JUI Youth Forum Chitral

JUI Youth Forum Chitral Jamiat Nawjawanan Forum Lower Chitral

"Justice delayed is justice denied. The youth of Chitral deserve encouragement, not intimidation."The demolition of a Ca...
21/06/2026

"Justice delayed is justice denied. The youth of Chitral deserve encouragement, not intimidation."

The demolition of a Cafe near DC park by the Lower Chitral administration is deeply concerning.

The owner of Cafe documented the entire construction process from day one, regularly sharing videos of its progress. It took nearly 40 days of hard work, dedication, and significant financial investment to complete the project. He devoted all his physical effort, time, and resources to establish this small business with the hope of creating opportunities for himself and contributing to the local economy.
However, after only two months of operation, the café was demolished by the Lower Chitral administration without any prior legal notice or due process. Such an action appears unjust and discouraging for young entrepreneurs who are striving to build their future through honest work.

Instead of appreciating and supporting local businesses, this kind of treatment creates fear, uncertainty, and distrust among the youth. It sends a negative message to aspiring entrepreneurs who wish to invest in their communities.

We, the Chitral Young Stars, strongly urge the Deputy Commissioner Chitral lower to conduct a transparent inquiry into this matter and take appropriate action against those responsible if the demolition was carried out without proper legal procedures.

This issue is not only about Cafe it concerns the confidence of all young entrepreneurs in Chitral.

We stand for justice, fairness, and the protection of lawful business initiatives.

Sibghatullah Razi : Convinor Jamiat Nawhawanan Forum Lower Chitral. (JNF)




إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَجمعیت نوجوانان فورم ضلع چترال، جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے ڈپٹی سیکرٹری م...
17/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
جمعیت نوجوانان فورم ضلع چترال، جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے ڈپٹی سیکرٹری محترم مولانا محمد اسماعیل صاحب کی حادثاتی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
مولانا محمد اسماعیل صاحب ایک مخلص دینی و سیاسی کارکن، نیک سیرت، بااخلاق اور خدمتِ دین کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ ان کی اچانک وفات سے جمعیت علماء اسلام اور پورے علاقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔
جمعیت نوجوانان فورم ضلع چترال مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور جمعیت علماء اسلام کے تمام کارکنان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی نیکیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔
اللہ رب العزت مرحوم کے تمام لواحقین کو صبرِ جمیل اور یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

راٸیس ابراہیم شاہ

معاون کنوٸنیر جمعیت نوجوانان فورم ضلع چترال

02/06/2026
جمعیت نوجوانان فورم چترال کی طرف سے نو منتخب امیر اور جنرل سیکرٹری  کو بہت بہت مبارک ۔امید کرتے ہیں کہ نو منتخب قیادت  ج...
08/05/2026

جمعیت نوجوانان فورم چترال کی طرف سے نو منتخب امیر اور جنرل سیکرٹری کو بہت بہت مبارک ۔
امید کرتے ہیں کہ نو منتخب قیادت جماعت کے بہتر مفاد میں نوجوانوں کو بھی ساتھ لیکر اگے جاۓ گا

جمعیت نوجوانان فورم چترال لوٸر کے معاٶن کنوٸینر راٸیس ابراہیم شاہ  جمعیت علماء اسلام  چترال لوٸر کے ایم پی اے محترمہ عار...
27/03/2026

جمعیت نوجوانان فورم چترال لوٸر کے معاٶن کنوٸینر راٸیس ابراہیم شاہ جمعیت علماء اسلام چترال لوٸر کے ایم پی اے محترمہ عارفہ بی بی صاحبہ سے ملاقات۔

آج جمعیت علماء اسلام ضلع چترال لوٸر کی معزز ایم پی اے محترمہ عارفہ بی بی صاحبہ نے آئی پی ڈیز کیمپ دروش کا دورہ کیا، جہاں...
23/03/2026

