Alamdar Federation Parachinar

Alamdar Federation Parachinar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alamdar Federation Parachinar, Community Organization, Parachinar.

صدر محترم جناب کربلائی عمران علی ، نائب صدر جناب حاجی امجد حسین و اراکین علمدار فیڈریشن کیجانب سے تمام مسلمانوں کو بلحصو...
26/05/2026

صدر محترم جناب کربلائی عمران علی ، نائب صدر جناب حاجی امجد حسین و اراکین علمدار فیڈریشن کیجانب سے تمام مسلمانوں کو بلحصوص پاراچنار کے غیور مومینین کو عید الاضحی' بہت بہت مبارک ۔۔۔۔

22/05/2026

پاراچنار #
نقظہ بین المنین پاراچنار
امام جمعہ والجماعت سپریم لیڈر الحاج شیخ فدا حسین مظاہری مولا قوم و ملت کو سلامت رکھے ۔

نشہ اک لعنت ہے اور بروقت علاج کرنا اک نئی زندگی آئیں، سب مل کر اس لعنت سے اپنے معاشرے کو بچائیں ،سب اپنا اپنا فریضہ ادا ...
29/04/2026

نشہ اک لعنت ہے اور بروقت علاج کرنا اک نئی زندگی آئیں، سب مل کر اس لعنت سے اپنے معاشرے کو بچائیں ،سب اپنا اپنا فریضہ ادا کرے اور جتنا ہو سکے ہم قل کر مدد کرے ۔اج
انجمن حسینیہ ،علمدار فیڈریشن ،پاسدار حسینی ،اور کرم پولس نے
اج دوسرے دن بھی کریک ڈاؤن پورے شہر میں محتلف مقامات پر منشیات فروشوں کو پکڑے ان کو جیل منتقل کردیا گیا ۔اور باہر جی ٹی روڈ پر جو انڈے مارتے اس حرام کام میں مبتلا لوگوں کو بھی جیل بھیج دیا گیا ، آئیندہ کوئی بھی انڈے مارنے میں پکڑے گے تو اس کے حلاف پھر سے سحت ایکشن لیا جائے گا ۔
انشاء اللہ

28/04/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
۔اک قومی فریضہ۔
آج کل پاراچنار شہر اور اس کے اردگرد گاؤں میں ہر قسم کا نشہ قل عام ہو چکا ہے ۔ اس نشے میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس کے عادی بن چکے ہیں ۔ آج انجمن حسینیہ ،علمدار فیڈریشن ،پاسدار حسینی اور کرم پولس نے پاراچنار شہر میں دن بھی دو دفعہ گشت کرتے رہے اور رات 10 بجے سے لیکر 2 بجے تک محتلف مقامات پر گے اور اس میں کچھ نشہ عادی لوگوں کو بھی پکڑے اور جو شہر میں محتلف لوگوں کے چیکنک بھی کرتے رہے اور جو گیڈنفنگ کیس کرتے یا کسی کے ساتھ بندوق ہوتے یا لوگوں کو موٹر سائیکل سے اترتے یا کچھ ایسے کیس جن سے ہمارے طوری و بنگش قوم کی بدنامی ہوتی ۔تو ایسے لوگوں کے خلاف سحت سے سحت ایکشن لے گے ۔جو بندے پکڑے گئے۔ یا اس چیزوں میں ملوث ہیں ۔تو ان کو قومی و حکومتی طور پر اک درد ناک سزا دیا جائے گا ۔اس معاملات میں ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں ۔کہ ہمارے ساتھ اس کار خیر میں تعاون کرے ۔ ہم یہ ڈیوٹی کرتے رہے گے ۔
شکریہ
زر سرپرستی انجمن حسینیہ ،علمدار فیڈریشن پاراچنار ،پاسدار حسینی اور کرم پولیس ۔
Step no # 1
انشاء اللہ

