29/03/2023
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
ربِ کریم سے امید کرتا ہوں کہ خیروخیریت سے ہونگے۔ ہیومن کٸیر فاونڈیشن ضلع صوابی کا ایک فلاحی غیر سرکاری تنظیم ہے جوکہ ملک کے زیادہ تر شہروں میں فعال ہے اور فلاحی سرگرمیاں کررہی ہے۔ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں جس طرح دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں ہیومن کٸیر فاونڈیشن کی جانب سے افطاری کا دسترخوان سجایا جارہا ہے اسی طرح ہیومن کٸیر فاونڈیشن نے بھی ضلع صوابی میں موجود باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں تین روزہ افطاری دسترخوان سجانے کا اعلان کردیا ہے۔ ضلع صوابی کے تمام مخیّر حضرات سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں کہ اس نیکی کے کام میں ہماری مدد کریں اور ثواب حاصل کریں۔
->ڈاٸریکٹر ہیومن کٸیر فاونڈیشن ضلع صوابی علی یوسفزٸی۔
EasyPaisa&contact=03120927976