05/10/2026
یومِ اساتذہ — خراجِ تحسین
اساتذہ صرف کتابوں کا علم نہیں دیتے، بلکہ وہ سوچنے کا ہنر، کردار کی مضبوطی اور مستقبل کی سمت بھی عطا کرتے ہیں۔ ایک استاد کی محنت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہی وہ بنیاد ہے جس پر ایک کامیاب انسان اور ایک مضبوط معاشرہ تعمیر ہوتا ہے۔
بالخصوص Health Technology کے شعبے میں ہمارے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وہ ہمیں صرف نصابی علم نہیں سکھاتے بلکہ مریضوں کی خدمت، پیشہ ورانہ ذمہ داری، اخلاقیات اور عملی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار کرتے ہیں۔
آج کے دن Association of Health Technologist KPK (AHT-KPK) کی جانب سے ہم اپنے تمام قابلِ احترام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ❤️
آپ کی محنت ہماری کامیابی ہے،
آپ کی رہنمائی ہمارا سرمایہ ہے،
اور آپ کی تعلیم ہمارے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
Happy Teachers’ Day to all our respected teachers! 🌹📚
Association of Health Technologist KPK — AHT-KPK