آج جمعیت علماء اسلام ضلع چترال لوٸر کی معزز ایم پی اے محترمہ عارفہ بی بی صاحبہ نے آئی پی ڈیز کیمپ دروش کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ارندو کے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور انہیں کسی صورت خود کو اکیلا محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی بلکہ ہر آزمائش میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام چترال کے اہم قائدین، ذمہ داران اور اکابرین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد میں سابق امیر مولانا عبدالشکور صاحب، سابق امیر مولانا عبدالرحمن صاحب، اپر چترال کے سابق امیر مولانا فتح الباری صاحب قاری اخونزادہ محمد حسین صاحب، محترم ارباب صاحب سابق ڈپٹی سیکرٹری بانی جمعیت علماء سلام چترال الحاج محمد علی مرحوم کے بیٹے قاری محمد صادق بھی شامل تھے۔ مزید برآں خطیب و صدر دارالعلوم شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان صاحب، مہتمم مولانا فیض محمد صاحب، سابق سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر صاحب، صدر جمعیت طلباء اسلام محترم عارف اللہ صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسی طرح ضلعی جمعیت نوجوانان فورم کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ عاجز بھی اس موقع پر موجود تھا اور متاثرین کی خدمت و دلجوئی میں اپنا حصہ ڈالنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کے علاوہ سابق صوبائی سالار صلاح الدین طوفان صاحب، مولانا محمد شاہ صاحب (ناظم ارندو)، سابق سالار عبدالمجید صاحب، مولانا کفایت اللہ صاحب سمیت دیگر علماء کرام اور جمعیت کے کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہوں نے متاثرین کے حوصلے بلند کیے اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تمام شہدا کے لیے مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی گٸ۔
یہ دورہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جمعیت علماء اسلام اپنی عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہتی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام متاثرین کی مشکلات کو آسان فرمائے، انہیں جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس جانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس آزمائش کو ان کے لیے آسانی میں بدل دے۔ آمین۔

゚viralシ




19/03/2026

جمعیت نوجوانان فورم چترال کی جانب سے ایک اہم اور انسان دوست اقدام
ارندو چترال کے حالیہ حالات کے باعث کئی خاندان اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر کیمپوں یا اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ ان مشکل حالات میں جہاں زندگی کے بنیادی مسائل درپیش ہیں، وہیں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ چترال کے مختلف کالجوں میں زیرِ تعلیم ارندو کے بہت سے طلباء اس بار عید اپنے گھروں میں نہیں بلکہ ہاسٹلز میں گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ دیگر طلباء اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعیت نوجوانان فورم چترال نے ان متاثرہ طلباء کی دلجوئی اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے ایک احسن قدم اٹھایا۔ فورم کی جانب سے ان طلباء کو عید کے اخراجات فراہم کیے گئے تاکہ وہ بھی ہاسٹل میں رہتے ہوئے عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں اور خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔
یہ اقدام صرف مالی مدد نہیں بلکہ ایک پیغام ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیں گے۔ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہی اصل انسانیت اور بھائی چارے کی علامت ہے۔
میں، ابراہیم شاہ رئیس، بحیثیت کنوینر جمعیت نوجوانان فورم، اس کارِ خیر میں اپنا کردار ادا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنی ٹیم کے تمام ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے اس مشن کو کامیاب بنایا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اس چھوٹے سے عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، تمام متاثرین کی مشکلات آسان فرمائے اور ہمیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

انا للہ وانا الیہ راجعون 😭 شاعر ختم نبوت الحاج سید سلمان گیلانی صاحب انتقال فرما گئے ہیں.جمعیت نوجوانان فورم چترال لوٸر ...
21/02/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون 😭
شاعر ختم نبوت الحاج سید سلمان گیلانی صاحب انتقال فرما گئے ہیں.
جمعیت نوجوانان فورم چترال لوٸر مرحوم کے خاندان سے تغزیت کرتے ہیں
اللہ پاک مرحوم کی درجات بلند کرے پسمندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرماۓ
آمین

🤲🤲🤲😭

Address

Chitral
Nowshera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Youth Forum Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share