Bacha Khan Welfare Society, PIMC

Bacha Khan Welfare Society, PIMC Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bacha Khan Welfare Society, PIMC, Non-Governmental Organization (NGO), Peshawar.

A welfare society on the name of great leader Khan Abdul Ghafar Khan(Bacha khan Baba) for the service of Pak international medical college students and for the public.

24/09/2026

باچا خان ویلفیئر سوسائٹی، پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ تیسرے، چوتھے اور فائنل ایئر کے ان طلبہ و طالبات کے لیے (Evening Wards) کا باقاعدہ انتظام کیا جائے جن کی حاضری مقررہ معیار سے کم رہ گئی ہے۔
طلبہ کو اپنی حاضری مکمل کرنے اور تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے مناسب اور منظم مواقع فراہم کرنا تعلیمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کالج انتظامیہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے PM&DC کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق شام کے وارڈز کا انتظام کرے، تاکہ کم حاضری والے طلبہ اپنی مطلوبہ کلینیکل حاضری پوری کر سکیں۔
یہ اقدام طلبہ کے تعلیمی حق، مساوی مواقع اور پیشہ ورانہ مستقبل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
باچا خان ویلفیئر سوسائٹی
پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج

12/08/2026

Study Circle on the Babra Massacre

We, the students of Bacha Khan Welfare Society, PIMC, have arranged a study circle on the Babra Massacre to learn about and discuss this important historical event.

The purpose of this study circle is to understand the historical background, causes, events, and significance of the Babra Massacre and to reflect on its impact on the people and political history of the region.

26/07/2026

((26جولائی
یومِ تاسیس “د سور بیرغ ورځ” ))
یہ صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ اُن خوابوں قربانیوں اور جدوجہد کی یاد ہے جنہوں نے ظلم کے اندھیروں میں بھی امید کا چراغ روشن رکھا۔ سرخ پرچم محض کپڑے کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ انسان کے زخمی ضمیر کی وہ خاموش چیخ ہے جو صدیوں کی ناانصافی کے باوجود مرنے سے انکار کرتی ہے۔ یہ اُن روحوں کی علامت ہے جنہوں نے دکھ برداشت کیے مگر اپنے وقار کا سودا نہیں کیا جنہوں نے اندھیروں میں بھی امن کے خواب دیکھنے کی ہمت رکھی۔
یہ مزاحمت کا استعارہ ہے ظلم کے سامنے جھکنے سے انکار یہ ایک ایسے مستقبل کی تلاش ہے جہاں انسان آزاد ہو جہاں محبت نفرت پر اور انسانیت طاقت پر غالب آئے۔
یہ پرچم اُن بے نام قربانیوں کی یاد ہے جو تاریخ کے صفحات میں کہیں دب گئیں
اسی فکر کا ایک روشن باب باچا خان بابا کی زندگی تھی ایک ایسا انسان جس نے نفرت کے مقابلے میں محبت بندوق کے مقابلے میں عدم تشدد اور انتقام کے مقابلے میں صبر کو اپنا راستہ بنایا۔ ان کے لیے سرخ پرچم محض سیاست کی علامت نہیں تھی بلکہ انسان کی بیداری عوام کی خدمت اور عزتِ نفس کی جدوجہد کا نشان تھا۔
🚩
باچا خان ویلفیئر سوسائٹی (PIMS)
کی
جانب سے
26 جولائی یومِ تاسیس “د سور بیرغ ورځ” پر تمام کارکنان رضاکاران اور امن انسانیت اور خدمتِ خلق کے علمبرداروں کو دلی مبارکباد۔
امن محبت خدمت اور انسانیت زندہ باد۔

