Lovers of Al-Burhan-OKARA

Lovers of Al-Burhan-OKARA updates of al burhan activities in okara

اصلاحی مجلس میں کیا ہوتا ہے؟جامع مسجد فضل محمد،صحارا سٹی میں البرہان کے زیر انتظام ہر جمعۃ المبارک مغرب سے عشاء ہفتہ وار...
06/12/2024

اصلاحی مجلس میں کیا ہوتا ہے؟

جامع مسجد فضل محمد،صحارا سٹی میں البرہان کے زیر انتظام ہر جمعۃ المبارک مغرب سے عشاء ہفتہ وار اصلاحی مجلس ہوتی ہے۔
اصلاحی مجلس ایک یاددہانی /تذکیر کی نشست ہوتی ہے۔جس میں ہر مسلمان کو اپنی ذاتی اصلاح اور باطن کی صفائی کے لیے جن بنیادی چیزوں (فرائض کی پابندی،گناہوں سے بچنا،اچھے اخلاق ،مسنون تسبیحات کی شکل میں اللہ تعالی کا ذکر وغیرہ ذالک) کی ضرورت ہے ان کے حوالے سے کچھ یاددہانی کی باتیں بھی ہوتی ہیں اور اللہ تعالی کا ذکر بھی کیا جاتا ہے۔
مجلس کا فارمیٹ عام جلسوں سے بالکل ہٹ کے ہوتا ہے۔ساتھی نماز مغرب سے پہلے مسجد پہنچ کر دعاوں میں مشغول ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔نماز مغرب کی دو سنتوں کے بعد اوابین کے مسنون نوافل ادا کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد کچھ دیر بیان ہوتا ہے۔اس کے بعد حمدیہ و نعتیہ کلام کے ساتھ کچھ اللہ دیر اللہ تعالی کا نام لیا جاتا ہے۔اور عشاء کی اذان سے پہلے پہلے دعا پر مجلس کا اختتام ہو جاتا ہے۔
اپنی روح کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے دو تین احباب کے ساتھ مجلس میں شرکت کی عادت بنا لیں۔

پیارے و کریم اللہ کا فرمان ہے اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ(الرعد،۲۸)ترجمہ:"یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر...
29/11/2024

پیارے و کریم اللہ کا فرمان ہے
اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ(الرعد،۲۸)
ترجمہ:
"یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے"
آئیے!کچھ دیر اپنے محسن اعظم پیارےاللّٰہ تعالیٰ کو یاد کریں'

"کارگزاری آغاز اصلاحی مجلس اوکاڑہ"مورخہ:15 نومبر 2024 بروز جمعۃ المبارک،مغرب تا عشاء اصلاحی مجلس کی ترتیب: البرہان سے من...
26/11/2024

"کارگزاری آغاز اصلاحی مجلس اوکاڑہ"
مورخہ:15 نومبر 2024 بروز جمعۃ المبارک،مغرب تا عشاء
اصلاحی مجلس کی ترتیب:
البرہان سے منسلک اوکاڑہ کے ساتھی گذشتہ کچھ عرصے سے اوکاڑہ میں اصلاحی نظم کے باقاعدہ آغاز کے لیے بھائی اویس ذوالفقار (مسؤول مرکزی مجلس اصلاح البرہان)کے ساتھ مسلسل مشاورت میں تھے۔بالآخر نومبر کے شروع میں باقاعدہ اصلاحی مجلس کے آغاز کی اجازت مل گئی۔٥ نومبر ۲۰۲۴ بروز منگل کو پہلی اصلاحی مجلس ہونا طے پا گئی۔اور اس کی تیاریوں کا بھی آغاز کر دیا گیا ۔لیکن جلد ہی حضرت استاد محترم مفتی سید عدنان کاکاخیل صاحب کی ساہیوال تشریف آوری بھی طے پا گئی چنانچہ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے مرکزی مجلس اصلاح کے مشورے پر اصلاحی مجلس کے آغاز کو چند دن کے لیے موخر کر دیا گیا۔
اس کے بعد حضرت کا شیڈول فائنل ہونے پر ۱۵ نومبر ۲۰۲۴ بروز جمعۃ المبارک کا دن افتتاحی اصلاحی مجلس کے لیے فائنل ہو گیا اور اس کا اعلان کر کے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔

اصلاحی مجلس کی تیاری:
اصلاحی مجلس کا دن طے ہونے کے بعد کرنے کے کام زیادہ تھے جبکہ دن اور وقت کم۔ اوکاڑہ کے ساتھی مرکز اور ساہیوال مجلسِ اصلاح کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔ اوکاڑہ سیرت سرکل کے ساتھیوں کے ساتھ بھی روزانہ مشاورتیں ہوتی رہیں۔ ان ساتھیوں کی معاونت سے علماء سے ملاقاتیں،مختلف جگہوں پہ فلیکس لگانا اور عمومی کمپین کی الحمدللہ ۔درمیان میں ساہیوال سے ایک جماعت استاد جی مولانا صہیب ضیاء صاحب (رکن مرکزی مجلس شوری) کی سرپرستی میں اوکاڑہ آئی جس کے نتیجے میں ساتھیوں نے بازار ،دکانوں،مختلف کیفیز،موبائل مارکیٹ،کلبز،میڈیکل سٹورز اور مساجد کے باہر اصلاحی مجلس کا پیغام بھرپور طریقے سے پہنچایا (اوکاڑہ سیرت سرکل کے اکثر ساتھی شباب کی عمر کے ہیں)

