All Pakistan Deceased Qouta Association

All Pakistan Deceased Qouta Association جو ملازمین دوران سروس وفات پا چکے ہیں اس کے یتیم بچوں کو جلد از جلد نوکری دیا جائے۔ تاکہ وہ اپنے غم زدہ خاندان کا سہارا بن سکے۔

30/03/2025

Eid Mubarak ❤️

آپ کو اور آپ کے خاندان کو عید کی خوشیوں کی دلی مبارکباد! یہ دن محبت، خوشیوں اور خیر سگالی کا ہے۔ اس خاص موقع پر ہم سب مل کر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا اظہار کریں۔

*دعائیں:*

اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!

شاہد اقبال صوبائی صدر میڈیکل بورڈ اینڈ ڈیسز سن کوٹہ ایسوسیشن خیبرپختونخوا

عامر سہیل عرف خاکسار کے ساتھ اپنے زکوٰۃ ، خیرات ،صدقات، اور سرسایہ میں ضروری مالی تعاون کیجیئے شکریہ عامر بھائی کا ایزی ...
26/03/2025

عامر سہیل عرف خاکسار کے ساتھ اپنے زکوٰۃ ، خیرات ،صدقات، اور سرسایہ میں ضروری مالی تعاون کیجیئے
شکریہ
عامر بھائی کا ایزی پیسہ نمبر ہے جو 2 دن سے میں اس گروپ میں شئیر کررہا ہوں۔
اس کا امی اور ابو شدید بیمار ہیں اور اس کا والد صاحب ایک کلاس فور ملازم تھا جو میڈیکل بورڈ پر ریٹائر ہوئے ہے
اور عامر بھائی بذات خود 15 ہزار پر پرایوئٹ جاب کررہا تھا تو عامر بھائی نے وہ جاب اسلئے چھوڑ دی ہے کیونکہ اسکی امی اور ابو دونوں بیمار اور سارا دن اسکی خدمت کرتے ہیں
والدین ایک عظیم اساسہ ہیں
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کے والدین کو صحت وتندرستی عطاء فرمائے آمین
اور جس کے والدین وفات پا چکے ہیں اللّٰہ تعالیٰ اس کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
یہ عامر بھائی کا ایزی پیسہ نمبر ضرور تعاون کیجیئے میں بذات خود عامر کو بہت قریب سے جانتا ہوں۔ جو صحیحی معنون میں زکوٰۃ ، خیرات ،صدقات، اور سرسایہ کا حقدار ہیں
شکریہ
شاہد اقبال آل پاکستان و خیبرپختونخوا ڈیسز کوٹہ ایسوسیشن چیرمین۔

03169530176
Easy pesa number
Amir Sohail

زاہدہ پروین نامی خاتون نے لمبا  چھکا مار دی۔ اور اس نے ہار نہیں مانی اور اپنی مقصد میں کامیاب۔ خیبرپختونخوا کے ایلیمنٹری...
18/03/2025

زاہدہ پروین نامی خاتون نے لمبا چھکا مار دی۔ اور اس نے ہار نہیں مانی اور اپنی مقصد میں کامیاب۔
خیبرپختونخوا کے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے منہ کے پر ایک بڑا تماچہ۔

18 اکتوبر 2024 کے بعد پہلا قانونی نوکری زاہدہ پروین کے نام
میں اپنی طرف زاہدہ پروین کے پرزور کوشش کو سراہتا ہوں۔ آخر کار اس کو کامیابی ملی۔
میرے طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
یہ ہوتی ہے غیرت جو عابدہ پروین نے پورا کی۔
ایک ہم ہیں جو گھروں میں تماشبین بیٹے ہوئے ہیں۔

بہت بہت مبارک ہو زاہدہ پروین بہن تمہاری جرت کو دونوں ہاتھوں سے سلام

مبارک ہو آپ لوگ نوکری کے لئے اہل ہو۔۔۔ 18 اکتوبر 2024 سے پہلے دوران سروس وفات پا چکے ملازمین کے یتیم بیٹا بیٹی یا بیوہ ن...
17/03/2025

مبارک ہو آپ لوگ نوکری کے لئے اہل ہو۔۔۔
18 اکتوبر 2024 سے پہلے دوران سروس وفات پا چکے ملازمین کے یتیم بیٹا بیٹی یا بیوہ نوکری کے اہل قرار۔

سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کیخلاف کیس
اسلام آباد،سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا
خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں،جسٹس منصور علی شاہ
شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟جسٹس منصور علی شاہ
قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے مطابق سرکاری ملازم کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری نہیں دی جاسکتی،ایڈوکیٹ جنرل کے پی
سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ 2024 کا ہے جبکہ موجودہ کیس اس سے پہلے کا ہے، جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوتا، جسٹس منصور علی شاہ
خاتون کو نوکری دے کر آپ نے فارغ کیسے کر دیا؟جسٹس منصور علی شاہ
خاتون کی شادی ہو چکی ہے اور والد کی جگہ نوکری کی اہلیت نہیں رکھتی،ایڈوکیٹ جنرل کے پی
یہ کس قانون میں لکھا ہے کہ بیٹی کی شادی ہو جائے تو والد کے انتقال کے بعد نوکری کی اہلیت نہیں رکھتی؟ جسٹس منصور علی شاہ

