MH Helping Hands

MH Helping Hands Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MH Helping Hands, Charitable organisation, Tehsil Mong District Sudhnuti Azad Kashmir, Palandri.

ایم ایچ ہیلپنگ ہینڈز ایک فلاحی اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ضرورت مند لوگوں کی خدمت کے لیے قائم کی گئی ہے۔ یہ تنظیم مستحق افراد کی مدد کے لیے خوراک کی تقسیم، طبی سہولیات اور تعلیمی منصوبوں سمیت مختلف انسانی بہبود کے کاموں میں سرگرم ہے.

ہمارے ایک  ایکس سٹوڈنٹ سیف اللہ طالب (عمر 17 سال) گاؤں بھٹی بیس بگلہ تحصیل و ضلع باغ کو کینسر اسٹیج 4 تشخیص ہوا ہے۔ سیف ...
15/02/2026

ہمارے ایک ایکس سٹوڈنٹ سیف اللہ طالب (عمر 17 سال) گاؤں بھٹی بیس بگلہ تحصیل و ضلع باغ کو کینسر اسٹیج 4 تشخیص ہوا ہے۔ سیف اللہ ، تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور اس کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے۔
اس کے والد درجہ چہارم کے سرکاری ملازم ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق اللہ کے فضل سے مکمل ریکوری ممکن ہے، مگر علاج کے لیے تقریباً 30 تا 40 لاکھ روپے درکار ہیں جو والد کے لیے ممکن نہیں۔
تمام احباب سے دست بستہ اپیل ہے کہ
اپنی استطاعت کے مطابق مالی تعاون کر کے ایک حافظِ قرآن بچے کی جان بچانے میں حصہ ڈالیں۔
جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا
(سورۃ المائدہ: 32)
اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور سیف اللہ کو کامل شفا عطا فرمائے۔ آمین 🤍
HBL Bank Account
Account Holder: Talib Hussain
Account No: 14377900145801
Easypaisa
Account Holder: Talib Hussain
Easypaisa No: 0345-5194713
براہِ کرم زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
جزاک اللہ خیرًا

21/07/2025

بڑی آنت کے کینسر کی مریضہ نازیہ آصف
عمر: 43 سال
مریضہ سی ایم ایچ راولاکوٹ، آزاد کشمیر میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کے جسم میں Moderately Differentiated Adenocarcinoma (کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے CT Scan، CEA Markers اور مزید علاج کی ضرورت ہے۔ تاہم، مالی حالات انتہائی خراب ہیں اور علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مدد درکار ہے۔

آپ کا تھوڑا سا تعاون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے!

کسی بھی قسم کی مالی مدد، چاہے وہ تھوڑی ہو یا زیادہ، ان کی زندگی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

مالی تعاون کے لیے اکاؤنٹ تفصیلات:

اکاؤنٹ کا نام: اسد صابر

بینک اکاؤنٹ نمبر (IBAN): PK14ABPA0010094087330013

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: 03413498677

ایزی پیسہ ہولڈر کا نام: اسد صابر

---

صدقہ جاریہ سمجھ کر مدد کریں۔
"جو شخص کسی انسان کی زندگی بچاتا ہے، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔"
– (القرآن)

اسلام علیکم جس بندے کو تصویر میں دیکھ رہے ہیں انکا نام محمد شفیق ہے اور انکا تعلق ہجیرہ بھانتینی ضلع پونچھ آزادکشمیر سے ...
01/07/2025

اسلام علیکم
جس بندے کو تصویر میں دیکھ رہے ہیں انکا نام محمد شفیق ہے اور انکا تعلق ہجیرہ بھانتینی ضلع پونچھ آزادکشمیر سے ہے۔
دونوں گردے کام کرنا چھوڑ گئے ہیں اور ڈائلائسس پر ہیں۔
بیرون ملک مقیم رہے مگر اب لاچار ہو کر کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں۔پمز میں ایڈمٹ ہیں ٹرانسپلانٹ کیلئے کم از کم 25 لاکھ درکار ہیں۔لا چارگی کے عالم میں انکے بھائی میرے پاس آئے کہ شاید کوئی مدد ہو سکے۔پوسٹ پڑھنے والے تمام دوست احباب اور انسانیت کا درد رکھنے والوں سے دیئے گئے اکاؤنٹ نمبر میں رقوم بھیج کر اس خوبرو نوجوان کی زندگی بچانے کی استدعا کرتا ہوں
امید ہے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہم مل کے اس بے کس اور بے بس کی مدد کر پائیں گے۔
Account number
Pk29ABPA0010088651360018
Account holder name Muhammad umair
Bank allied bank
Contact:03355341665

