25/02/2025
!حکومت خیبر پختونخوا کا احسن اقدام
کم لاگت و معیاری رہائشی منصوبہ برائے سرکاری ملازمین
خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہاوسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے مناسب اور معقول قیمت پر رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ، حاضر سروس صوبائی سرکاری ملازمین سے آن لائن فارم پر درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
ابلیت
حکومت خیبر پختو نخوا کے تمام حاضر سروس صوبائی سرکاری ملازمین۔
وفاقی حکومت کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پی ایس پی سروسز کے وہ حاضر سروس افسران، جو حکومت خیبر پختو نخوا کے محکموں میں کم از کم 5 سال خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
شرائط و ضوابط:
درخواست دینے کی فیس 1000 روپے ناقابل واپسی ہے، جو 25 مارچ 2025 تک بینک آف خیبر کے اکاونٹ میں آن لائن بینکنگ ، ایزی پیسہ یا
جیز کیش کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہے۔
ملازمین کو ان کی ڈویژنل ترجیحات، سنیارٹی اور مروجہ قوانین کے مطابق پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے۔
ه خواهشمند ملازمین اپنی درخواستیں "دستک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے جمع کراسکتے ہیں، جو پلے اسٹور ، ایپل اسٹور اور درجہ ذیل دئے گئے کیو آر کوڈ
سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ نیز ملازمین اپنے درخواست فارم کو آن لائن ویب پر بھی جمع کر اسکتے ہیں، جو کہ نیچے دئے گئے ویب سائیٹس پر دستیاب ہیں
صرف آن لائن درخواستیں قابل قبول ہوں گی : ڈاک کے ذریعے یا دفتر میں ذاتی طور پر درخواست جمع کرانا قابل قبول نہیں ہو گا۔
مزید معلومات ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں
- See more at: https://housing.kp.gov.pk/.../housing.../page_type/news...
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa APSs, SPSs, PSs, PAs and Stenographers AssociationDirectorate General Information & PRs, KPDirectorate General Information & PRs, KP
Khyber Pakhtunkhwa Public Service Commission