Jelaani Social & Welfare Foundation

Jelaani Social & Welfare Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jelaani Social & Welfare Foundation, Non-Governmental Organization (NGO), Peshawar.

“Those in need are part of our family.”

The purpose of this foundation is to support those segments of society that are deprived of basic facilities, whether it is education, healthcare, employment, or social protection in rural areas.

قربانی کے دوران چند اہم ہدایات:1: جانوروں کو سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر ذبح کرنے سے گریز کریں۔2: قرب...
21/05/2026

قربانی کے دوران چند اہم ہدایات:

1: جانوروں کو سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر ذبح کرنے سے گریز کریں۔
2: قربانی صرف مقررہ اور مناسب جگہ پر کریں۔جہاں گندگی کو اسانی سے ٹھکانے لگاسکیں۔
3: صفائی نصف ایمان ہے، لہٰذا آلائشوں اور خون کو فوری طور پر مناسب جگہ پر تلف کریں۔بہتر ہے کہ دفن کردیں۔
4: ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث نہ بنیں۔
5: پانی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔
6: بچوں کو احتیاط کے بغیر قربانی کے مقام کے قریب نہ آنے دیں۔یا جب تک جانور کو ضبح نہ کیا گیا ہو تب تک بچوں کو پاس نہ انے دیں۔
7: اپنے آس پاس موجود غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مند خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں ضرور شامل کریں۔
اور اخر میں جیلانی سوشل اینڈ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی طرف سے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد۔
آئیں! اس عید کو سنتِ ابراہیمیؑ، صفائی، نظم و ضبط، بھائی چارے اور انسانیت کے خوبصورت جذبے کے ساتھ منائیں۔
شکریہ
Jelaani Social & Welfare Foundation

ہمارے علاقے کا ایک نہایت غریب اور سادہ خاندان اس وقت سخت آزمائش سے گزر رہا ہے۔اس گھر کا ایک نوجوان کافی عرصے سے شدید بیم...
13/05/2026

ہمارے علاقے کا ایک نہایت غریب اور سادہ خاندان اس وقت سخت آزمائش سے گزر رہا ہے۔
اس گھر کا ایک نوجوان کافی عرصے سے شدید بیماری میں مبتلا ہے اور فالج کی وجہ سے بستر پر پڑا ہے۔ اس کے علاوہ گھر کی ایک خاتون بھی بیمار ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس خاندان میں کوئی باقاعدہ کمانے والا موجود نہیں، اور جو نوجوان تھوڑا بہت محنت مزدوری کر کے گھر چلاتا تھا، آج وہ خود بستر پر پڑا ہے۔
یہ لوگ انتہائی سادہ، شریف اور سفید پوش ہیں۔ غربت، بیماری اور بے بسی نے ان کے گھر کو گھیر رکھا ہے۔ ایسے حالات میں انہیں ہماری توجہ، دعا اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔
جیلانی سوشل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ اس مجبور خاندان کی مدد کیلئے آگے آئیں۔
آپ کی تھوڑی سی مدد کسی کے گھر میں امید، دوائی اور زندگی واپس لا سکتی ہے۔
۔
رابطہ نمبر : 03439380431
پتہ : اسنالے بٹیئ کلے،پیر بابا تحصیل گدیزئ بونیر
https://www.facebook.com/share/v/1E93Wd8EFF/






الحمدللہ! ❤️آج ہماری تنظیم جیلانی سوشل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن  کی جانب سے عید سے ایک دن قبل مستحق اور ضرورت مند خاندانوں ...
22/03/2026

الحمدللہ! ❤️
آج ہماری تنظیم جیلانی سوشل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عید سے ایک دن قبل مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی گئی۔
اس کاوش کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ یہ خاندان اپنے بچوں کے لیے عید کے کپڑے، راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی خود اپنی مرضی سے خرید سکیں اور خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔

"خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں"

رمضان راشن پیکج 2026جیلانی سوشل اینڈ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی جانب سے اس سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق اور ضرورت ...
16/02/2026

رمضان راشن پیکج 2026
جیلانی سوشل اینڈ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی جانب سے اس سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق اور ضرورت مند خاندانوں تک راشن پیکج پہنچانے کی خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد موجود مستحق گھرانوں کی مدد کریں اور اپنے عطیات، صدقات اور تعاون کے ذریعے ان کے گھروں میں خوشیاں بانٹیں۔
آپ کا دیا گیا تعاون مستحق خاندانوں تک بروقت رمضان راشن پیکج پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ اپنا تعاون درج ذیل ذرائع سے فراہم کر سکتے ہیں:
• گاؤں کی دکانوں پر رکھے گئے چندہ باکس
• Easypaisa
مزید معلومات یا تعاون کے لیے براہِ راست کال یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں:
📞 — 03429795189 محمد جمر

📞_JSWF:03463767924

















#خودکفالت


#شجرکاری


الحمدللہ! ہم نے اپنے علاقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ایک نئی فلاحی سماجی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا تھا۔اب خوشی مح...
14/02/2026

الحمدللہ!
ہم نے اپنے علاقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ایک نئی فلاحی سماجی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا تھا۔اب خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہمارا علاقہ جو کہ شہر کے مضافات میں واقع ایک دیہی علاقہ جوکہ دور حاضر میں بھی بنیادی سہولیات جیسے معیاری تعلیم، صحت کی مناسب سہولیات اور روزگار کے مواقع سڑک بجلی سے محروم ہے۔ انہی مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی ہے۔
ہماری تنظیم کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:
1_ تعلیم کا فروغ:
علاقے کے بچوں اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی، اسکولوں کی بہتری، فری ٹیوشن سینٹرز کا قیام،مثبت سرگرمیوں کیلیے جگہ فراہم کرنا اور مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کرنا۔
2_ صحت کی سہولیات:
فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی، صحت سے متعلق آگاہی مہمات، اور مستحق مریضوں کی مالی معاونت۔
3_ بے روزگاری میں کمی:
نوجوانوں کے لیے ہنر سکھانے کے پروگرام، چھوٹے کاروبار کے لیے رہنمائی اور تعاون، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی عملی کوششیں۔
4_ علاقائی ترقی:
صاف پانی، صفائی،بجلی،ڈسپنسری، سڑکوں کی بہتری، شجرکاری مہم، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ اور عملی اقدامات۔
ہم اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ اپنے علاقے کو تعلیم یافتہ، صحت مند اور خود کفیل بنائیں گے۔ یہ سفر آسان نہیں، لیکن آپ سب کے تعاون، مشوروں اور شرکت سے ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔
آئیں! مل کر اپنے علاقے کی تقدیر بدلیں اور ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

















#خودکفالت


#شجرکاری


Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jelaani Social & Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share