Youth senate of Pakistan

Youth senate of Pakistan 💪اب کارکن نہیں خود لیڈر بنیں💪
🇵🇰بااختیار نوجوان ، مضبوط پاکستان 🇵🇰
For registration: 0315 9193927

چار سدہ کے نوجوانوں کے لیے ایک بہت بڑا اپورچونٹی اگر اپ کے اندر لیڈرشپ سکل ہے  اور اپ بننا چاہتے ہیں یوتھ سینٹر تو تیاری...
29/09/2026

چار سدہ کے نوجوانوں کے لیے ایک بہت بڑا اپورچونٹی اگر اپ کے اندر لیڈرشپ سکل ہے اور اپ بننا چاہتے ہیں یوتھ سینٹر تو تیاری کر لو پانچ اکتوبر بروز سنڈے یوتھ سینٹر بننے کے لیے انٹرویو ہوگی۔

20/09/2026

اہم ملاقات و مشاورتی نشست

یوتھ سینیٹ آف پاکستان کے فاؤنڈر چیئرمین عرفان متین، قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین اور صدر خیبر پختونخوا نارتھ ریجن خان ولی، جبکہ قائمہ کمیٹی برائے زکوٰۃ کے چیئرمین
واحد گل نے آج قاضی کولا کے مالک قاضی مومن سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر انہیں یوتھ سینیٹ آف پاکستان کا فائل اور پین پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران نوجوانوں کے لیے مختلف سرگرمیوں، پروگراموں اور آئندہ کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر قاضی کولا کے ساتھ یوتھ سینیٹ آف پاکستان کے آئندہ سیشنز میں تعاون اور اشتراک کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

قاضی مومن نے یوتھ سینیٹ آف پاکستان کی نوجوانوں کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

20/09/2026

اہم ملاقات اور امن مارچ کے حوالے سے مشاورت

یوتھ سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین ہدایت اللہ نے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ ایس پی سٹی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ۲۲ ستمبر کو ہونے والے امن مارچ کے حوالے سے خصوصی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر ایس پی سٹی صاحب کو بطور مہمانِ خصوصی امن مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔

امن مارچ ۲۲ ستمبر کو سہ پہر ۳ بجے ان شاء اللہ منعقد ہوگا، جس میں یوتھ سینیٹ آف پاکستان کے اراکین شرکت کریں گے۔

ملاقات میں امن کے فروغ، نوجوانوں کے مثبت کردار اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اہم ملاقات و مشاورتی نشستیوتھ سینیٹ آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک زڑہ ور، مشاورتی کونسل کی رکن اور رکن صوبائی اسمب...
20/09/2026

اہم ملاقات و مشاورتی نشست

یوتھ سینیٹ آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک زڑہ ور، مشاورتی کونسل کی رکن اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ صوبیہ خان، جبکہ یوتھ سینیٹ آف پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر ملک شایان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سے اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران یوتھ سینیٹ آف پاکستان کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں، پروگراموں اور آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نوجوانوں کے لیے تعلیمی، تربیتی، تخلیقی اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد اور انہیں آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انہیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنے اور ملک و قوم کی ترقی میں نوجوانوں کے مؤثر کردار کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے یوتھ سینیٹر حمید اللہ نے آج اسسٹنٹ کمشنر جندول محترم محمد ایاز صاحب سے ایک اہم اور فیصلہ کن مل...
14/09/2026

ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے یوتھ سینیٹر حمید اللہ نے آج اسسٹنٹ کمشنر جندول محترم محمد ایاز صاحب سے ایک اہم اور فیصلہ کن ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران یوتھ سینیٹ آف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے علاقے کے تقریباً ۹،۱۰ متاثرہ گاؤں کے بجلی کے مسئلے اور موجودہ ایکسپریس وے لائن کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یوتھ سینیٹر حمید اللہ نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں مؤقف پیش کیا کہ سمر باغ سے ان علاقوں کو کاٹ کر یونین کونسل درنگال اور یونین کونسل کامبرٹ کے ساتھ منسلک کرنے کا واپڈا کا فیصلہ عوام کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر ایسا کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامبرٹ اور درنگال کے عوام پہلے ہی بجلی کے شدید بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں ۲۴ گھنٹوں میں بمشکل ۲،۳ گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی ہے۔ ایسے حالات میں مزید علاقوں کا بوجھ موجودہ فیڈرز پر ڈالنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

