28/05/2026
صدر کا عید الاضحیٰ پیغام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عید الاضحیٰ کے اس بابرکت موقع پر میں تمام اہلِ وطن کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آئیے ہم اس عید کے حقیقی پیغام، یعنی قربانی، ایثار، محبت اور خدمتِ انسانیت کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔ جو چیز آپ اپنے لیے پسند کرتے ہیں، وہی دوسروں کے لیے بھی پسند کریں۔ اس خوشی کے موقع پر یتیموں، غریبوں اور ضرورت مندوں کو یاد رکھیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود لوگوں کی حفاظت کریں، ان کی مدد کریں اور ان کی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں۔ ہمارا مقصد صرف ایک بہتر مسلمان یا بہتر پاکستانی بننا نہیں، بلکہ ایک بہتر انسان بننا بھی ہونا چاہیے۔
جس طرح ہم عید الاضحیٰ پر اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے جانور قربان کرتے ہیں، اسی طرح ہمیں اپنے دلوں سے لالچ، نفرت، خود غرضی اور ہر قسم کی برائی کو بھی قربان کرنا ہوگا۔ یہی قربانی کا اصل پیغام ہے اور یہی معاشرے کی بہتری کا راستہ ہے۔
آئیے عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے لیے مل کر کام کریں گے اور اپنے کردار سے ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، عبادات اور نیک اعمال کو قبول فرمائے۔
عید مبارک!
سمیر خان آفریدی
صدر
Pakistan National Youth Parliament (PNYP)
61579706102334:2048:Pakistan National Youth Parliament 100083106800507:2048:Komail Zaman 100068228603693:2048:Govt of Punjab 100044551624496:2048:Government of Pakistan 100064381045972:2048:United Nations 100057928514106:2048:United Nations Development Programme - UNDP Part 4