Khattak youth organization

Khattak youth organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khattak youth organization, Nonprofit Organization, Nowshera.

Khattak Youth organization is a non profit organization....
keep support Khattak Youth organization....
or the better future of young generation.....
we demand a strong youth organization...
Pakistan zindabad ��

18/04/2026
*🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤*29 شوال 1447ھ18 اپریل 2026ءہفتہ Saturday*وَ اِذۡ اَخَذَ رَبُّكَ مِنۡۢ بَنِىۡۤ اٰدَمَ مِنۡ ظُهُوۡرِهِمۡ...
18/04/2026

*🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤*

29 شوال 1447ھ
18 اپریل 2026ء

ہفتہ Saturday

*وَ اِذۡ اَخَذَ رَبُّكَ مِنۡۢ بَنِىۡۤ اٰدَمَ مِنۡ ظُهُوۡرِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَ اَشۡهَدَهُمۡ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ‌ ۚ اَلَسۡتُ بِرَبِّكُمۡ‌ ؕ قَالُوۡا بَلٰى‌ ۛۚ شَهِدۡنَا ‌ۛۚ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ اِنَّا كُنَّا عَنۡ هٰذَا غٰفِلِيۡنَ*

اور (اے رسول! لوگوں کو وہ وقت یاد دلاؤ) جب تمہارے پروردگار نے آدم کے بیٹوں کی پشت سے ان کی ساری اولاد کو نکالا تھا، اور ان کو خود اپنے اوپر گواہ بنایا تھا، (اور پوچھا تھا کہ:) کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیا تھا کہ: کیوں نہیں؟ ہم سب اس بات کی گواہی دیتے ہیں۔ (اور یہ اقرار ہم نے اس لیے لیا تھا) تاکہ تم قیامت کے دن یہ نہ کہہ سکو کہ: ہم تو اس بات سے بے خبر تھے۔

اس آیت کریمہ میں جس عہد لینے کا ذکر ہے، حدیث میں اس کی تشریح یہ آئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کو پیدا کرنے کے بعد ان کی پشت سے جتنے اِنسان پیدا ہونے والے تھے، ان سب کو ایک جگہ اس طرح جمع فرمایا کہ وہ سب چیونٹیوں کے برابر جسم رکھتے تھے۔ پھر ان سے یہ عہد لیا کہ کیا وہ اللہ تعالیٰ کو اپنا رب مانتے ہیں؟ سب نے اقرار کیا کہ بیشک وہ اللہ تعالیٰ کو اپنا رب تسلیم کرتے ہیں، (روح المعانی بحوالہ نسائی وحاکم وبیہقی وغیرہ) جس کا لازمی مطلب یہ ہے کہ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے تمام احکام کو مان کر ان پر عمل کریں گے، اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے اِنسان کو دُنیا میں بھیجنے سے پہلے ہی ان سے اپنی اطاعت کا اقرار لے لیا تھا۔ دُنیا میں ایسے حضرات بھی ہوئے ہیں جن کو یہ واقعہ دُنیا میں آنے کے بعد بھی یاد رہا ہے، مثلاً حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ سے ان کا یہ ارشاد منقول ہے کہ : ’’یہ عہد مجھے ایسا یاد ہے گویا اس وقت سن رہا ہوں‘‘۔ (معارف القرآن ج : 4، ص 115) لیکن یہ درست ہے کہ چند مستثنیات کو چھوڑ کر باقی اِنسان اس واقعے کو ایک عہد کی شکل میں تو بھول چکے ہیں، مگر کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں کہ وہ یاد نہ رہنے کے باوجود اپنا طبعی اثر چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ اثر آج بھی دُنیا کے اکثر وبیشتر اِنسانوں میں موجود ہے کہ وہ اس کائنات کے ایک پیدا کرنے والے پر ایمان رکھتے ہیں، اور اس کی عظمت وکبریائی کے گن گاتے ہیں۔ جو لوگ مادی خواہشات کے گرداب میں پھنس کر اپنی فطرت خراب کرچکے ہوں، ان کی بات تو اور ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کی عظمت ومحبت ہر اِنسان کی فطرت میں سمائی ہوئی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ کبھی فطرت سے دور کرنے والے بیرونی عوامل دور ہوتے ہیں تو اِنسان حق کی طرف اس طرح دوڑتا ہے جیسے اس کو اپنی کھوئی ہوئی پونجی اچانک مل گئی ہو۔

حوالہ: سورۃ الاعراف آیت 172

17/04/2026

A lifeline for the community of Kohat—through your support.
Sahibzada Fazal Rehman Hospital continues to deliver consistent, quality healthcare to individuals and families who rely on it every day.

Look at these little angeles 💔Stands with 🇵🇸😞
27/05/2025

Look at these little angeles 💔
Stands with 🇵🇸😞

علم کا بند ہی جہالت کے طوفانوں کو روک سکتا ہے❣✌🌹
08/10/2024

علم کا بند ہی جہالت کے طوفانوں کو روک سکتا ہے❣✌🌹

دنیا بالٹیوں اور گملوں میں سبزیاں اُگا کر کھا رہی ہے اور ہم دو دو کنالوں کے ویڑے والے سبز مرچ بھی دکان سے خرید کر کھاتے ...
20/09/2024

دنیا بالٹیوں اور گملوں میں سبزیاں اُگا کر کھا رہی ہے اور ہم دو دو کنالوں کے ویڑے والے سبز مرچ بھی دکان سے خرید کر کھاتے ہیں ۔چائنہ میں مرد کام پر جاتے ہیں اور انکی عورتیں اپنی چھتوں پر سبزیاں اگاتی ہیں ہمارے ہاں ہر صبح عورت اپنے کھلے ویڑے میں جھاڑو دیتی ہے اور یہ سوچ سوچ کر خوش ہوتی ہے
"کیڈا کھلا ویڑا ہے ساڈا 😂
ہم بحثیت قوم سست انسان ہیں ۔ہم ہاتھ باندھ کر بیٹھے ہیں اور ہر کام میں گورنمنٹ سے امید لگائے بیٹھے ہیں ہم چاہتے ہیں ہمارے حالات حکومت ٹھیک کرے ۔۔ایسا نہیں ہوتا...❤️

نوابوں کی ریاست اور پنجاب کے ضلع بہاولپور چولستان کے حالات جہاں زندگی بوند بوند پانی کو ترس رہی ہے
29/05/2024

نوابوں کی ریاست اور پنجاب کے ضلع بہاولپور چولستان کے حالات جہاں زندگی بوند بوند پانی کو ترس رہی ہے

 #خاموش تصویر غزہ کا ایک خاندان اسرائیلی بمباری سے تباہ اپنے گھر کے ملبے کے سامنے رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کر رہ...
13/03/2024

#خاموش تصویر
غزہ کا ایک خاندان اسرائیلی بمباری سے تباہ اپنے گھر کے ملبے کے سامنے رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کر رہا ہے۔

غزہ میں بمباری سے 30 ہزار سے زائد فلسطینی اور غذا کی قلت کے باعث درجنوں بچے انتقال کرچکے ہیں۔

Address

Nowshera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khattak youth organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khattak youth organization:

Share