10/07/2026

مولانا خانزیب شہید اور ہارون بلور شہید کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ،مرحومین کی شہادت پورے پشتون خطے کا ناقابل تلافی نقصان ہے،دونوں فخر افغان باچاخان کے افکار کی عملی تصویر تھے،میرا یقیں ہے کہ ان کے افکار ،کردار اور گفتار کی روشنی سے لر او بر افغان خطہ منور رہے گا،آن قدر و منزلت ابدی طور پر ہمارے دلوں میں رہے گی،
ظالموں نے ان دونوں کو جسمانی طور پر ہم سے دور کردیا ہےمگر ان کا کردار ہمیشہ ہمارے درمیان زندہ رہے گا.
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
‏میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
‏زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیم
‏بجھ تو جاؤں گا مگر صبح بھی کرجاؤں گا

*Regards*:Dr Umair Yousafzai, Chairman Bacha Khan Welfare Society PIMC❤🚩

‏⁦‪

Awami National Party🚩

02/07/2026

د باچا خان ویلفیئر سوسایټۍ

د باچا خان ویلفیئر سوسایټۍ د مرستیال منظور خان او د سواد سکرتر ملک حماد خان د غني خان بابا په ویاړ جوړه شوې ماښامنۍ کې.

د غني خان بابا د فکر، ادب او انسانیت پیغام تل ژوندی وي.

01/07/2026

To: The Principal
Pak International Medical College

Subject: Humble Request to Keep the College Hostel Open During Summer Vacations

Respected Sir,

We, the members of Bacha Khan Welfare Society, Pak International Medical College, respectfully submit this request, humbly appealing to you to keep the college hostel open during the summer vacations so that students belonging to conflict-affected and remote areas may continue to have access to safe accommodation.

Many of our students come from regions such as Waziristan, Orakzai, Bannu, Tirah, Domel, and other areas where the law and order situation remains uncertain. Under these circumstances, returning home during the vacation can expose some students to fear, insecurity, and serious threats to their safety.

Sir, we left our homes in pursuit of education—not to risk our lives. A student's greatest dream is to acquire knowledge, not to live under the shadow of fear. Our only misfortune is that we belong to regions where circumstances are beyond our control. We are seekers of knowledge, not of conflict or hatred. We simply seek the right to continue our education under a safe roof and in a peaceful environment.

We therefore earnestly request that, keeping the safety and well-being of students as the highest priority, the college hostel remain open during the summer vacation, and that students for whom returning to their hometowns is unsafe be permitted to stay.

We are confident that the college administration, as a responsible educational institution, will consider not only our academic future but also its moral responsibility to safeguard the lives of its students. After all, only a student who feels safe can become a successful doctor, researcher, and dedicated servant of the nation.

If, due to unavoidable circumstances, it is not possible to keep the hostel open, we respectfully request that the relevant authorities provide a guarantee for the safety and security of the affected students. Otherwise, the hostel fees for this period should be refunded to the students.