تشکیلات:
مرکزی مجلس اصلاح کی ترغیب پر البرھان لاہور اور البرہان ساہیوال سے ایک ایک جماعت مجلس سے پہلے معاونت کے لیے اوکاڑہ پہنچ گئے اور خدمت کے مختلف شعبوں (استقبالیہ،پارکنگ،مجمع جوڑ،دسترخوان،لائٹس ) میں نام لکھوایا جس سے مقامی کام کو بہت تقویت ملی اور نئے ساتھیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

اصلاحی مجلس کا آغاز :
لوگوں کی آمد مغرب سے پہلے ہونا شروع ہو گئی۔ نمازِ مغرب کے فرائض کے بعد اعلان ہوا کہ سنتوں کے بعف سب اوابین کے 6 نوافل ادا کر لیں اس کے بعد بیان ہوگا۔استاذ جی صہیب ضیاء صاحب نے سحر انگیز بیان فرمایا اور شروع میں ہی حضرت اُستاذ جی کاکاخیل صاحب دامت برکاتہ کی طبعیت کی ناسازی اور عدم تشریف آوری کے بارے میں آگاہ کر دیا۔استاذ جی صہیب صاحب نے نہایت فکرمندانہ گفتگو فرمائی اور سامعین کو اپنے تزکیہ، حضور کے احسانات اور ہمارے کرنے کے کاموں کی طرف متوجہ کیا اسی ضمن میں حلقات السیرۃ میں داخلوں کی بھی ترغیب دی۔ اس سحر انگیز بیان نے مجمع پہ خاص کیفیات پیدا کر دیں۔
اس کے بعد مجلس ذکر ہوئی ۔تب تک اسلام آباد سے ایک خصوصی جماعت بھائی اویس ذوالفقار صاحب کی معیت میں ہنگامی طور پر سفر کر کے اوکاڑہ پہنچ چکی تھی۔بھائی سید محمد عبداللہ بخاری (ساہیوال)اور بھائی عباس کاکا خیل (اسلام آباد)نے نہایت درد دل کے ساتھ حمد و نعت کے کلام پڑھے جس نے کیفیات میں مزید اضافہ کیا۔جبکہ ذکر بھائی علی رؤف (لاہور) نے کروایا۔جوں جوں ذکر ہو رہا تھا ویسے ویسے کیفیات میں اضافہ ہو رہا تھا۔ ذکر کے بعد استاذ جی صہیب ضیاء صاحب نے جس درد دل کے ساتھ دعا منگوائی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ ہر آنکھ اشکبارتھی۔ ہر طرف آہ و زاری ہو رہی تھی 😭
سیرۃ ڈیسک:
نمازِ عشاء کے بعد ساتھیوں نے مسجد کے باہر مجمع کو حلقاتِ سیرت فیز-7 کی بھرپور دعوت دی اور سب کو سیرت پڑھنے کی طرف متوجہ کیا جس کے نتیجہ میں بھرپور وصولی ہوئی۔
مہمانوں کا اکرام:
مرکز اسلام آباد، لاہور اور ساہیوال سے آئے ہوئے ساتھیوں کا اکرام کیا گیا۔ استاد جی صہیب ضیاء صاحب نے اوکاڑہ کے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی طرف متوجہ کیا

شرکاء کی تعداد 200 کے لگ بھگ رہی۔اصلاحی مجلس کے دوران اور اس کے بعد ایسا ماحول اور کیفیات تھیں جن کے لیے الفاظ نہیں ۔ بندہ بھائی اویس جمیل (معاون مسؤول مجلس اصلاح لاہور) کا شکر گزار ہے جو پوری جماعت کے ساتھ جمعہ کی صبح ہی تشریف لے آئے اور ہر ہر کام میں راہنمائی فرماتے رہے۔ جبکہ لاہور سے ایک دوسری جماعت مغرب سے کچھ دیر پہلے اوکاڑہ پہنچ گئی ۔البرھان ساہیوال سے ایک جماعت بھائی اطیب کی امارت میں جمعہ سے پہلے اور ۲۱ ساتھیوں پر مشتمل بڑی جماعت بھائی طاہر نعیم (ساہیوال) کی امارت اور مجلس اصلاح ساہیوال کے مسؤول بھائی حسنین علی کی زیر سرپرستی عصر کے بعد اصلاحی مجلس کے لیے پہنچی جس نے خدمت،سیرت کمپین اور دیگر امور میں بھرپور معاونت کی۔

بندہ سب کا دل و جان سے مشکور ہے خصوصاً ہمارے سیدی و مرشدی،راحت قلب و جاں حضرت مفتی سید عدنان کاکا خیل صاحب ،ہمارے محسن و مربی استاذ جی صہیب ضیاء صاحب، مرکزی مسئوول مجلس اصلاح بھائی اویس ذوالفقار صاحب جن کی مسلسل فکر،توجہات اور دعاؤں سے اصلاحی مجلس کا آغاز ہوا

جو جو ساتھی اصلاحی مجلس میں معاون رہے اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کے خلوص کو قبول فرمائیں اور اپنے پیارے دین کی خدمت کے لیے قبول فرمائیں 🤲🏻 آمین ثم آمین
✍🏻بندہ سیف الرحمن
مجلس اصلاح،اوکاڑہ

21/11/2024

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

21/11/2024

بسم اللہ الرحمن الرحیم

Address

Jamia Masjid Fazal Muhammad, Sahara City, Okara
Okara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lovers of Al-Burhan-OKARA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share