11/03/2025

کوششیں قابل تعریف ہیں، لیکن PM ASSISTANCE پیکج اور رول 17-A کے تحت زیر التواء کیسز، جو سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلے سے قبل مختلف محکموں میں التواء کا شکار ہیں، فوری حل طلب ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے تین واضح فیصلے موجود ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ زیر التواء کیسز پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ لہٰذا، وفاق اور تمام صوبوں میں ان کیسز کا فوری حل ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم اور صدر مملکت 26ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 48 کی شق 4 کے تحت تمام قوانین بشمول PM ASSISTANCE پیکج کو بحال کر سکتے ہیں۔ تاہم، 10 مارچ کو اسلام آباد میں چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان رحمان علی باجوہ اور ان کی ٹیم کے حکومتی نمائندوں اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مذاکرات میں رول 17-A کی بحالی پر اتفاق نہیں ہو سکا، اور اس معاملے کو عدالتوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

رول 17-A ایک میرٹ پر مبنی قانون ہے جو متوفی یا میڈیکلی ان فٹ سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمت فراہم کرتا ہے۔ اس قانون کا مقصد یتیموں اور بیواؤں کو سہارا دینا ہے جن کے کفیل دورانِ سروس وفات پا گئے یا معذور ہو گئے۔ بدقسمتی سے، عدالتوں میں کیسز کی تاخیر اور زیر التواء فیصلوں کی وجہ سے یہ مستحق افراد دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور انصاف سے محروم ہیں۔

پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے جہاں یتیموں اور بیواؤں کے حقوق پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ دیگر ممالک میں سرکاری ملازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، لیکن ہمارے ملک میں یہ مستحق افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ تمام سرکاری ملازمین کو متحد ہو کر رول 17-A کی مکمل بحالی کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ یتیموں اور بیواؤں کو ان کا حق مل سکے اور وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ عدالتوں پر انحصار کرنے کے بجائے فوری طور پر رول 17-A کو بحال کرے اور یتیموں اور بیواؤں کو انصاف فراہم کرے۔ یہ ایک زندگی اور موت کا معاملہ ہے، اور کل کو کسی کے ساتھ بھی ایسا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ لہٰذا، حکومتی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ چکمہ دینے کی کوششیں بند کریں اور ان مستحق افراد کو ان کا حق دیں۔

11/03/2025
پاکستان بھر میں جتنی بھی لواحقین پینڈینگ کسیسز ہیں اس کا آڈر جلد از جلد جاری کریں۔ شاہد اقبال  آل پاکستان ڈیسز کوٹہ کا چ...
28/02/2025

پاکستان بھر میں جتنی بھی لواحقین پینڈینگ کسیسز ہیں اس کا آڈر جلد از جلد جاری کریں۔ شاہد اقبال
آل پاکستان ڈیسز کوٹہ کا چیرمین شاہد اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں جتنی بھی ملازمین دوران سروس وفات پا چکے ہیں اس کے یتیم بچوں کا آڈر جلد از جلد جاری کریں کیونکہ یہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے پہلے والے ہیں اور ان لوگوں کا کام محکمہ کی غفلت و کوتاہی اور سستی کی وجہ سے لیٹ کیا گیا ہے۔ شاہد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران کو صاف صاف الفاظ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ہمارے ساتھ مزید ٹال مٹول بند کرے ورنہ ہم پاکستان کی سطح پر یتیم بچے بچیاں ، بیوہ اور اپنے بیمار والدین کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے دھرنے پر مجبور نہ کریں۔
ہمارے صبر کا امتحان مزید نہ لے۔
کیونکہ ہم نے بہت برداشت کر ڈالا ہمارے گھروں کے چولہے کئی سالوں سے بند پڑے ہوئے ہیں ہم مزید اور برداشت نہیں کرسکتے۔
ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کو گزارش کرتے ہیں کہ 18 اکتوبر 2024 کے ظالمانہ فیصلہ کو واپس لیا جائے اور ڈیسز اینڈ میڈیکل بورڈ والے ملازمین کے بچوں کو جلد از جلد نوکری دیا جائے۔

20/02/2025

ہم اپنا حق حاصل کرکے رہینگے انشاء اللّٰہ
دھرنا ہوگا مرنا ہوگا اور اپنے حق کے لئے لڑنا ہوگا۔
پاکستان بھر کے ملازمینوں اپنے بچوں کے حقوق کے نکلوں۔
ہم یتیم بچے ہیں اور ہم نے بہت بھوک بھی برداشت کی ہےاود کئی سالوں سے در پہ در ٹھوکریں کھا رہے ہیں کہی سے بھی انصاف ابھی تک نہیں ملا اور کئی سالوں سے ہمارے گھروں کے چولہے بند پڑے ہوئے ہیں۔لیکن ہم پاکستان کے اور یتیم بچوں کو بھوک سے نہیں مرنے دینگے۔
کل 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اپنا حاضری ضروری بنائے۔
اگر ہم نہیں نکلے تو کل آپ لوگوں کی بچے بھی یتیم ہوسکتے ہیں۔
ہمارا مطالبہ دوران سروس وفات ہونے والے ملازمین کے یتیم بچوں کو جلد از جلد نوکری دیا جائے۔
اور دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کا کوٹہ بحال کیا جائے۔
17اے رولز کو بحال کرو

Address

Lower Dir
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan Deceased Qouta Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share