FATA Disable Welfare Organization

FATA Disable Welfare Organization 🇵🇰

05/02/2026

*قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ طاہر اللہ UXO کی وجہ سے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گئےتھے*

فاٹا ڈسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن (FDWO) اور بایونکس ٹیم کے تعاون سے ہاتھوں کی کامیاب امپلانٹیشن کی گٸی۔

عزم، حوصلے اور ہمدرد افراد کی مدد نے طاہر اللہ کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔

آج اس مصنوعی ہاتھوں کی مدد سے طاہر خود اعتمادی کے ساتھ لکھ رہا ہے کھیل رہا ہے اور زندگی کو بھرپور انداز میں جی رہا ہے۔

ابھی طاہر اللہ بہاؤدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس پبلک ایڈمنسٹریشن (چوتھا سمسٹر) کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

اور وقار و عزم کے ساتھ ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

فاٹا ڈیس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کی بروقت انسانی خدمت، پاک آرمی کے تعاون سے ایک قیمتی جان بچا لی گئیفاٹا ڈیس ایبل ویلفیئ...
23/12/2025

فاٹا ڈیس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کی بروقت انسانی خدمت، پاک آرمی کے تعاون سے ایک قیمتی جان بچا لی گئی

فاٹا ڈیس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن قبائلی علاقوں میں فلاحی خدمات کے مشن کو پوری لگن اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ دنوں ضلع کرم کی تحصیل سنٹرل کرم کے علاقے مناتوں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کھلونا نما بارودی مواد سے کھیلنے کے دوران دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے زخمی ہو گئے۔

واقعے میں ایک بچہ معمولی جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہوا، جس کے ہاتھ اور انگلیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فاٹا ڈیس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیے۔ اس تمام امدادی عمل میں پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل رہی، جس کی بدولت زخمی بچے کو بروقت سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔

سی ایم ایچ پشاور میں بچے کا علاج تاحال جاری ہے، جہاں اسے تمام ضروری طبی سہولیات، ادویات اور دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔ الحمدللہ، ڈاکٹروں کی کاوشوں اور بروقت طبی امداد کے باعث بچے کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ اس امر کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ قبائلی علاقوں میں موجود کھلونا نما بارودی مواد آج بھی معصوم جانوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ فاٹا ڈیس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے اس موقع پر مقامی افراد، والدین اور اساتذہ کرام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بچوں میں ایسے خطرناک مواد کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں اور انہیں ان اشیاء سے دور رہنے کی سختی سے تلقین کریں۔

تنظیم مستقبل میں بھی قبائلی عوام، بالخصوص متاثرہ اور معذور بچوں کی خدمت کے لیے اپنے عزم پر قائم رہے گی۔

🌍 World Disability Day - Celebrating Strength and Resilience🌍This year’s theme, "Transformative Solutions for Inclusive ...
03/12/2024

🌍 World Disability Day - Celebrating Strength and Resilience🌍

This year’s theme, "Transformative Solutions for Inclusive Development,"reminds us that we all have a role in creating places where everyone can succeed, no matter their abilities. Together, we can break down stereotypes and build a world that values, respects, and includes everyone.

Let’s unite and support those affected by landmines, bomb blasts, and other challenges. Remember, our limits do not define us; our spirit and actions do.

خصوصی (معذور)افراد سے وہیل چئیر، بیساکھی،الہ سماعت،واکر اور نابینا افراد کیلئے سفید چھڑی و سلائی مشین کی وصولی کیلئے درخ...
03/11/2024

خصوصی (معذور)افراد سے وہیل چئیر، بیساکھی،الہ سماعت،واکر اور نابینا افراد کیلئے سفید چھڑی و سلائی مشین کی وصولی کیلئے درخواستیں مطلوب ہے۔
مزید معلومات کیلئے نیچے دئیے گئے ہدایات پڑھ کر درخواست جمع کرلیں۔
منجانب:
ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر (سماجی بہبود) حکومت خیبر پختونخواہ

الحمدللّٰہ فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے بائیونکس Bioniksکے تعاون سے لوئر کرم شاشو سے تعلق رکھنے والے شہزاد خان کو ج...
21/08/2024

الحمدللّٰہ
فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے بائیونکس Bioniksکے تعاون سے لوئر کرم شاشو سے تعلق رکھنے والے شہزاد خان کو جدید بائونک مصنوعی ہاتھ لگوایا ۔۔۔ انہوں نے اپنا ہاتھ بجلی کرنٹ لگنے کی وجہ سے کھویا تھا۔۔۔ یاد رہے کہ فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن جنگ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات اور حادثات کے شکار افراد کی خدمت کے لئے بھی سرگرم عمل ہے اور انشاءاللّٰہ خدمت کی تسلسل برقرار رہیگی۔۔ بائیونکس انتظامیہ کا شکریہ

Address

Peshawar

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+92915265042

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FATA Disable Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to FATA Disable Welfare Organization:

Share