14/08/2026
آزادی بڑی نعمت ہے
ھم قدم یوتھ کیطرف سے آپ سب کو 79واں یوم آزادی مبارک🇵🇰
ھم قدم یوتھ فلاحی اور وطن عزیز کے نظریاتی و جعرافیائی سرحدات کے محافظ یوتھ تنظیم ہے جو ہر سال یوم آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہے لیکن اس مرتبہ سالانہ ریلی کا انعقاد نا ہوسکا۔ لیکن آج ہم یہ عہد کرتے ہے کہ اس ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرئینگے اور نوجوانوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ انشاءاللہ اچھے دن آئینگے، ہم نوجوان اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھے نگے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرئینگے۔ آج ہی سے یہ عہد کریں کہ اپنے ارد گرد ماحول کا خیال رکھے نگے، اس عظیم دن پر اپنے علاقے میں ایک پودا لگائینگے اور اپنے معاشرے کے ایک غریب بچے کی تعلیمی اخراجات میں انکی معاونت کرکے روشن پاکستان کیطرف قدم اٹھائے نگے۔ ہمیں علم ہے کہ ملک پاکستان خصوصاً پشتون بیلٹ کے نوجوان موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی عدم استحکام کیوجہ سے کرب و تشویش میں مبتلا ہے لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہارنی اور حوصلہ رکھنے کی ضرورت ہے انشاءاللہ اچھے دن آئینگے اور بہت جلد آئینگے انشاءاللہ
پاکستان زندہ باد🇵🇰
ہم قدم یوتھ پائندہ باد❤