Tanzeem Tahafuz-e-Haya Pakistan/تنظیم تحفظ حیاء پاکستان

  • Home
  • Pakistan
  • Peshawar
  • Tanzeem Tahafuz-e-Haya Pakistan/تنظیم تحفظ حیاء پاکستان

Tanzeem Tahafuz-e-Haya Pakistan/تنظیم تحفظ حیاء پاکستان T. H This is official page of our Organisation. Here you will find reports, Activities, News and other related issues of our Organisation.

14/12/2025
تنظیم تحفظ حیاءپاکستان کامولاناعبدالرحیم نقشبندی اورپیرذوالفقارنقشبندی کی وفات پراظہارافسوس۔ تنظیم تحفظ حیاءپاکستان نےمو...
14/12/2025

تنظیم تحفظ حیاءپاکستان کامولاناعبدالرحیم نقشبندی اورپیرذوالفقارنقشبندی کی وفات پراظہارافسوس۔ تنظیم تحفظ حیاءپاکستان نےمولاناعبدالرحیم نقشبندی اورپیرذوالفقارنقشبندی کی وفات پرگہرےدکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ مرکزی دفترسےجاری بیان میں تنظیم کےرہنماؤں نےمرحومین کی بلنددرجات کےلیےدعاکی ہےاوراسےعالم اسلام کےلیےناقابل تلافی نقصان قراردیاہے۔ بیان میں دونوں حضرات کی اہل خاندان، متعلقین اورمحبوبین کےساتھ تعزیت کی ہے۔

یہ کتنی تشویشناک اور شرمناک فعل ہے کہ صوبے کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمروں کا ایک اپریٹر پکڑا جاتا ہے۔...
04/12/2025

یہ کتنی تشویشناک اور شرمناک فعل ہے کہ صوبے کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمروں کا ایک اپریٹر پکڑا جاتا ہے۔ ان کے موبائل فون سے ان خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر ریکور کی جاتی ہیں جو ہسپتال میں داخل ہیں اور وارڈز کے اندر اپنے بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کرا رہی ہیں۔
خواتین یا بچوں کے وارڈز میں سکیورٹی کے لیے سروں کے اوپر کیمرے لگائے جاتے ہیں اور پھر اس کی نگرانی کے لیے پیچھے اس قسم کے درندے بیٹھے ہوتے ہیں جو معزز لوگوں کی پرائیوسی چند پیسوں کے عوض نیلام کرتے ہیں۔
ہوا کچھ یوں ہے کہ ملزم نے ایک خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر اس کی تصایر حاصل کی پھر 20 لاکھ کا مطالبہ کر کے بلیک میلنگ شروع کی اور اس طرح یہ کیس این سی سی ائی اے میں چلا گیا۔
جب ملزم پر چھاپہ پڑا اور موبائل ریکوور ہوا تو اس میں شکایت کنندہ خاتون کے علاوہ ان خواتین کی ویڈیوز اور پیکچرز بھی نکل ائے جو ہسپتال علاج کرنے کے لیے گئئیں تھیں اور اس بدبخت نے ان کی خفیہ ویڈیوز بنائے تھے۔
یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ اس کے روک تھام کے لیے تمام ممکن اور سخت سے سخت اقدامات اٹھائیں ورنہ سرکاری اداروں سے لوگوں کا یہ تھوڑا بہت اعتماد بھی اٹھ جائے گا

صدرنے18سال سےکم عمرکی شادی کےمتنازعہ بل پردستخط کردئیے۔۔۔ کہاں گیاآئین کاوہ شق سےکےمطابق قرآن وسنت سےمتصادم کوئی قانون س...
30/05/2025

صدرنے18سال سےکم عمرکی شادی کےمتنازعہ بل پردستخط کردئیے۔۔۔ کہاں گیاآئین کاوہ شق سےکےمطابق قرآن وسنت سےمتصادم کوئی قانون سازی نہیں ہوگی۔

27/05/2025

♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️
*اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمرشادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل متفقہ طور پر مسترد کردیا۔*

27/05/2025

*چائلڈ میریج ایکٹ 2025 پاکستان کو سیکولر بنانے کی ایک کوشش ہے*
حال ہی میں پاکستان میں منظور ہونے والا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025، جس میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے، بظاہر بچوں کے تحفظ کے لیے ہے مگر اس کے پیچھے بہت سنجیدہ خطرات چھپے ہوئے ہیں۔ یہ قانون اسلامی معاشرے، فرد کی آزادی، اور دینی اقدار کے خلاف ہے۔
*اسلامی شریعت* : بلوغت عمر سے نہیں، حیاتیاتی اصولوں سے ہوتی ہے اسلام میں بلوغت کا تعین عمر کی بنیاد پر نہیں بلکہ جسمانی علامات سے ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص بالغ ہو جاتا ہے، تو وہ شرعی طور پر مکلف بن جاتا ہے اور اس کے تمام حقوق بشمول شادی حاصل ہو جاتے ہیں۔
18 سال کی عمر تک شادی سے روکنا اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔
یہ فطری خواہشات کو جائز طریقے سے پورا کرنے سے روک کر فحاشی اور بگاڑ کو فروغ دیتا ہے۔
*یہ قانون کیوں خطرناک ہے؟*
اسلامی قانون کے خلاف
اسلام میں بلوغت کا معیار جسمانی ہے، نہ کہ مغربی عمر کا تعین۔ یہ قانون اسلامی اصولوں کو مغربی سیکولر نظریات سے بدلنے کی کوشش ہے۔
فرد کے حقوق پر حملہ
ہر انسان کی بلوغت کا وقت مختلف ہوتا ہے۔ ایک ہی عمر کی شرط لگا کر یہ قانون فطری تنوع اور معاشرتی حقیقتوں کو نظر انداز کرتا ہے۔
علماء کو نظر انداز کرنا
یہ قانون اسلامی نظریاتی کونسل (CII) جیسے دینی اداروں سے مشاورت کے بغیر منظور کیا گیا جو کہ دین کو قانون سازی سے نکالنے کی واضح کوشش ہے۔
سیکولر ایجنڈے کا حصہ
یہ صرف عمر کا مسئلہ نہیں، بلکہ پاکستان کو سیکولر بنانے کی ایک سوچی سمجھی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسلامی احکام کو ریاستی معاملات سے نکالنا ہے۔

