22/08/2026
قوم چمکنی کے 31 دیہاتوں کے لیے فوجی آپریشن اور نقل مکانی کا حکم نامنظور ہے۔
ہم قوم چمکنی کے پُرامن عوام، اپنی سرزمین، اپنے گھروں اور اپنی مٹی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ ہم بار بار اپنے علاقے میں فوجی آپریشن مسلط کیے جانے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملٹری آپریشن نامنظور، نامنظور، نامنظور!
بار بار فوجی آپریشن، نقل مکانی اور اپنے گھروں سے بے دخل کیے جانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اگر ماضی کے آپریشنز سے امن قائم نہیں ہو سکا تو دوبارہ اسی راستے کو اختیار کرنے کے بجائے حکومت اپنی۔ پالسی پر نظرثانی کرے
ہم دہشت گردی اور ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہیں، لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر عام اور پُرامنلوگوں کو اپنے گھروں اور سرزمین سے بے دخل کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوجی آپریشن اور جبری نقل مکانی کے فیصلے پر نظرِثانی کی جائے، مقامی عوام کو اعتماد میں لیا جائے، اور مذاکرات، انصاف اور پائیدار امن کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔
ہم اپنے گھروں، اپنی زمین اور اپنی مٹی کو چھوڑنا نہیں چاہتے۔
ہم امن چاہتے ہیں، جنگ نہیں۔
ہم مذاکرات چاہتے ہیں، آپریشن نہیں۔
ہم عزت کے ساتھ اپنی سرزمین پر رہنا چاہتے ہیں۔
ملٹری آپریشن نامنظور!
جبری نقل مکانی نامنظور!
قوم چمکنی امن چاہتی ہے!
**اپنی مٹی، اپنا گھر — ہمارا