Syed Waqar Ali Shah

Syed Waqar Ali Shah جنرل سیکرٹری
AGEGA KP & United Municipal Workers Union (Reg.) CBA/CBU, Capital Metropolitan & All TMAs Peshawar Contact in inbox for any kind of inconvenience

12/07/2026

پریس ریلیز 12-07-2026
محکمہ بلدیات ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے مستقل نظام کی فراہمی میں مکمل ناکام

پشاور (پریس ریلیز): محکمہ بلدیات، خیبر پختونخوا کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (TMAs) کے ملازمین شدید مالی بحران اور عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ محکمہ بلدیات ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے ایک مستقل، منظم اور محفوظ اکاؤنٹنگ سسٹم فراہم کرنے میں مکمل طور پر نااہل اور ناکام ثابت ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ ایک طرف محکمہ فنانس بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کو 'اکاؤنٹ فور' (Account-IV) کے دائرہ کار میں لانے اور بجٹ کے مستقل حل سے صاف انکاری ہے، تو دوسری طرف ملازمین کو لٹکانے کے لیے بنایا گیا 'پرسنل لیجر اکاؤنٹ' (PLA) کا فرسودہ اور عارضی نظام بھی اپنی موت آپ مر چکا ہے۔ پی ایل اے کی تمدید کی آخری تاریخ 30 جون تھی جو گزر چکی ہے، اور تاحال اس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔ بلدیاتی اداروں کے PLA اکاؤنٹس منجمد، ملازمین فاقہ کشی پر مجبور اس مجرمانہ غفلت اور بیوروکریسی کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹ مکمل طور پر فریز ہو چکے ہیں۔ اکاونٹس بلاک ہونے کے باعث اکثریتی ٹی ایم ایز کے محنتی ملازمین، خاکروب، اور پنشنرز اپنی جائز اور قانونی تنخواہوں اور پنشن سے تاحال محروم چلے آ رہے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ملازمین کو فاقہ کشی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔مستقل حل میں رکاوٹیں حکام کی بے حسی ہے۔ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین رجسٹرڈ کیپٹل میٹروپولیٹن & آل ٹی ایم ایز پشاور کے صدر اسماعیل خان, جنرل سیکرٹری سید وقار علی شاہ، سرپرست اعلی بلال احمد، حواجہ آفتاب الہی، رشید خان، فاروق خان، جمیل خان، سمیع، عظمت، ثاقب خلیل، حبیب خان، زاہد اللہ، حسیب، طاہر حنیف، ارباب میر عالم، عادل اعوان، ابرار، نوید خان، ماثل، وقاص احمد، صوبائی صدر سوار خان، محمد رازق سوات، مرجان علی چارسدہ، ظہیر شیخ ایبٹ آباد، رشید خان تنگی و دیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات اور فنانس کے درمیان جاری اس فٹ بال میچ نے بلدیاتی ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ جب تک ملازمین کی تنخواہیں صوبائی بجٹ کا مستقل حصہ نہیں بنتی اور مستقل اکاونٹنگ سیسٹم کے ذریعے براہ راست ادائیگیوں کا طریقہ کار وضع نہیں کیا جاتا، یہ بحران ہر چند ماہ بعد سر اٹھاتا رہے گا۔ عارضی بیساکھیوں (PLA) پر نظام چلانے کی پالیسی اب مزید قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ,وزیر بلدیات اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کی ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کے مسلے کو عارضی بنیادوں کے بجائے مستقل طور پر حل کیا جائیں۔

جاری کردہ:
یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین رجسٹرڈ کیپٹل میٹروپولیٹن & آل ٹی ایم ایز پشاور

Address

City
Peshawar
.

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Waqar Ali Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category