Mercy Health Foundation

Mercy Health Foundation Non Profit Organization

25/02/2026

رمضان المبارک جیسے بابرکت اور مقدس مہینے میں ایک ایسا وائس میسج گردش کر رہا ہے جس میں نہ صرف انسانیت کی تذلیل کی گئی بلکہ معزز اداروں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور پولیس کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش بھی کی گئی ہے۔ یہ عمل نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
بلا تحقیق الزامات لگانا، جھوٹ پر مبنی کہانیاں گھڑنا اور عوام کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کرنا کسی بھی مہذب معاشرے کا شیوہ نہیں۔ ایسے منفی ہتھکنڈے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پیغام پھیلانے والے کا کردار، قول و فعل اور نیت مشکوک ہے۔
ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی کسی بھی ویڈیو یا وائس پیغام کو مکمل دیکھنے اور سننے سے پہلے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، اور خاص طور پر بچے اور کمزور دل افراد اس قسم کے مواد سے اجتناب کریں۔
آئیں اس مقدس مہینے میں سچ، صبر اور ذمہ داری کو فروغ دیں اور جھوٹ و بہتان سے خود کو اور اپنے معاشرے کو محفوظ رکھیں۔
شکریہ







نوکری کی تلاش ختم! بہترین مواقع آپ کے لیے حاضر ہیں!اگر آپ تعلیم اور تجربے کے اعتبار سے مطلوبہ معیار پر پورے اُترتے ہیں، ...
26/11/2025

نوکری کی تلاش ختم! بہترین مواقع آپ کے لیے حاضر ہیں!

اگر آپ تعلیم اور تجربے کے اعتبار سے مطلوبہ معیار پر پورے اُترتے ہیں، تو یہ سنہری موقع صرف آپ کے لیے ہے۔
HKZ Cosmediko — The Healing Artistry اپنی ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہل، باصلاحیت اور محنتی افراد کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر حشام خالد زبیر (Aesthetic & General Physician) کی نگرانی میں ایک باوقار کلینک کا حصہ بنیں اور اپنے کیریئر کو اگلے مرحلے تک لے جائیں۔

📍 کلینک ایڈریس:
بالا حسار پلازہ، فرسٹ فلور
نزد پرانی کیجولٹی گیٹ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، پشاور

📞 واٹس ایپ نمبر:
0335-9228882

💼 اگر آپ تجربہ، قابلیت اور اعتماد رکھتے ہیں تو آج ہی اپنی تفصیلات بھیجیں۔
یہ موقع آپ کے پروفیشنل مستقبل کو نیا رخ دے سکتا ہے!

آج ہی اپلائی کریں اور ایک محفوظ، روشن اور کامیاب مستقبل کا آغاز کریں۔

18/10/2025

ڈینگی سے تحفظ کی جانب ایک عملی قدم — شکور کلی، چارسدہ

چارسدہ کے علاقے شکور کلی میں حالیہ دنوں ڈینگی بخار کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے پیشِ نظر مرسی ہیلتھ فاؤنڈیشن نے انسانیت دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک قابلِ تقلید اقدام اٹھایا۔

یہ فلاحی قدم سدیس میڈیکل کمپلیکس چارسدہ کے اشتراک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیع اللہ اور ان کی پوری ٹیم کے بھرپور تعاون سے ممکن بنایا گیا، جس کے تحت شکور کلی میں مچھر مار اسپرے (فومیگیشن) کا انتظام کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد علاقے کے عوام کو ڈینگی جیسے مہلک مرض سے بچانا اور ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ایسے اقدامات نہ صرف بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم مرسی ہیلتھ فاؤنڈیشن، سدیس میڈیکل کمپلیکس، اور ضلعی محکمہ صحت کی پوری ٹیم کو اس خدمتِ خلق پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

صحت مند چارسدہ، محفوظ پاکستان!

13/10/2025

مرسی ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے اتمان زے اور گرد و نواح میں ڈینگی کے خلاف بھرپور اقدامات

ڈینگی جیسی خطرناک بیماری کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے، مرسی ہیلتھ فاؤنڈیشن نے چارسدہ کے علاقے اتمان زے میں فوری اور بروقت اقدام کرتے ہوئے فوگنگ (سپرے) کا اہتمام کیا۔ اس مہم کا دائرہ کار گھڑی کورونا، محمود شاہ باچا کندے، بالیگئی، کلی سر پیران، پیران اکبر خیل اور عبدالباد تک پھیلایا گیا۔

یہ قابلِ تحسین اقدام سدیس میڈیکل کمپلیکس کی درخواست پر عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد علاقے کے لوگوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنا اور صحت عامہ کو یقینی بنانا ہے۔

ہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وصی اللہ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا۔

مرسی ہیلتھ فاؤنڈیشن ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

Address

House No. 1 Street No. 4 Abshar Colony Warsak Road
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mercy Health Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mercy Health Foundation:

Share