15/08/2026
پشاور: شاہی باغ گرڈ اسٹیشن سے آج 10 گھنٹے کی بجلی بندش کے دوران باچا خان چوک میں نشئی شخص نے 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی لائن سے تار چوری کرنے کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق نشئی دن دیہاڑے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور تار کاٹنے کی کوشش کرنے لگا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پیسکو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بجلی کی لائن سے تار کاٹنے کی کوشش ناکام بنا دی۔