01/04/2026
شہداء کی قربانیاں صرف تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ زندہ قوموں کی پہچان ہوتی ہیں۔
انہی عظیم قربانیوں کے اعتراف اور قدر کے طور پر الفاطمہ فاؤنڈیشن بوڑکی کی جانب سے شہداء کے معزز اہلِ خانہ میں تحائف پیش کیے گئے تھے۔
یہ ایک ادنیٰ سی کاوش ہے اُن عظیم ہستیوں کے احسانات کے سامنے، جنہوں نے اپنے آج کو ہماری کل کیلئے قربان کر دیا۔
ہم شہداء کے اہلِ خانہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے صبر و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