Women's Organization Chitral WOC KPK

Women's Organization Chitral WOC KPK وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ

06/11/2025

جیسے بیٹیوں کی پیدائش پر بوجھ محسوس کرنا جہالت ہے ۔۔۔ بالکل یونہی بیٹیوں کی جوانی سے ان کی شادی ہونے تک ان کے گھر بیٹھے رہنے پر انہیں بوجھ سمجھنا میرے نزدیک زیادہ بڑی جہالت ہے ۔
بیٹیاں اپنی زندگی کے کسی بھی حصے میں بوجھ نہیں ہیں ۔۔۔ بالکل ایسے ہی جیسے اپ کو بیٹے بوجھ نہیں لگتے ۔

بیٹی ہوگئی ، بیٹی جوان ہوگئی ، بیٹی کا رشتہ نہیں ہورہا ، بیٹی کی شادی نہیں ہورہی ، بیٹی کی شادی ناکام ہوگئی ، اس کی زندگی میں کوئی حادثہ آگیا ۔۔۔ ان تمام فیزز میں بیٹیاں ، بیٹیاں ہی رہنی چاہییں ۔ دل و جان سے عزیز!
یہ کونسا طریقہ ہے کہ بیٹی شادی شدہ ہے تو بہت اچھی لگ رہی ہے اپنے گھر کی ہوتے ہوئے ، بیٹی اپ کے گھر موجود ہے تو بس اس کی موجودگی کھٹک رہی ہے ۔۔۔ سیریسلی ؟

میں نے کتنے ایسے والدین دیکھے جو اپنی تمام فرسٹیشن نکالتے ہیں اپنی بیٹیوں پر ، اگر ان کی زندگی میں کچھ غیر معمولی ہوجائے تو انہیں لگتا ہے بیٹی بوجھ ہے ، غلط ہے ، منحوس ہے ۔

اپ نے بیٹیوں کی قیمت شادی سے کیوں منسوب کررکھی ہے ؟ مانا شادی ایک فرض ہے ، ضروری ہے ، بیٹیاں بیاہنے کے لیے ہی ہوتی ہیں لیکن اگر کسی چیز میں اللہ کی طرف سے تاخیر ہے تو اس تاخیر والے وقت کو صبر و تحمل ، دعاوں اور بیٹیوں سے زیادہ محبت اور شفقت سے گزاریں ۔

کیونکہ جیسے آپ کا دماغ آپ کے اردگرد اپنے جیسی خواتین کی "میری بیٹی کا تو اچھی جگہ رشتہ ہوگیا ، شادی ہوگئی۔" جیسی باتوں پر خراب ہوتا ہے بالکل اسی طرح آپ کی بیٹی بھی اپنی ہم عمر لڑکیوں کو شادی شدہ دیکھنے کے بعد بجھ جاتی ہے ۔۔۔ نہیں بجھنا چاہیے لیکن چونکہ اسے بتایا گیا ہے کہ زندگی کا پہلا اور آخری مقصد شادی ہے تو وہ لاعلمی میں ڈپریشن میں چلی جاتی ہے ۔۔۔ اس لیے ایسے وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنیے ۔۔۔ آپ والدین ہیں ، آپ کو والدین لگنا چاہیے محبت اور شفقت کرنے والی ہستیاں!

ایک شادی ہی ہے ۔۔۔ زیادہ سیریس نہ ہوں ۔ ہوجائے گی تو الگ مسئلے آپ کی جان کو آجائیں گے ، اس لیے دھیرج رکھیے! جب اللہ کا حکم ہوا آپ کی بیٹی اپنے گھر کی ہوجائے گی ۔۔۔ اس سے پہلے کم از کم جس گھر میں وہ رہ رہی ہے اس میں اسے اپنائیت کا احساس محسوس کرنے دیں ، اسے اس کے لیے گھٹن نہ بنائیں ۔۔۔ کھل کر جینے دیں ۔
------صباء

26/10/2025

لڑکیوں کی ذمہ داری ۔۔۔۔ یہ تحریر ضرور پڑھیں ۔۔۔۔
لڑکیاں سوچتی ھیں ہیں کہ شادی ہوگی، اپنا گھر ہوگا، شوہر پیار کرے گا، بچے مسکرائیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خوبصورت خواب تبھی حقیقت بنتے ہیں جب ہم اور ہمارے والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ زندگی کسی جادو کی چھڑی کا نام نہیں، یہ محنت، برداشت اور سلیقے سے چلتی ہے۔

