25/06/2026
ہمارے محترم بھائی، مخلص دوست اور سماجی کارکن جناب ضیاء الرحمن صاحب (فنانس سیکرٹری، خیرالناس یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن) کو گزشتہ روز پولیس اپنے ساتھ لے گئی، جس کے بعد سے ان کے بارے میں واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
ضیاء الرحمن صاحب تیراہ میدان کے متاثرین میں شامل ہیں اور پشاور واچ نہر مہاجرین کیمپ میں بھی متاثرین کی زندگی گزار چکے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ متاثرین، غریب عوام اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
خیرالناس یوتھ ویلفئیر آرګنائزیشن اس واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور جناب ضیاء الرحمن صاحب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی خدمت کرنے والے افراد کو عزت، تحفظ اور انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
ہم اعلیٰ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضیاء الرحمن صاحب کے بارے میں فوری اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں، انہیں قانون کے مطابق انصاف دیا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی الزام نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ہم ظلم، ناانصافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور اپنے ساتھیوں کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خیرالناس یوتھ ویلفئیر آرګنائزیشن