26/03/2025

🕌🌙رمضان کریم 🌙🕌

جہاں تمہارے سوچے ہوئے تمام ذریعے نا کام ہو جاتے ہیں، وہاں پھر اللہ کے منتخب کردہ ذریعے تمہارے لیے معجزے بنتے ہیں۔ قسمت تو اللہ نے لکھی ہے، پھر وہ غلط ہو ہی نہیں سکتی۔ ہمیں صرف رب پر یقین رکھنا ہے اور قسمت کو کبھی برا نہیں کہنا۔ دیکھنا، تمہارا یہی یقین بہت جلد خوشخبری لائے گا، اور اللہ تمہاری ہر دعا قبول کرے گا۔ ان شاء اللہ

*مشکلات میں ڈالنے والوں سے ‎‎بڑا مشکلوں سے نکالنے والا الله ہے یہ نقطه سمجھ آجائے تو کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی کثرت مت مانگیے برکت مانگیے کیونکہ کثرت آزمائش ہے جبکہ برکت ایک نعمت کثرت نصیب ہے اور برکت خوش نصیبی کثرت آپ کا اندازہ ہے کہ اس قدر ہوکہ آپ کی ضروریات پوری ہوں اور برکت اللہ تعالی کی گارنٹی ہے کہ جو ملے اس میں ضروریات لازماً پوری ہوں دعا ہے کہ آپ جن دعاؤں کیلیۓ ہاتھ اٹھائیں وہ دعائیں قبول ہو جائیں .

*میری شہہ رگ سے بھی قریب میرے اللہ خطائیں میری ذات کا حصہ ہے مگر میرے رحمٰن تیری معاف کرنے کی صفت میرے گناہوں سے بہت بڑی ہے مجھے ہر اُس گناہ پر معاف کرنا خُدایا جو مجھ سے جان بوجھ کر اور انجانے میں ہوۓ میرے مالک مجھے ایسا سجدہ عطا کر جو مجھے تیرے قریب کردے جو مجھے تیری ایسی محبت عطا کرے کہ مجھے پھر کسی اور محبت کی ضرورت ہی نہ پڑے میرے اللہ میں جو کبھی راستہ بھٹکنے لگوں تو مجھے صراطِ مستقیم پہ چلانا کہ جس کی منزل صرف جنت ہے*

*`آمین ثم آمـــــــین یارب العالمین

15/03/2025

تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد تعلیم ہی پر ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے، ہمارے معاشرے میں بہت سے یتیم طلبہ اور سفید پوش گھرانوں کے بچے مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم جاری رکھنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ وہ باصلاحیت ہونے کے باوجود کتابوں، فیس، وردی اور دیگر تعلیمی ضروریات پوری نہ کر سکنے کی وجہ سے اسکول چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

یہ ہمارا اخلاقی اور سماجی فرض ہے کہ ہم ان بچوں کی تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں اور انہیں ایک بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں۔ اگر ہم سب تھوڑی تھوڑی مدد کریں تو بے شمار بچے تعلیم حاصل کر کے ایک کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

آئیے! اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں اور یتیم و نادار طلبہ کے تعلیمی سفر کو آسان بنائیں۔ آپ کی مدد ایک بچے کے خوابوں کو حقیقت بنا سکتی ہے۔

15/03/2025

صدقہ ایک ایسا عمل ہے جو نہ صرف اللہ کی رضا کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ ہمارے لیے دنیا و آخرت میں بھلائی اور برکت کا سبب بھی بنتا ہے۔ جب ہم اپنی دولت، وقت، یا صلاحیتیں دوسروں کے لیے وقف کرتے ہیں، تو یہ نہ صرف ضرورت مندوں کی مدد کرتا ہے بلکہ ہمارے دل میں سکون اور خوشی بھی پیدا کرتا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
*"صدقہ برائی کو ایسے مٹاتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔"* (ترمذی)

صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ اللہ اس میں بے پناہ برکت ڈال دیتا ہے۔ یہ مصیبتوں کو ٹالتا ہے، بیماریوں سے بچاتا ہے، اور آخرت میں جنت کا ذریعہ بنتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر حال میں صدقہ دینے کی عادت ڈالیں، چاہے وہ مال سے ہو، مسکین کو کھانا کھلا کر ہو، کسی کو نرمی سے دیکھ کر ہو، یا حتیٰ کہ اچھے الفاظ بول کر ہو۔

اللہ ہمیں حقیقی معنوں میں صدقہ دینے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے ہمارے لیے ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین!

