05/08/2026
اہم عوامی اپیل: اپنے بچوں کے مستقبل اور زندگی کی حفاظت کریں!
ریسکیو 1122 کی جانب سے نہر، راجباہ اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر تمام شہریوں اور بالخصوص والدین سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے چھوٹے بچوں کو نہروں کے قریب بالکل نہ جانے دیں۔
ابھی دو دن پہلے کا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے کہ صرف 5 سالہ معصوم بچہ کھیل کھیل میں نہر کے کنارے گیا اور اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ بچوں کے لیے نہر کا کنارہ یا پانی میں اترنا کوئی تفریح نہیں بلکہ ایک خاموش موت کا دھانوہ ہے۔
جیسا کہ آپ اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ بچے بلا خوف نہر کے پانی میں اترے ہوئے ہیں۔ یہ معمولی غفلت کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے اور نا قابلِ تلافی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
ہماری آپ سے چند اہم التماس:
کڑی نظر رکھیں: بچوں کو تنہا نہر یا راجباہ کی طرف ہرگز نہ جانے دیں۔
خطرہ سمجھائیں: بچوں کو پیار اور سختی سے پانی کے خطرناک بہاؤ اور پھسلن کے بارے میں آگاہ کریں۔
فوری اقدام: اگر آپ کسی اور کے بچے کو بھی نہر کے قریب دیکھیں تو ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے فوراً انہیں وہاں سے ہٹا دیں۔
اپنے بچوں کی حفاظت ہماری اور آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ اس پیغام کو صدقہ جاریہ سمجھ کر تمام واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر آگے شیئر کریں تاکہ کسی اور گھر کا چراغ بجھنے سے بچایا جا سکے۔
ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر کال کریں۔