Islami Jamiat Talba UET Peshawar

Islami Jamiat Talba UET Peshawar This is the official page of Islami Jamiat Talba UET Peshawar

16/09/2026

الحمدللہ! ایک اور کامیابی، طلبہ کے حق میں ایک اور پیش رفت۔ ✊
اسلامی جمعیت طلبہ کی مسلسل کوششوں، انتظامیہ کو بارہا توجہ دلانے، مسلسل ملاقاتوں اور طلبہ کے مسئلے کے لیے مؤثر آواز اٹھانے کے نتیجے میں فرسٹ سمسٹر کے طلبہ کی روم الاٹمنٹ کا مسئلہ حل ہونے کی جانب گامزن ہے۔
ابتدائی طور پر کمروں میں طلبہ کو ایڈجسٹ کروانے کے بعد آج مزید 8 طلبہ کی آفیشل روم الاٹمنٹ کر دی گئی ہے، جبکہ ہاسٹل 3 میں نئے کمروں کی تعمیر/کریئیشن پر بھی ان شاء اللہ جلد کام شروع ہوگا۔
اس سلسلے میں محترم پرووسٹ صاحب کا بھی شکریہ، جنہوں نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا اور اسے اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے حل کی جانب پیش رفت کی۔
یہ صرف ایک روم کی الاٹمنٹ نہیں، بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ طلبہ کے جائز حقوق کے لیے منظم اور مسلسل آواز مؤثر ثابت ہوتی ہے۔
طلبہ حقوق کی جنگ، جمعیت کے سنگ!✊

جامعہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی (UET) میں نئے آنے والے تمام طلباء کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!اسلامی جمیعت طلبہ یونیورسٹی...
08/09/2026

جامعہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی (UET) میں نئے آنے والے تمام طلباء کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!
اسلامی جمیعت طلبہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ذمہ داران نئے آنے والے طلباء کے استقبال اور ان کے درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے گراؤنڈ پر ہمہ وقت موجود ہیں۔ اسی سلسلے میں ذمہ داران نے یو ای ٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی دورہ کیا، طلباء سے ملاقاتیں کیں اور ان کی رہنمائی کی۔
​کلاسز، ٹائم ٹیبل، ہاسٹل یا کیمپس سے متعلق کسی بھی قسم کے مسئلے یا معلومات کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ یو ای ٹی کے نمائندوں سے بلا جھجھک رابطہ کریں۔

​

08/09/2026

فولنگ نہیں۔۔۔۔۔۔ویلکم انشاءاللہ

اسلامی جمعیت طلباء انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور




07/09/2026

🚨 ہاسٹل تھری اولڈ بلاک میں سینیئرز کی ریگنگ! انتظامیہ کی نااہلی اور اسلامی جمعیت طلبہ کا بروقت اقدام 🚨
رات کے اس پہر ہاسٹل تھری (اولڈ بلاک) میں نئے آنے والے طلبہ کو چند نام نہاد سینیئر عناصر کی جانب سے رینگنگ اور ہراساں کیے جانے کا سامنا تھا، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس اور خاموش تماشائی بنی رہی۔ انتہائی افسوس ناک امر یہ ہے کہ ذمہ داری نبھانے کے بجائے ہاسٹل وارڈن اپنے روم کا دروازہ بند کر کے سو چکے تھے اور نئے طلبہ کو ان جتھوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا۔
اطلاع ملتے ہی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یو ای ٹی پشاور برادر مہران خان بمعہ معتمد برادر یحییٰ خان اور دیگر کارکنان فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ جمعیت کے ذمہ داران نے بروقت مداخلا کرتے ہوئے تمام نئے طلبہ کو ریگنگ سے نجات دلائی اور ان کا تحفظ یقینی بنایا۔
اس موقع پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ناظمِ جمعیت برادر مہران خان نے اپنے پیغام میں واضح کیا:
> "اسلامی جمعیت طلبہ کسی بھی طالب علم کی عزتِ نفس پر حرف نہیں آنے دے گی۔ نئے آنے والے طلبہ ہمارے بھائی ہیں اور ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ کی اس بے حسی اور غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی طالب علم کو ریگنگ کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"
>
اسلامی جمعیت طلبہ یو ای ٹی پشاور ہر مظلوم طالب علم کے ساتھ کھڑی ہے اور کیمپس و ہاسٹلز میں امن و تعلیمی ماحول کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
#ہاسٹل3