24/04/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
علماء رہتی دینا تک باقی رہیں گے ان کے جسم نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں ۔لیکن ان کی صورتیں دلوں میں زندہ رہتی ہیں ۔
مکتب تشیع کو یہ افتحار حاصل ہے۔کہ اس کی آغوش میں ایسی غیر معمولی شخصیات نے جنم لیا جن کی علمی و عملی سیرتِ پر عالم اسلام فحر کرتاہے ۔یہ بزرگ علماء اعلام نہ صرف انسانیت کا سرمایہ بلکہ مکتب اسلام کا وقار ہیں ۔گلستان تشیع میں ہریالی انہی علماء برحق کی بدولت ہے۔جنہوں نے اپنے حون سے اس گلستاں کی آبیاری کی اور زمانے کی سختیوں کو برداشت کرتے ہوئے علوم آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نشر واشاعت میں پوری زندگی حرچ کر ڈالی ۔میدان علم کاذرہ ذرہ ان کے علم ،زہد وورع ،اطاعت ،حلوص ،جہاد ،اور جانثاری کی داستان بیان کر رہا ہے۔زندہ قوموں کی علامت ہے کہ وہ اپنے محسنین و مجاہدہن کو فراموش نہیں کرتیں ۔کیونکہ ان باعمل پیکروں کی زندگانی میں ان گنت ایسے انمول گوہر پائے جاتے ہیں ۔جو انسان کی فکری وعملی زندگی میں مشعل راہ قرار پاسکتے ہیں ۔اگر آج بھی کوئی ان بزرگان کو زحمت و کوششوں کو اوراق کے آئینے میں ملاحظہ کرے تو پڑھنے والا محسوس کرے گا کہ تاریخ کے یہ اوراق ٫باد نسیم ؛ بن کراس کے ٫قلب بےجان ؛ کو نئی حیات عطا کر گئے ہیں ۔عشق و اطاعت آل محمد علی علیہ السلام کی تاریخ کو رقم کرنے والے ان علماء جلیل القدر کی مہک تصور بن کر ذہن میں سماتی ہے تو وجود انسانی کو اس طرح معطر کر جاتی ہے کہ انسان بے ساختہ ان کو محضر کو وجودی طور پر درک کرنے کی تمنا کرتا ہے ۔
اگر پاراچنار میں دیکھا جائے تو ہمارے علاقے میں سب سے زیادہ کام ہمارے ان حوبصورت چہروں نے کیا ہیں ۔جن میں سر فہرست شھید سید عارف حسین الحسینی ،پیش امام مرحوم شیخ رجب علی آغا ۔عدل و تقویٰ کی لحاظ سے سلمان زمان بھی کہا جاتا ،
مرحوم پیش امام شیخ علی مدد آغا
پاراچنار کے لے اک نعمت سے کم نا تھا ۔
شھید مرد مجاہد و سالارشھیداں پاراچنار پیش امام شیخ محمد نواز عرفانی آغا ،
شہید محمد نواز عرفانی آغا کی زندگی کے بارے میں سب کو پتہ ہیں ،اور اس کی کمی کبھی بھی پوری نہیں ہوگی ۔
اور موجودہ پیش امام الحاج شیح فدا حسین مظاہری صاحب مولا قوم کو زندہ رکھے ۔
یہ بھی اک نعمت سے کم نہیں بہت عاجز ،ملت انصار ،نرم و مزاج ،اتحاد بین المنیمین ،اک اعلی سوچ رکھنے والا ،امانت دار ،سحی ،اغا صاحب میں ایسے حوبی پائے جاتے ہے جب ان کے ساتھ تھوڑا سا وقت گزارو تو آپ اسے واقف ہو جاؤ گے ۔
مولا علی رضا علیہ السلام جو علماء اس دینا سے چلے گے مولا اس پر رحم کرے اور پیش امام آغا فدا مظاہری صاحب کو اللہ تعالیٰ اس قوم و ملت کو زندہ رکھے آمین
التماس دعا صادق عرفانی

راہ حق کے شہدا  مولا امام حسین علیہ السلام کی فوج: راہ حق کے شہدا"یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ ایک عہدِ وفا ہے جو تاریخِ ...
20/04/2026

