پر عوامی ردعمل میں شدت آ گئی ہے اور متعلقہ حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
​بند سکول، معطلیاں، اور فرنیچر کی پراسرار واپسی:
عوامی حلقوں کی جانب سے پہلا اور بنیادی سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر ایک سکول کبھی چلا ہی نہیں اور اس میں کبھی کلاسز ہی نہیں ہوئیں، تو پھر خبریں چلنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (AEO) کو معطل کیوں کیا گیا؟ اگر سکول غیر فعّال تھا، تو اس کی ذمہ داری کسی ایک آفیسر پر کیوں ڈالی گئی؟ مزید برآں، اگر اس سکول میں کبھی طالب علموں نے قدم بھی نہیں رکھا، تو پھر وہاں پڑا فرنیچر پراسرار طور پر واپس کیوں اٹھوا لیا گیا؟ یہ فرنیچر کب اور کس کے آرڈر پر لایا گیا تھا، اور اب اسے واپس لے جانے کا کیا مقصد ہے؟ یہ تمام عوامل اس معاملے میں کسی گہری خورد برد یا "گھوسٹ" کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
​مویشیوں کا باڑہ اور فنڈز کا بے دریغ استعمال:
سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویرنے اس سنگین صورتحال کو مزید آشکار کیا ہے۔ سکول کی عمارت، جسے بچوں کی تعلیم کے لیے استعمال ہونا چاہیے تھا، اب مویشیوں کا باڑہ بن چکی ہے۔ وہاں مویشی بندھے ہوئے ہیں اور عمارت کو چارے کے گودام (توڑی) کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ واضح نا اہلی کس کی ہے؟ اور اس قسم کی کھلی تباہی پر کارروائی کرنا کس کا کام تھا؟
​سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ سکول میں واش روم تک نہیں بنے، جبکہ اطلاعات کے مطابق ان کی تعمیر کے لیے 36 لاکھ روپے کا بھاری ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ یہ بھاری رقم کہاں گئی اور کن ٹھیکیداروں یا حکام نے اسے ہضم کیا؟ عوامی مطالبہ ہے کہ 36 لاکھ روپے کے ٹھیکے کی مکمل تحقیقات ہو اور ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
​سیاسی گیم، "تعلیم دشمنی" اور محکمہ تعلیم سے سوالات:
اس سکول کی تعمیر پچھلی حکومت میں ہوئی یا اس سے بھی پچھلی میں، لیکن اسے فعّال بنانا اور چلانا کس کی ذمہ داری تھی؟ کیا ضلع کے دیگر بند سکولوں کی طرح یہ بھی صرف سیاسی پوانٹ سکورنگ اور کریڈٹ لینے کی وجہ سے بند ہے؟ شہریوں کا الزام ہے کہ محکمہ تعلیم آخر "تعلیم دشمن" کیوں بن رہا ہے اور تعلیمی سہولیات کو فعال بنانے کے بجائے انہیں برباد کیوں کیا جا رہا ہے؟ضلع بھر سے شہریوں، سول سوسائٹیز، وکلاء، طلباء تنظیموں اور تاجر برادری نے مشترکہ طور پر ان تمام سوالات کے جوابات مانگے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "دال میں کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے"، اس کا فیصلہ شفاف تحقیقات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ:
​AEO کی معطلی: اس معطلی کی اصل وجوہات اور اس کے پیچھے موجود حکام کو بے نقاب کیا جائے۔
​فرنیچر کی واپسی: سکول سے فرنیچر کی پراسرار واپسی کی تحقیقات ہو اور اسے دوبارہ بحال کیا جائے۔
​36 لاکھ روپے کے ٹھیکے کی تحقیقات: واش رومز نہ بننے کے باوجود ٹھیکے کی رقم کہاں گئی، اس کا حساب لیا جائے اور ذمہ دار ٹھیکیداروں اور افسران کو گرفتار کیا جائے۔
​سکول کو فعال بنانا: اس سکول (اور ضلع کے دیگر بند سکولوں) کو فوری طور پر فعال بنا کر اسے بچوں کے لیے کھولا جائے اور اسے مویشیوں کے باڑے کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
​خورد برد اور نا اہلی پر کارروائی: اس پوری صورتحال کے ذمہ دار تمام افراد، چاہے وہ کسی بھی حکومت کے دور میں رہے ہوں، کے خلاف کارروائی کی جائے۔
​عوام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اگر ان سوالات کے تسلی بخش جواب نہ ملے، تو وہ بھرپور احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
Deputy Commissioner Hafizabad
Maryam Nawaz Sharif
Saira Afzal Tarar

Ministry of Federal Education and Professional Training Pakistan
School Education Department, Government of the Punjab
Pakistan Education Endowment Fund - PEEF
Ministry of Information and Broadcasting, Pakistan
Chief Secretary Punjab
Chief Minister Punjab's Updates
UNICEF Pakistan
Mian Mazhar

28/05/2026
یومِ تکبیر (28 مئی) پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب ہمارے وطنِ عزیز نے دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اور خودمختار ایٹمی...
28/05/2026

یومِ تکبیر (28 مئی) پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب ہمارے وطنِ عزیز نے دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اور خودمختار ایٹمی طاقت کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔ یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کاربند رہنے کا درس دیتا ہے۔آج ہم اپنے سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور اُن تمام رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور قربانیوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ائیں عہد کریں کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
منجانب
آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ

22/05/2026

وڈیو گرافی سینئر جرنلسٹ اکبر باروی صاحب بیورو چیف راولپنڈی نوائے بکھر

22/05/2026

اسلام آباد : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اینڈ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ( نیشنل جرنلسٹس کنونشن ) کا انعقاد صحافیوں کے معاشی قتل کے خلاف ، جبری بر طرفیوں کے خلاف ، پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار یوں کے خلاف اور مقدمات کے اندراج کے خلاف فیصلہ کن کنونشن ملک بھر سے سینئرز جرنلسٹس کی کنونشن میں کثیر تعداد میں شرکت پی ایف یو جے اینڈ آر آئی یو جے جیسے مضبوط پلیٹ فارم سے ایسے کنونشن ہر ادوار میں صحافتی برادری کے لیے خوس آئند عمل ر ہے ہیں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ صاحب اور پوری ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہے ہر مشکل دور مارشلا پلس جیسے ادوار میں بھی پی ایف یو جے اینڈ آر آئی یو جے کا ہمیشہ مثالی کردار رہا بطور جرنلزم سٹوڈنٹ کی حیثیت سے سینئرز اور دوست احباب کے تعاون سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جو کسی سٹوڈنٹ کے لئے انعام سے کم نہیں کنونشن میں شرکت بطور اعزاز رہی قائدین کے ایسے فیصلہ کن اقدامات کھبی صحافتی برادری کو ختم نہیں ہونے دیں گے اس کامیاب کنونشن پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ صاحب اینڈ آر آئی یو جے تمام جملہ اراکین کو خراج تحسین (خیر اندیش صدر راولپنڈی آل پاکستان میڈیا کونسل)

معرکہ الحق بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو سلام
07/05/2026

معرکہ الحق بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو سلام

03/05/2026



Address

A-50 Main Bulleyward Madina Valley Housing Society
Pindi Bhattian
52180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan Media Council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to All Pakistan Media Council:

Share