*اب کیا ہوگا ؟*
اگر آج ریاست بلوغت کی تعریف بدل سکتی ہے، تو کل کو دیگر اسلامی احکامات میں مداخلت سے کون روکے گا ؟
ہمیں آواز اٹھانا ہوگی بچوں کی شادی کے حق میں نہیں بلکہ ہر بالغ مسلمان کے شرعی حقِ نکاح کے تحفظ کے لیے۔
*فیصلہ اُمت کرےگی مغرب نہیں*
یہ وقت ہے کہ علماء، والدین، اساتذہ اور نوجوان بیدار ہوں اور اپنے دینی و معاشرتی تشخص کا دفاع کریں۔

پاکستانی ڈراموں (جسے 90 % پاکستانی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شوق سے دیکھتی ہیں اور اس سے اثر لیتی ہیں) میں بڑھتی ہوئی فحاشی...
24/05/2025

پاکستانی ڈراموں (جسے 90 % پاکستانی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شوق سے دیکھتی ہیں اور اس سے اثر لیتی ہیں) میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور غیر اخلاقی سینز کے خلاف آواز اٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔

19/05/2025

18سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کا حکم

سوال

کیا 18 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی شادی جائز ہے؟ اور اس كي شرعی دليل كيا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اسلام میں لڑکے یا لڑکی کے لیے شادی کی کوئی خاص عمر متعین و مقرر نہیں کی گئی ہے، کسی بھی عمر میں شادی کرائی جاسکتی ہے، البتہ بلوغت سے پہلے لڑکے/ لڑکی خود سے شادی نہیں کرسکتے، بلکہ ولی کو ان کی شادی کرانے کا حق ہوتا ہے، چناں چہ قرآن پاک میں ہے:

{وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِن نِّسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ}

اس آیت میں ان لڑکیوں کی عدت طلاق تین ماہ بیان کی گئی ہے، جن کو ابھی تک حیض نہیں آیا، ظاہر ہے کہ عدت کا سوال طلاق کے بعد ہی ہوسکتا ہے، اور جب تک نکاح صحیح نہ ہو طلاق کا کوئی احتمال ہی نہیں، اس لیے اس آیت نے نابالغ لڑکیوں کے نکاح کو واضح طور پر جائز قرار دیا ہے، اسی طرح حدیث شریف میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شادی(نکاح) چھ سال کی عمر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوئی، ہاں مباشرت کے حوالے سے اسلام میں یہ قید لگائی گئی ہے اگر لڑکی ج**ع کی متحمل نہ ہو تو شوہر کو اس سے صحبت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور اگر وہ ج**ع کی متحمل ہو نیز کسی مرض کا اندیشہ بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں شوہر کو اس سے صحبت کرنے کی اجازت ہے۔

مذکورہ بالا تفصیل کی رو سے صورتِ مسئولہ میں لڑکی کی شادی اٹھارہ سال سے کم عمر میں کرانا جائز ہے، البتہ صحبت کے حوالے سے دیکھا جائے گا کہ اگر وہ ج**ع کی متحمل ہے تو پھر اس سے جسمانی صحبت بھی جائز ہوگی۔

صحیح مسلم میں ہے:

"عن عائشة، قالت: تزوجني النبي صلى الله عليه و سلم و أنا بنت ست سنين، و بنى بي و أنا بنت تسع سنين."

(کتاب النکاح، ص:456، ج:1، ط:قدیمی)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"و اختلفوا في وقت الدخول بالصغيرة فقيل: لايدخل بها ما لم تبلغ، و قيل: يدخل بها إذا بلغت تسع سنين، كذا في البحر الرائق. و أكثر المشايخ على أنه لا عبرة للسن في هذا الباب وإنما العبرة للطاقة إن كانت ضخمة سمينة تطيق الرجال و لايخاف عليها المرض من ذلك؛ كان للزوج أن يدخل بها، و إن لم تبلغ تسع سنين، و إن كانت نحيفةً مهزولةً لاتطيق الج**ع و يخاف عليها المرض لايحلّ للزوج أن يدخل بها، و إن كبر سنّها و هو الصحيح."

Address

Jamia Lughat Ul Quran Kangra, Charsadda
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeem Tahafuz-e-Haya Pakistan/تنظیم تحفظ حیاء پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tanzeem Tahafuz-e-Haya Pakistan/تنظیم تحفظ حیاء پاکستان:

Share