خدمت خلق ویلفیر سوسائٹی

خدمت خلق ویلفیر سوسائٹی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from خدمت خلق ویلفیر سوسائٹی, Nonprofit Organization, Sepah tehsil Bara destrict Khyber, Peshawar.


Serving Humanity Since 2000 | Health • Education • Relief • Youth Empowerment | For a Better, Brighter Future 💚

⚽🏆 افغان کلب فٹسال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح 🏆⚽آج سپین قبر دوجنگی فرش گراؤنڈ میں افغان کلب فٹسال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقر...
20/09/2026

⚽🏆 افغان کلب فٹسال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح 🏆⚽

آج سپین قبر دوجنگی فرش گراؤنڈ میں افغان کلب فٹسال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب نہایت خوبصورت، رنگا رنگ اور پُرجوش ماحول میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل عباد خان، جنرل سیکرٹری حسین محمد آفریدی، انسپکٹر حامد شاہ آفریدی، انصاف جیولرز کے مالک بلال آفریدی، آفریدیان لکی ڈرا کے مالک آمیر شاہ اور دیگر معزز مہمانوں نے خصوصی شرکت کی اور ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ، کھیل سے محبت اور شاندار ماحول قابلِ دید تھا۔ ⚽✨
خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں، کھیلوں اور مثبت معاشرتی ماحول کے فروغ کو ہمیشہ اہمیت دیتی ہے۔ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، بھائی چارے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
🌹 اس خوبصورت اور کامیاب تقریب کے شاندار انتظامات پر منتظمین، بالخصوص ہارون اور ان کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ۔ ان کی محنت، خلوص اور بہترین انتظامات نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
کھیل کا میدان آباد ہو، نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو اور معاشرے میں بھائی چارہ و محبت فروغ پائے۔ ❤️⚽

#نوجوان

خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام روڈ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے حاجی نبی اللہ کے حجرے میں جرگہ جاری ہے ۔۔۔
19/09/2026

خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام روڈ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے حاجی نبی اللہ کے حجرے میں جرگہ جاری ہے ۔۔۔

آج قوم سپاہ علاقہ یوسف تالاب میں صوبائی حکومت کے تعاون اور محمکہ امور حیوانات کے ڈائریکٹر خیبر شاکر چترالی صاحب کی ہدایت...
19/09/2026

آج قوم سپاہ علاقہ یوسف تالاب میں صوبائی حکومت کے تعاون اور محمکہ امور حیوانات کے ڈائریکٹر خیبر شاکر چترالی صاحب کی ہدایت پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے درخواست پر ڈاکٹر نور محمد اور ڈاکٹر حنیف نے مال مویشی میں L*D کی۔ ویکسین کے سلسلے میں فیلڈ ڈے کیا ۔ فیلڈ ڈے میں تقریباً 55 مال مویشی کو L*D کے ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اہلیان علاقہ نے بروقت کارروائی و ریلیف پرصوبائی حکومت اور ڈائریکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت و تعاون سے مال مویشیوں میں L*D ویکسین کے ٹیکے لگانے کے سلسلے میں فیلڈ ڈے منعقد ہوا ۔ یاد رہے کہ لمپی سکین بیماری بعض جانوروں میں پھیل چکی ہے ۔ لہذ ڈسٹرکٹ ڈاریکٹر ضلع خیبر صاحب سے گزارش ہے ۔ کہ مزید علاقوں میں اس طرح کی فیلڈ ڈے کرنے کی ویکسین مہیا کرکے فیلڈ ڈے کرے تاکہ غریب عوام نقصانات سے بچ سکے۔

ماشاءاللہ ،مرحوم ملک جمشید روڈ  حاجی جان گل کلے تا مرحوم حاجی حیبیب اللہ کلے کے روڈ سے محروم علاقوں کے لوگوں کیلیے خدمت ...
17/09/2026

ماشاءاللہ ،مرحوم ملک جمشید روڈ حاجی جان گل کلے تا مرحوم حاجی حیبیب اللہ کلے کے روڈ سے محروم علاقوں کے لوگوں کیلیے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھیوں نے نئی روڈ گزارنے کیلیے جو منصوبہ شروع کیا ہے،اس میں آج حاجی گلاب خان و حاجی بھرام خان سے آگے رہنے والوں مکینوں نے کھلے دل سے روڈ کیلیے زمین دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔جس پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل عباد خان اور دیگر رہنماووں نے خوشی کا اظہار کرتے ھوئے تمام افراد کا شکریہ اداکیا۔جس کی وجسے مرحوم ملک جمشید روڈ حاجی جان گل کلے تک پہنچانے کا تقریبا راستہ ھموار ھوگیا۔اس موقع پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے رہنماووں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روڈ کو مقررہ مقامات تک پہنچانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔روڈ ایک ایسی سہولت ہے جس کو مختلف مقاصد کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اور کسی بھی علاقے کی ترقی کا دار و مدار پکے روڈز کی دستیابی پر منحصر ہے۔

