20/08/2023
*ہمیشہ سیکھتے رہیئے*
کامیاب انسان ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔۔
آج کل کوئی بھی چیز سیکھنا پہلے زمانے سے کہیں آسان ہے ۔۔
کم از کم کوئی ایسا ہنر (skill) ضرور سیکھیں جس میں آپ اتنی مہارت حاصل کریں جو دوسروں سے آپ کو ممتاز بنائے ۔۔
آج کل بے روزگاری کا رونا تو ہم سب سنتے ہیں لیکن جب ہم کوئی اچھا الیکٹریشن ۔ کوئی اچھا پلمبر ۔ کوئی مکینک وغیرہ ڈھونڈتے ہیں تو بڑی مشکل سے ملتا ہے۔
ہم غریب لوگوں کے پاس واحد سرمایہ ہمارا وقت ہے جسے یا تو ہم موبائل فون پر لہو لغب اور واہیات دیکھنے میں صرف کرسکتے ہیں یا پھر کسی ہنر کو سیکھنے میں استعمال کرسکتے ہیں۔۔لیکن ہنر سیکھنے سے ہم ایک اچھا روزگار حاصل کرکے ایک خود دار انسان کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں اور دوسروں کی مدد بھی کرسکتے ہیں۔۔
ہمارے سامنے کئی ایسی مثالیں موجود ہیں۔۔
ساتھ ہی بہت اہم بات یہ ہے کہ ہم قران پاک کو سیکھنے کے لئے عربی زبان اور تجوید سیکھنے کی کوشش بھرپور انداز میں کریں کیونکہ یہ ہماری دنیا و آخرت دونوں میں کام آئےگا ۔۔
اللہ تعالٰی ہمیں صحیح راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین