Patwar Community

Call

Patwar Community This page is for all Revenue Field Staff (RFS) commonly known as Patwari. The purpose of this page is to connect all patwari from all around Pakistan.

29/08/2026

اینٹی کرپشن کی مبینہ جعلی کارروائی کا پول کھل گیا، عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ سامنے آگیا۔ ڈی سی آفس پاکپتن کے عملہ نے مبینہ کارروائی کے خلاف تالہ بندی کردی

Record breaking transfers of 1000+ Patwarian in a day.
17/08/2026

Record breaking transfers of 1000+ Patwarian in a day.

Happy Independence Day 🫡
14/08/2026

Happy Independence Day 🫡

12/07/2026
*پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اہم فیصلہ: "فردِ اراضی" کی جگہ "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو قانونی دستاویز قرار دے دیا گیا*لاہور...
11/07/2026

*پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اہم فیصلہ: "فردِ اراضی" کی جگہ "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو قانونی دستاویز قرار دے دیا گیا*

لاہور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) نے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے "نقلِ اراضی ریکارڈ" کو لین دین اور رجسٹری سمیت تمام متعلقہ معاملات کے لیے باقاعدہ قانونی دستاویز قرار دے دیا ہے۔10 جولائی 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 5، 14 اور 16 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب "نقلِ اراضی ریکارڈ" ہی زمین کے ریکارڈ کا قانونی حصہ تصور ہوگی اور اسے تمام ٹرانزیکشنل مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس فیصلے کے بعد لینڈ ریکارڈ سینٹرز پر پہلے جاری ہونے والی "فردِ اراضی" کی اصطلاح کو تبدیل کرکے "نقلِ اراضی ریکارڈ" کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب شہریوں کو اسی نام سے دستاویز جاری کی جائے گی اور یہی دستاویز قانونی حیثیت رکھے گی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب، بورڈ آف ریونیو، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ رجسٹرارز، سب رجسٹرارز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔ماہرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد لینڈ ریکارڈ کے نظام میں یکسانیت لانا، قانونی اصطلاحات کو واضح کرنا اور جائیداد کی خرید و فروخت کے عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔

وراثتی انتقال کے لیے ضروری دستاویزات1. تمام فوت شدہ افراد کے فوتیدگی سرٹیفکیٹ2. نادرا سے جاری شدہ ایف آر سی3. اخبار اشتہ...
08/07/2026

وراثتی انتقال کے لیے ضروری دستاویزات

1. تمام فوت شدہ افراد کے فوتیدگی سرٹیفکیٹ

2. نادرا سے جاری شدہ ایف آر سی

3. اخبار اشتہار

4. بیان حلفی نمبردار

5. بیان حلفی پتی دار/گواہ

6. درخواست برائے وراثت

7. بیان حلفی وارث

8. شجرہ نسب مرتب شدہ پٹواری حلقہ

کسی بھی فوت شدہ شخص کی وراثت کے لیے مندرجہ بالا دستاویزات عمومی طور پر درکار ہوتے ہیں۔

"نگینے کی قدر جوہری ہی جانتا ہے۔" زمین کا ریکارڈ صرف کاغذوں کا مجموعہ نہیں، بلکہ لوگوں کے حقوق، وراثت، ملکیت اور اعتماد ...
07/07/2026

"نگینے کی قدر جوہری ہی جانتا ہے۔"

زمین کا ریکارڈ صرف کاغذوں کا مجموعہ نہیں، بلکہ لوگوں کے حقوق، وراثت، ملکیت اور اعتماد کی امانت ہے۔ اس امانت کی حفاظت میں جدید نظام اپنی جگہ اہم ہے، مگر اس نظام کی روح وہ تجربہ، زمینی حقیقت اور عملی بصیرت ہے جو برسوں کی محنت سے حاصل ہوتی ہے۔

#پٹواری محض ایک عہدہ نہیں، بلکہ دیہی و شہری زمینی نظام کی ایک اہم کڑی ہے۔ وہ زمین کی نبض سے واقف ہوتا ہے، حدود، انتقالات اور مقامی حقائق کو قریب سے جانتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے:

"نگینے کی قدر جوہری ہی جانتا ہے۔"

جب اصلاحات کی بات ہو تو ان لوگوں کی آواز ضرور سنی جانی چاہیے جو اس نظام کا عملی تجربہ رکھتے ہیں۔ مشاورت ہی وہ راستہ ہے جو بہتر فیصلوں، مضبوط نظام اور عوام کے اعتماد کو جنم دیتا ہے۔

آئیے، مل کر ایک ایسا لینڈ ریکارڈ نظام تشکیل دیں جہاں جدید ٹیکنالوجی اور پٹواری برادری کا تجربہ ایک دوسرے کی طاقت بن جائیں، تاکہ عوام کو شفاف، تیز اور مؤثر خدمات میسر آ سکیں۔

کیا تمام قسم  کی فردوں کا اجرا بند کر دیا گیا ہے؟
02/07/2026

کیا تمام قسم کی فردوں کا اجرا بند کر دیا گیا ہے؟

Address

Pakpattan

Telephone

+923056921995

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Patwar Community posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share