میں ایک بیٹی ہوں اور مجھے پتا ہے کہ میرا آج میرے کل کی بنیاد ہے۔ اسی لیئے یہ تحریر صرف لڑکیوں کے لیئے نہیں والدین کے لیئے بھی ہے، کیونکہ ایک بیٹی کی زندگی دونوں کے رویے اور تربیت پر کھڑی ہوتی ہے۔

میں چاہتی ہوں کہ ہم سب بہتر بنیں تاکہ کل کو کوئی بیٹی اپنی زندگی سے شکوہ نہ کرے۔
---
میری ذمہ داریاں (10 نکات)

1. گھر کو اپنا سمجھنا
یہ سوچنا بند کرنا ہوگا کہ یہ امی کا گھر ہے میں مہمان ہوں۔ گھر میرا ہے، میری پہچان ہے۔ اگر کچن گندا ہے تو مجھے برا لگے اگر کمرہ بکھرا ہے تو میں اسے سنبھالوں۔ جو لڑکی اپنے گھر کی عزت نہیں کرے گی وہ سسرال میں کیا کرے گی؟

2. صبح جلدی اٹھنے کی عادت
یہ عادت مجھے آج سے ڈالنی ہوگی۔ کیونکہ کل اگر شوہر نے کام پر جانا ہے، بچوں کو اسکول جانا ہے تو میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ "مجھے نیند آ رہی تھی"۔ سچ یہ ہے کہ کامیاب عورت وہی ہے جو وقت کی پابند ہو۔

3. کچن اور کھانا پکانا سیکھنا
یہ میرا فرض ہے کیونکہ پیار اور عزت کا آدھا کھیل کچن میں جیتا جاتا ہے۔ شوہر تھکا ہوا آئے اور میں گرم کھانے کے ساتھ مسکرا کر سامنے آؤں، یہ لمحہ میری عزت بڑھا دیتا ہے۔

4. ضد نہیں، خودداری
میں یہ سیکھوں کہ ہر بات پر اپنی ضد منوانا ضروری نہیں۔ زندگی سمجھوتوں سے چلتی ہے لیکن یہ سمجھوتا خودداری بیچ کر نہیں، محبت بانٹ کر ہونا چاہئیے۔

5. بات کرنے کا سلیقہ
میں یہ جان لوں کہ سخت لہجہ سب سے بڑا زہر ہے۔ میٹھی زبان سب سے بڑی جادوگر ہے۔ کل کو جب سسرال میں مسائل آئیں گے تو زبان ہی رشتے بچائے گی یا توڑے گی۔

6. پردہ اور حیا
یہ صرف دوپٹے کا نام نہیں، یہ نظریں نیچی رکھنے، زبان پر قابو رکھنے اور عزت بچانے کا نام ہے۔ دنیا لڑکی کی عزت پر انگلی اٹھانے کے لیے تیار کھڑی ہے، اس لیئے اپنی حفاظت میرا فرض ہے۔

7. پیسوں کی اہمیت سمجھنا
شوہر لاکھ کمائے اگر میں بچت نہیں جانتی تو گھر کبھی خوشحال نہیں ہوگا۔ آج سے سیکھوں کہ ضرورت اور خواہش میں فرق کیسے کرنا ہے۔

8. رشتوں کی اہمیت
ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ سیکھوں۔ اگر میں اپنے والدین کو جواب دیتی ہوں تو یاد رکھیں کل میری اولاد مجھے یہی واپس کرے گی۔

9. صبر اور برداشت
زندگی میں آسانی کم، مشکلات زیادہ آتی ہیں۔ چیخ چیخ کر دنیا کو بتانا کمزوری ہے۔ صبر سے، خاموشی سے، اللہ سے مدد مانگنا اصل طاقت ہے۔

10. دین سے تعلق
نماز، قرآن، دعا۔ یہ صرف رسم نہیں یہ میری زندگی کا سہارا ہے۔ جب سب چھوڑ جائیں گے تو یہ میرا ہاتھ پکڑے گا۔
---

ایک لڑکی کی تربیت صرف شادی کے لیئے نہیں پوری زندگی کے لیئے ہوتی ہے۔ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں، اور ہم بیٹیاں اپنی۔ کیونکہ کامیاب شادی قسمت سے نہیں، محنت اور تربیت سے بنتی ہے

Address

Lower Upper Chitral
Nowshera
17260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Women's Organization Chitral WOC KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share