Yours sincerely,

Bacha Khan Welfare Society
Pak International Medical College

01/07/2026

بنام: پرنسپل، پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج
موضوع: گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کالج ہاسٹل کھلا رکھنے کی پُرخلوص درخواست
محترم جناب!
ہم، باچا خان ویلفیئر سوسائٹی، پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج، نہایت ادب اور خلوصِ دل کے ساتھ آپ کی خدمت میں یہ درخواست پیش کرتے ہیں کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کالج ہاسٹل کھلا رکھا جائے تاکہ شورش زدہ اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے۔
ہمارے متعدد طلبہ وزیرستان، اورکزئی، بنوں، تیراہ، ڈومیل اور دیگر ایسے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں امن و امان کی صورتحال غیر یقینی رہتی ہے۔ ان حالات میں اپنے گھروں کو واپس جانا بعض طلبہ کے لیے خوف، بے یقینی اور سلامتی کے سنگین خدشات کا باعث بن سکتا ہے۔
جنابِ والا! تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہم نے اپنے گھر چھوڑے ہیں، اپنی زندگیاں نہیں۔ ایک طالب علم کا سب سے بڑا خواب علم حاصل کرنا ہے، خوف کے سائے میں زندگی گزارنا نہیں۔ ہمارا واحد قصور یہ ہے کہ ہم ایسے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں حالات ہماری خواہشات کے مطابق نہیں۔ ہم قلم کے مسافر ہیں، کسی تصادم یا نفرت کے نہیں۔ ہمیں صرف ایک محفوظ چھت اور پُرسکون ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کا حق چاہیے۔
ہم مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ طلبہ کی جان و سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ہاسٹل کھلا رکھا جائے اور ان طلبہ کو قیام کی اجازت دی جائے جن کے لیے اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانا محفوظ نہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ کالج انتظامیہ، ایک تعلیمی ادارے کی حیثیت سے، نہ صرف ہماری تعلیم بلکہ ہماری جانوں کے تحفظ کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے گی، کیونکہ ایک محفوظ طالب علم ہی ایک کامیاب معالج، محقق اور قوم کا خدمت گزار بن سکتا ہے۔
اگر کسی مجبوری کے باعث ہاسٹل کھلا رکھنا ممکن نہ ہو، تو متعلقہ ادارے طلبہ کی جان و مال کے تحفظ کی ضمانت فراہم کریں۔ بصورتِ دیگر، اس مدت کی ہاسٹل فیس طلبہ کو واپس کی جائے۔

*بصد احترام*
*باچا خان ویلفیئر سوسائٹی*
*پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج*

27/06/2026

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا میں نئے ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے عمل میں سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر سے نوجوان ڈاکٹرز کی جانب سے بھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیوں، میرٹ کی پامالی اور شفافیت کے فقدان سے متعلق موصول ہونے والی شکایات انتہائی تشویشناک ہیں۔ ان الزامات کی موجودگی میں بھرتی کا عمل جاری رکھنا نہ صرف میرٹ بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مجروح کرے گا۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ طب ایک مقدس اور باوقار پیشہ ہے جو اعلیٰ ترین دیانتداری، قابلیت اور میرٹ کا تقاضا کرتا ہے۔ صحت کے شعبے میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی محض انتظامی غفلت نہیں بلکہ ایک سنگین جرم ہے۔ نااہل یا غیر شفاف طریقے سے ہونے والی بھرتیاں انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبائی حکومت نے ایم ٹی آئی کے نام پر پہلے ہی سرکاری ہسپتالوں اور صحت کے نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اب اگر بھرتیوں میں بھی میرٹ کو پامال کیا گیا تو یہ صحت کے شعبے پر ایک اور کاری ضرب ہوگی۔ مسلط حکمران کم از کم عوام کی جانوں سے وابستہ اس اہم شعبے پر رحم کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی قسم کی ناانصافی، بدعنوانی یا میرٹ کشی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

27/06/2026

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں، اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا ردعمل

مجھے پورے پختونخوا سے نوجوان ڈاکٹروں کی جانب سے حالیہ بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

چیف سیکرٹری سے پُرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر بھرتی کے عمل کو معطل کیا جائے اور طبی برادری کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کا جامع جائزہ لے کر ان کا ازالہ کیا جائے۔

طب ایک معزز پیشہ ہے جو اعلیٰ ترین معیار کی دیانتداری کا تقاضا کرتا ہے۔ تمام ڈاکٹروں کی تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ صحت کے شعبے میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی ایک سنگین جرم ہے، کیونکہ اس سے براہِ راست انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

***

I have received numerous complaints from young doctors across Pakhtunkhwa regarding serious irregularities in the recent recruitment drive.

I strongly urge the Chief Secretary to immediately suspend the entire recruitment process and thoroughly address the concerns raised by the medical community.

Medicine is a noble profession that demands the highest standards of integrity. All doctors must be appointed purely on merit. Any corruption or malpractice in the health sector is criminal, as it puts human lives at direct risk.

|

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bacha Khan Welfare Society, PIMC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share