Shah Kirman

Shah Kirman Our family organization is a non-political, non-profit group that is committed to uplifting and supporting family members.

We seek to live by the values of love, respect, brotherhood, and equality.

🌙✨ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ✨🌙12 ربیع الاول کا مبارک دن پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشی و مسرت کا پیغام ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ال...
05/09/2025

🌙✨ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ✨🌙

12 ربیع الاول کا مبارک دن پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشی و مسرت کا پیغام ہے۔ یہ وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب، رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو دنیا میں بھیجا اور کائنات کو نور و ہدایت سے منور کیا۔

🌸 حضور ﷺ کی ولادت باسعادت نے ظلمت کو مٹا کر روشنی عطا کی
🌸 انسانیت کو عدل، امن اور بھائی چارے کا درس ملا
🌸 اور ہمیں ایک ایسی تعلیمات ملیں جو قیامت تک ہدایت کا ذریعہ ہیں

شاہ کرمان کمیونٹی اس بابرکت موقع پر پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کی برکت سے ہمیں اخوت، محبت اور اتحاد نصیب فرمائے۔

🤲 اللّٰہم صل علیٰ محمد و آل محمد و بارک و سلم 🤲

✨ آمدِ ربیع الاول ✨ربیع الاول وہ مہینہ ہے جس میں حضور خاتم النبیین ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی۔شاہ کرمان اس بابرکت موقع پر ...
25/08/2025

✨ آمدِ ربیع الاول ✨
ربیع الاول وہ مہینہ ہے جس میں حضور خاتم النبیین ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی۔
شاہ کرمان اس بابرکت موقع پر تمام احباب کو ربیع الاول کی پرنور برکتوں کی دعا اور مبارکباد پیش کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتباعِ سنت اور عشقِ رسول ﷺ کی دولت سے نوازے۔ آمین۔

25/05/2025

*اعلانِ براۓ ختم قل خوانی*

کل بروز ہفتہ 24 مئی 2025 کو ہمارے محترم بھائی، *ممبر شاہ کرمان ایسوسی ایشن* *سید علی تیمور کرمانی ولد سید محسن اختر کرمانی (شیرگڑھ)* قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

مرحوم کی *قل خوانی کا ختم آج بروز اتوار، مورخہ 25 مئی،دوپہر 4 بجے ڈیرہ سید حسن اختر کرمانی* میں ادا کیا جائے گا۔تمام اہل علاقہ عزیز و اقارب اور احباب سے گزارش ہے کہ ختم میں شرکت فرما کر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔

*🌙 عید الفطر مبارک – شاہ کرمان 🌙*  *نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ*  *دم بندگی بندگی کرمانی*  اللہ تعالیٰ کے فضل و...
30/03/2025

*🌙 عید الفطر مبارک – شاہ کرمان 🌙*

*نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ*

*دم بندگی بندگی کرمانی*

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رمضان المبارک کی برکتوں اور رحمتوں سے فیضیاب ہونے کے بعد، ہمیں عید الفطر کی خوشیاں نصیب ہو رہی ہیں۔ یہ دن *ایمان، اتحاد اور محبت* کا ہے، جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر اپنے تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں۔

شاہ کرمان کی جانب سے *تمام کرمانی خاندان، اہلِ علاقہ اور پوری امتِ مسلمہ کو عید الفطر کی دلی مبارکباد!*

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات اور دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ *بھائی چارے، یکجہتی، اور نیکی کے راستے* پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

*عید مبارک!* 💖🌙

🌿
🌙
🤝
💫
💕

15/01/2025

بسْــــــــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

📢 رسمِ قل خوانی

کرمانی خاندان کے بزرگ سید اختر عباس شاہ کرمانی (شیرگڑھ) ولد سید آغا علی شاہ کرمانی اور ہمارے بھائی سید عمران شاہ کرمانی کے والد محترم، جو کہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے، ان کا رسمِ قل خوانی منعقد ہوگی۔

📅 تاریخ: 16 جنوری 2025 (کل)
⏰ وقت: مجلس عزا: دوپہر 12 بجے
✨ ختم قل خوانی: دوپہر 1:30 بجے
📍 جگہ: کوٹھی سید کاظم علی شاہ کرمانی

تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس موقع پر شرکت فرما کر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔

✨ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

ایڈمن
📜 شاہ کرمان ایسوسی ایشن

🌙 *13 رجب* 🌙  ✨ *مولودِ کعبہ، مولا علی علیہ السلام کا یومِ ظہور* ✨  🌹 *🌸 امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام 🌸* 🌹  🌟 آپ کی...
13/01/2025

🌙 *13 رجب* 🌙
✨ *مولودِ کعبہ، مولا علی علیہ السلام کا یومِ ظہور* ✨

🌹 *🌸 امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام 🌸* 🌹
🌟 آپ کی ولادت کعبہ کے مقدس گھر میں ہوئی، جو آپ کے مقام و مرتبے کی عظیم دلیل ہے۔
⚔️ آپ عدل و انصاف کا پیکر، شجاعت کا نمونہ اور علم کا سرچشمہ ہیں۔
❤️ آپ کی سیرت اور تعلیمات ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

🤲 *یا علی مدد!*
#13رجب #امیرالمومنین

ٹیم شاہ کرمان کی لاہور جوہر ٹاؤن میں اپنے پیارے بھائی سید کامران کرمانی (بڑا رحمت والا) کے گھر آمد اور ان کی خیریت دریاف...
25/12/2024

ٹیم شاہ کرمان کی لاہور جوہر ٹاؤن میں اپنے پیارے بھائی سید کامران کرمانی (بڑا رحمت والا) کے گھر آمد اور ان کی خیریت دریافت کی۔سید کامران کرمانی حال ہی میں کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

Address

Shah Kirman Secretariat
Okara
56140

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah Kirman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Shah Kirman:

Share