یوتھ سینیٹ آف پاکستان عوامی مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے مؤثر انداز میں اٹھانے اور عوام کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

ملاقات کے دوران قاضی عزیز الحق عثمانی صاحب، متین بھائی سابق ناظم یونین کونسل کامبرٹ، نعیم بھائی، احسان درانی صاحب، رکن جماعت خان بہادر خان صاحب کے علاوہ یونین کونسل کامبرٹ، یونین کونسل درنگال اور متاثرہ ۹،۱۰ گاؤں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

🇵🇰 خیبر پختونخوا اسمبلی میں اہم ملاقات اور مشاورتی نشستآج Youth Senate of Pakistan کے صدرِ خیبر پختونخوا، ملک شایان نے خ...
14/09/2026

🇵🇰 خیبر پختونخوا اسمبلی میں اہم ملاقات اور مشاورتی نشست

آج Youth Senate of Pakistan کے صدرِ خیبر پختونخوا، ملک شایان نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں معزز رکنِ صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان صاحب سے اہم اور خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مختلف اہم قومی، صوبائی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ Youth Senate of Pakistan کے حوالے سے بھی خصوصی مشاورت ہوئی۔ نوجوانوں کے لیے مزید مؤثر مواقع پیدا کرنے، ان کی مثبت اور تعمیری شمولیت کو فروغ دینے اور مستقبل کے لائحۂ عمل سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر Youth Senate of Pakistan کے مستقبل کے منصوبوں اور نوجوانوں کو قومی و سماجی سطح پر مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی قیمتی آراء اور تجاویز کا تبادلہ ہوا۔

ان شاء اللہ، Youth Senate of Pakistan کے حوالے سے بہت جلد ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت کی خوشخبری عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔

نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اور ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط، مؤثر اور باوقار انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ 🇵🇰✨

ملک شایان
صدرِ خیبر پختونخوا
Youth Senate of Pakistan

13/09/2026

🇵🇰 یوتھ سینیٹ آف پاکستان

📌 تیسرے سٹینڈنگ کمیٹی اجلاس کی اہم جھلکیاں

آج یوتھ سینیٹ آف پاکستان کے سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمینز اور چیئرپرسنز کا تیسرا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام معزز چیئرمینز اور چیئرپرسنز نے بھرپور شرکت کی۔

🔹 نوجوانوں کے لیے مختلف Awareness Activities کے انعقاد پر گفتگو
🔹 نوجوانوں میں Leadership Skills کے فروغ پر خصوصی توجہ
🔹 تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں کو فعال اور مؤثر بنانے کی ہدایات
🔹 اپنے اپنے محکمہ جات سے متعلق مختلف مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ
🔹 نوجوانوں کی عملی تربیت، شعور اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی

یوتھ سینیٹ آف پاکستان
Empowering Youth • Building Leaders • Creating Awareness

13/09/2026

یوتھ سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمینز و چیئرپرسنز کا اجلاس منعقد

آج یوتھ سینیٹ آف پاکستان کی کابینہ کے تحت تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز اور چیئرپرسنز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام معزز چیئرمینز اور چیئرپرسنز نے شرکت کی۔

اجلاس میں نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی، ان کی آگاہی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے دوران تمام چیئرمینز اور چیئرپرسنز کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے اپنے محکمہ جات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کے حوالے سے مختلف مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد کریں، نوجوانوں میں Awareness، Leadership Skills اور مثبت معاشرتی کردار کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کریں اور اپنی اپنی سٹینڈنگ کمیٹی کو فعال بنائیں۔

تمام چیئرمینز اور چیئرپرسنز کو اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ اپنی کمیٹیوں کے لیے باقاعدہ سرگرمیوں، پروگرامز اور نوجوانوں کی شمولیت پر مبنی منصوبہ بندی کریں تاکہ یوتھ سینیٹ آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو قیادت، شعور اور عملی تربیت کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

یوتھ سینیٹ آف پاکستان
Youth Empowerment • Leadership • Awareness

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth senate of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share