یوسف تالاب میں شیرین کلے کے عوام کو پینے کے پانی کی شدید تکلیف کا سامنا ہے۔اس سلسلے میں شیرین خان نے خدمت خلق ویلفیئر سو...
11/09/2026

یوسف تالاب میں شیرین کلے کے عوام کو پینے کے پانی کی شدید تکلیف کا سامنا ہے۔اس سلسلے میں شیرین خان نے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھیوں سے تعاون کی اپیل کی تھی۔جبکہ شیرین خان نے ٹیوب ویل کی منظوری کی صورت میں درکار زمین دینے کا وعدہ کیا۔لہذا اس سلسلے میں آج خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل عباد خان اور سنیئر رہنماووں نے فوکل پرسن برائے ایم پی اے افتخار آفریدی کو تحریری درخواست حوالہ کی۔اس موقع پر افتخار آفریدی نے مکمل تعاون اور عملی اقدام کی یقین دھانی کرائی۔

جرگہحاجی جان گل کلے ٹو مرحوم حاجی حبیب اللہ کلے روڈ کی تکمیل کے لیے خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کی کوششیں جاری ہیں۔پشتون م...
11/09/2026

جرگہ

حاجی جان گل کلے ٹو مرحوم حاجی حبیب اللہ کلے روڈ کی تکمیل کے لیے خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کی کوششیں جاری ہیں۔
پشتون معاشرے میں جرگہ اور حجرہ صرف بیٹھنے کی جگہ نہیں، بلکہ اختلافات کو افہام و تفہیم، احترام اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ایک قدیم روایت ہے۔ اسی پشتون روایتی جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے آج صدر خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی گل عباد آفریدی کی سربراہی میں سینئر رہنماؤں (مشر مقبلی خان، تراب علی خان، آمیر شاہ، قاضی شاہ میر خان، چیئرمین جاوید خان، ملک سیدالامین، عبدالمجید)کے وفد نے حاجی گلاب خان اور حاجی بھرام خان کے خاندان کے ساتھ ایک تفصیلی نشست کی۔
نشست میں ایم پی اے کے فوکل پرسن افتخار آفریدی اور ان کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ تمام خدشات و تحفظات کو سننے اور باہمی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے مثبت اور سنجیدہ گفتگو ہوئی۔
پشتونولی ہمیں سکھاتی ہے کہ بات طاقت سے نہیں، جرگے سے حل کی جائے؛ راستہ رکاوٹ سے نہیں، اتفاق سے بنایا جائے۔
ان شاء اللہ مزید جرگے اور حجرہ نشستیں منعقد کی جائیں گی تاکہ تمام متعلقہ خاندانوں اور مشران کی مشاورت سے اس اہم روڈ منصوبے کو اتفاق، بھائی چارے اور اجتماعی تعاون کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

کل حاجی جان گل کلی سے مرحوم حبیب اللہ کلی تک روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹ کو خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کی کوششوں، مقامی م...
07/09/2026

کل حاجی جان گل کلی سے مرحوم حبیب اللہ کلی تک روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹ کو خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کی کوششوں، مقامی مشران و روڈ ڈیولپمنٹ ایکشن کمیٹی کے تعاون سے دور کر دیا گیا ہے، اور آج اس اہم روڈ پر باقاعدہ عملی کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ہم خصوصی طور پر فوکل پرسن ٹو ایم پی اے اور سینئر رہنما پی ٹی آئی افتخار آفریدی اور اس کے ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے تعمیراتی کام کے لیے ضروری مشینری بروقت فراہم کرکے عملی تعاون کیا۔
ہم صوبائی حکومت، معزز منتخب نمائندگان ایم پی اے و ایم این اے اور تمام اُن افراد کے بھی مشکور ہیں جو اس عوامی منصوبے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ روڈ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران صوبائی حکومت کی تعاون سے اپنے لیے نہیں، اپنی پوری بستی اور آنے والی نسلوں کے لیے بنا رہے ہیں۔
اس لیے اس کی تکمیل صرف چند افراد کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
🤝 آئیں! اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے علاقے کی ترقی کے لیے متحد ہوں۔

خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی
خدمت ہمارا عزم، ترقی ہمارا مقصد