آج اسلامی جمعیت طلبہ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے زیرِ اہتمام ہاسٹل میں نئے آنے والے طلبہ کے لیے Welc...
06/09/2026

آج اسلامی جمعیت طلبہ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے زیرِ اہتمام ہاسٹل میں نئے آنے والے طلبہ کے لیے Welcome Camp کا انعقاد کیا گیا۔
نئے ماحول اور ہاسٹل کے ابتدائی مسائل میں طلبہ کی آسانی کے لیے جمعیت کے ساتھیوں نے بھرپور رہنمائی کی، ہر ممکن تعاون فراہم کیا اور نئے طلبہ کو ان کے کمروں تک پہنچانے میں مدد کی۔

اس موقع پر ناظم تنظیم و تربیت، یونیورسٹی کیمپس پشاور، برادر دیدار احمد اور ناظم انجینئرنگ یونیورسٹی، برادر مہران خان نے خصوصی شرکت کی۔
نئی جگہ، نیا سفر… مگر آپ اکیلے نہیں!
اسلامی جمعیت طلبہ — طلبہ کی خدمت، رہنمائی اور خیرخواہی کا نام۔

Welcome Camp for for future Engineers arranged by Islami Jamiat-e-Talaba UET Peshawar
06/09/2026

Welcome Camp for for future Engineers arranged by Islami Jamiat-e-Talaba UET Peshawar


خوش آمدید، نئے طلبہ! 🎓✨اسلامی جمعیت طلبہ UET کی جانب سے UET پشاور میں داخل ہونے والے تمام نئے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے ...
05/09/2026

خوش آمدید، نئے طلبہ! 🎓✨

اسلامی جمعیت طلبہ UET کی جانب سے UET پشاور میں داخل ہونے والے تمام نئے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ ہم ان شاء اللہ نئے طلبہ کی رہنمائی، تعلیمی و تربیتی معاونت اور بہتر آغاز کے لیے خصوصی استقبالیہ کیمپ بھی منعقد کریں گے۔

آپ کی کامیابی، ہماریو ترجیح ہے۔
خوش آمدید UET پشاور! 💙

اسلامی جمعیت طلبہ UET — طلبہ کی رہنمائی، کردار سازی اور کامیاب مستقبل کی جدوجہد۔

ADMISSION GUIDANCE COMMITTEE FOR BS Admission Engineering, Non Engineering Programs For any queries feel free to contact...
08/08/2026

ADMISSION GUIDANCE COMMITTEE
FOR BS Admission Engineering, Non Engineering Programs

For any queries feel free to contact!

Islami Jamiat Talaba University of Engineering and Technology Peshawar

کشمیر سے ہے رشتہ کیا؟ لا الہ الا اللہ! ​کشمیر کی آزادی کے استعارے، شہید ب رہان مظفر و ا ن ی کی شہادت کو ایک دہائی گزرنے ...
08/07/2026

کشمیر سے ہے رشتہ کیا؟ لا الہ الا اللہ!
​کشمیر کی آزادی کے استعارے، شہید ب رہان مظفر و ا ن ی کی شہادت کو ایک دہائی گزرنے کے بعد بھی ان کا بیانیہ مظلوم کشمیریوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
​اسلامی جمیعت طلبہ یو ای ٹی پشاور کے زیرِ اہتمام شہید برہان وانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شہید کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم آزادی کی اس جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
​

07/07/2026

یو ای ٹی پشاور میں سمر انٹرنشپ پروگرام کے آفر لیٹرز کی تقسیم۔ ناظمِ کیمپس، ناظمِ جامعہ اور کارپوریٹ نمائندگان نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات پر بات کی۔
​

Address

Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa
Peshawar
25120

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islami Jamiat Talba UET Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share