02/03/2025

لوگ کہتے ہیں کہ ہم بھکاریوں کو نہ دیں تو پھر کیا کریں؟

کہتے ہیں کہ ہمیں سفید پوش لوگ نہیں ملتے، اور نہ ہی ہمیں معلوم ہے کہ سفید پوش کون ہوتے ہیں؟

جواب👇

جو آپ کے گھر پانی سپلائی کرتا ہے، وہ سفید پوش ہے۔
بینک یا کسی شاپ کے باہر کھڑا گارڈ سفید پوش ہے۔
آپ کے گھر کام کرنے والی خاتون سفید پوش ہے۔
گلی میں غبارے بیچنے والا، چھان بورا خریدنے والا سفید پوش ہے۔
کسی درخت کے سائے یا دھوپ میں کھڑا سبزی فروش بوڑھا سفید پوش ہے۔
روزے کی حالت میں گھر گھر جا کر فوڈ ڈیلیوری کرنے والا بائیک رائیڈر، ٹیکسی یا رکشہ چلانے والا نوجوان سفید پوش ہے۔
آپ کے قریبی رشتہ دار، پڑوسی، ہر طرح کی مزدوری کرنے والے، قلی، رنگ کرنے والا، یا کوئی چھوٹی سی دکان، کیبن، کھوکھا، ڈھابہ، ٹھیلہ لگانے والا، یا کوئی بھی چیز گھوم پھر کر بیچنے والا سفید پوش ہے۔
کسی چوک میں دھوپ میں بیٹھ کر جوتے پالش کرنے والا، گلی میں محنت مزدوری کرنے والا مزدور سفید پوش ہے۔
آپ کے قریبی پارک کا مالی اور کسی مسجد یا مدرسے میں پندرہ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والا امام بھی سفید پوش ہے۔
کوئی یتیم، بیوہ، طلاق یافتہ، کم تنخواہ میں گزارہ کرنے والا استاد، معذور، مریض یا ورکشاپ میں کام کرنے والا بارہ تیرہ سالہ بچہ بھی سفید پوش ہے۔
سارا دن دھوپ میں سخت محنت کرنے والا مزدور سفید پوش ہے۔
کسی گھر کا واحد کمانے والا فرد، یا جس کے بچے زیادہ ہوں، وہ بھی سفید پوش ہے۔
آپ کے اپنے خاندان یا دوستوں میں بھی کئی سفید پوش لوگ ہوں گے۔

انہیں تلاش کیجیے، اور ان کے گھروں میں چپکے سے زکوۃ راشن پہنچا دیجیے۔

جزاکم اللہ

02/03/2025

ضرورت مند طلبہ کے لیے کتابیں اور ماہانہ فیس کی مدد

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، لیکن بہت سے ہونہار طلبہ وسائل کی کمی کے باعث اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے۔ ایم ایچ ہیلپنگ ہینڈز ایسے مستحق بچوں کی مدد کے لیے کتابیں اور ماہانہ فیس فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

آپ کا چھوٹا سا تعاون کسی کی زندگی بدل سکتا ہے!
آئیں، مل کر ایک بہتر کل کے لیے ان بچوں کا سہارا بنیں۔

رابطہ کریں اور نیکی کے اس مشن کا حصہ بنیں!

02/03/2025

بے شک! صدقہ اسلام میں ایک عظیم نیکی ہے جو نہ صرف مستحقین کی مدد کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ دینے والے کے لیے بھی بے شمار برکتوں اور رحمتوں کا سبب بنتی ہے۔

حدیث مبارکہ میں صدقے کے فضائل کا تذکرہ ملتا ہے، جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

"صدقہ دینے والے کے لیے تین خصوصیتیں ہیں: اللہ تعالیٰ اس کی زندگی کو زیادہ کرتا ہے، اس کی روزی میں برکت ڈالتا ہے، اور برائے دین اس کی آخرت کی حفاظت کرتا ہے۔"

یہ حدیث واضح کرتی ہے کہ صدقہ دینے والے کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تین بڑے انعامات ملتے ہیں:

زندگی میں اضافہ – صدقہ انسان کی عمر میں برکت کا سبب بنتا ہے اور اسے محفوظ رکھتا ہے۔
روزی میں برکت – صدقہ دینے سے مال میں کبھی کمی نہیں آتی بلکہ اللہ تعالیٰ اس میں مزید اضافہ فرما دیتا ہے۔
آخرت کی حفاظت – صدقہ آخرت میں نجات اور جنت کے حصول کا ذریعہ بنتا ہے۔
دیگر احادیث میں بھی صدقے کی فضیلت کو بیان کیا گیا ہے، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے اور عمر میں اضافہ کرتا ہے۔" (ترمذی)

اسی طرح، ایک اور حدیث میں آیا ہے:
"صدقہ قیامت کے دن مومن کو جہنم کی آگ سے ڈھال بنے گا۔" (ترمذی)

یہ تمام احادیث اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ صدقہ محض مالی مدد نہیں بلکہ یہ ایک روحانی اور دینی عمل بھی ہے جو انسان کو دنیا و آخرت میں کامیاب بناتا ہے۔

Address

Tehsil Mong District Sudhnuti Azad Kashmir
Palandri

Telephone

+923215200862

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MH Helping Hands posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MH Helping Hands:

Share