07/09/2026

حاجی جان گل کلی سے مرحوم حبیب اللہ کلی تک روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹ کو خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کی کوششوں، مقامی جرگہ و روڈ کمیٹی کے تعاون سے دور کر دیا گیا ہے، اور آج اس اہم روڈ پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ہم خصوصی طور پر فوکل پرسن ٹو ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما افتخار آفریدی اور ان کے ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے وقت پر تعمیراتی کام کے لیے ضروری مشینری فراہم کرکے عملی تعاون کیا۔

ہم صوبائی حکومت، معزز منتخب نمائندے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی صاحب اور تمام اُن افراد کے بھی مشکور ہیں جو اس عوامی منصوبے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
روڈ کمیٹی کے سربراہ اور چیف ایڈوائزر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی مشر مقبلی خان آفریدی نے بھی ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے اہلِ علاقہ سے اس کارِ خیر میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

یہ روڈ ہم اپنے لیے نہیں، اپنی پوری بستی اور آنے والی نسلوں کے لیے بنا رہے ہیں۔
اس لیے اس کی تکمیل صرف چند افراد کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

🤝 آئیں! اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے علاقے کی ترقی کے لیے متحد ہوں۔

خدمتِ خلق ویلفیئر سوسائٹی
خدمت ہمارا عزم، ترقی ہمارا مقصد

ڈاکٹر حیدر فری انگلش لینگویج سنٹر شیخ آباد باڑہ  میں بیگنر ون و بیگنر ٹو کے پوزیشن ھولڈرز طلباء کیلئے پروگرام کا انعقاد۔...
02/09/2026

ڈاکٹر حیدر فری انگلش لینگویج سنٹر شیخ آباد باڑہ میں بیگنر ون و بیگنر ٹو کے پوزیشن ھولڈرز طلباء کیلئے پروگرام کا انعقاد۔پروگرام میں فری لینگویج سنٹر کے بچوں نے تلاوت کلام پاک ،نعت انگلش کنورسیشنز اور تقاریر پیش کئے.پوزیشن ھولڈرز طلباء میں خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے رہنماووں کی جانب سے ٹرافیاں ،میڈلز جبکہ سابق ایکٹنگ تحصیل چیرمین جاوید خان کی جانب سے نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ ۔اس موقع پر سنٹر میں خدمات سرانجام دینے والے الیاس خان ،عثمان خان اور جمال شاہ نے فری لینگویج سنٹر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ھوئے بتایا کہ ماشاءاللہ فری لینگویج سنٹر کا آغاز چار طلباء سے ھوا تھا اور اب اس میں تقریبا تین سو طلباء فری لینگویج سنٹر سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے اس سفر میں خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے رہنمماووں کے مثبت کردار کو سراہا۔ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے صدر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی گل عباد خان،چیرمین شوری قاسم خان سرپرست اعلی شیخ گل ،تراب۔ علی خان،قاضی شاہ میر جان،سابق ایکٹنگ تحصیل چیرمین جاوید خان اور عمران خان نے ڈاکٹر حیدر ایجوکیشن و ویلفیئر فاونڈیشن کے فری لینگویج سنٹر کے قیام کو احسن اقدام قرار دیا اور اس میں بظور معلمین فرائض سرانجام دینے والوں کےجذبے کو سراہا۔۔خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر حیدر فری لینگویج سنٹر کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی۔اس موقع پر انہوں نے بچوں کو تلقین کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے تمام سنیئر رہنماووں کی اس پروگرام میں شرکت نوجوانوں کے سماجی و فلاحی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور تعاون کی غمازی کرتا ہے۔ ۔۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدر ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سے وسائیل کی دستیابی کی صورت میں دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے لینگویج سنٹر کھولنے کے فیصلے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حیدر ایجوکیشن فاونڈیشن کے اصلی ہیروز وہ شخصیات ہیں جو اس علاقے سے تعلق نہ ھونے کے باوجود بھی اس علاقے کے بچوں کو مفت لینگویج پڑھانے کیلئے وسائیل فراہم کر رہے ہیں۔پروگرام کے آخر میں خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے رہنماووں کی جانب سے پوزیشنز ھولڈرز طلباء میں ٹرافیاں اور مڈلز تقسیم کی گیئں۔سنٹر کے اساتذہ کو ڈاکٹر حیدر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔۔اس موقع پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے دیگر رہنماووں میں ۔پرنسپل اجالا گرلز پبلک سکول اینڈ کالج ثمر گل خان،فتح خان،،حاجی خانہ جان قاضی عبدالکریم اور گل فراز نے بھی شرکت کی۔

Address

Sepah Tehsil Bara Destrict Khyber
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خدمت خلق ویلفیر سوسائٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to خدمت خلق ویلفیر سوسائٹی:

Shortcuts

Share