راہ حق کے شہدا
مولا امام حسین علیہ السلام کی فوج: راہ حق کے شہدا"
یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ ایک عہدِ وفا ہے جو تاریخِ کربلا کے لہو سے لکھا گیا ہے۔ یہ چہرے، یہ وردیاں، یہ داڑھیاں—یہ سب اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ حق کی راہ کبھی خالی نہیں رہتی اور حسینی جذبہ ہر دور میں زندہ و جاوید ہے۔ ان شہدا کا خون اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے اپنے دور کے یزیدوں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا اور آخری دم تک مولا حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر ڈٹے رہے۔
ان کی استقامت کی بنیاد کسی دنیاوی لالچ یا طاقت پر نہیں تھی، بلکہ ان کے دلوں میں عشقِ حسینی کی شمع روشن تھی۔ انہوں نے کربلا کے میدان سے یہ سبق سیکھا کہ جب حق اور باطل کا ٹکراؤ ہو، تو سمجھوتہ ناممکن ہے۔ انہوں نے دیکھا کہ کیسے امام حسین علیہ السلام نے اپنے نوزائیدہ بچے سے لے کر اپنے بوڑھے ساتھیوں تک، ہر قربانی دے دی لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ اسی جذبے نے ان شہدا کو وہ حوصلہ دیا کہ وہ اپنے وطن، اپنے دین اور اپنی اقدار کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہے۔
انہوں نے ثابت کر دکھایا کہ سچا مومن وہی ہے جو موت سے نہیں ڈرتا، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ شہادت کوئی اختتام نہیں، بلکہ ایک نئی اور ابدی زندگی کا آغاز ہے۔ ان شہدا کی قربانیاں ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ ہمیں بھی ہر وقت حق کی حمایت میں کھڑے رہنا چاہیے، چاہے حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں، اور اپنے دور کے چیلنجز کا سامنا مولا حسین علیہ السلام کے حوصلے اور استقامت کے ساتھ کرنا چاہیے۔
آج، جب ہم ان چہروں کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں فخر ہوتا ہے کہ ہم اس امت کا حصہ ہیں جس نے ایسے سپوت پیدا کیے جنہوں نے اپنے لہو سے اسلام کی آبیاری کی اور حسینی پرچم کو سر بلند رکھا۔ ان کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور ان کا نقشِ قدم ہمیں حق کی راہ پر چلنے کے لیے ہمیشہ حوصلہ دیتا رہے گا۔
سلام ہو ان شہدا پر جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا لیکن حق کا ساتھ نہیں چھوڑا! سلام ہو مولا حسین علیہ السلام پر جنہوں نے ہمیں حق اور باطل کے درمیان فرق سکھایا!

شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای رہبرِ معظم، اسلامی جمہوریہ ایران اور ان شھید باوفا ساتھیوں کے حوبصورت چہرے مولا سب پر رحم فرمائے آمین

التماس دعا صادق عرفانی

18/04/2026

دعائے صانع المعجزات ترجمہ ؛

اے اللہ!
تو ہر مصیبت میں میرا سہارا ہے، اور ہر سختی میں میری امید ہے، اور ہر اس معاملے میں جو مجھ پر نازل ہوتا ہے، میرا بھروسہ اور اعتماد صرف تو ہی ہے۔

کتنی ہی ایسی پریشانیاں ہیں جن میں دل کمزور پڑ جاتا ہے، تدبیر ناکام ہو جاتی ہے، دوست ساتھ چھوڑ دیتے ہیں اور دشمن خوش ہوتے ہیں؛ میں نے ان سب حالات کو تیرے سامنے پیش کیا اور صرف تیری طرف رجوع کیا، تیرے سوا سب سے بے نیاز ہو کر۔

پھر تو نے مجھے اس مشکل سے نجات دی، اس کو دور فرمایا، اور مجھے کافی ہو گیا۔

پس تو ہی ہر نعمت کا ولی ہے، ہر بھلائی کا ساتھی ہے، اور ہر خواہش و آرزو کی انتہا ہے۔

التماس دعا
علمدار فیڈریشن پاراچنار کو

10/04/2026

پاراچنار : چہلم شہید رهبر معظم سید علی خامنہ ای و شہدائے ایران آج مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں قرآن حانی اور مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور فاتحہ خوانی ہوئی ۔
یا امام مھدی جان علیہ السلام ایران کو فتح دے اور امریکہ و اسرائیل کو نسد ونابود کرے
😭💔

28/03/2026

مفاہمت کے نہیں، ہم کربلا کے عادی ہیں
سوابتدا سےہی ہم انتہا کی عادی ہیں
یزید وقت سے وہ سرنگوں نہیں ہوں گے
جو نوک نیزہ پہ حمد وثناء کے عادی ہیں
کسی بھی غیر کی بیعت کریں ،نہیں ممکن
وہ سرپھرےجو حدا کے رضا کی عادی ہیں
اٹھائیں ہاتھ لگائیں وہ نعرہ تکبیر
مجھے بتائیں جو رسم وفا کی عادی ہیں
نور حسین نجفی صاحب مولا سلامت رکھے اور قوم وملت کے حدمت کے توفیق عطا فرمائے آمین

اہل اسلام کو جمعہ بہت بہت مبارک
19/09/2025

اہل اسلام کو جمعہ بہت بہت مبارک

Address

Parachinar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alamdar Federation Parachinar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share