Rahman Welfare Foundation

Rahman Welfare Foundation RWF: 🩺 📚 — Empowering thriving communities.

🌍 Be the change, join us! https://rwf.org.pk/

Rahman Welfare Foundation  & Med Matrix Services ready for moving forward.Rahman Welfare Foundation Collaborative partne...
02/08/2026

Rahman Welfare Foundation & Med Matrix Services ready for moving forward.
Rahman Welfare Foundation Collaborative partner of Med Matrix Services Finally the wait is over stay connected...


#امید ابھی باقی ہے ۔

02/08/2026

رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) محض ایک فلاحی ادارہ نہیں، بلکہ ایک فکری نصب العین، ایک اخلاقی شعور اور ایک سماجی ذمہ داری کا مجسم اظہار ہے، جو اپنے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سعید رحمان کی بصیرت افروز، مقصد شناس اور انسان دوست قیادت میں خدمتِ خلق کے اس سفر پر رواں دواں ہے جس کی بنیاد احساس، آگہی اور عملِ مسلسل پر استوار ہے۔ ڈاکٹر سعید رحمان عصرِ حاضر کے اُن نوجوان سماجی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے خواب کو نعرہ نہیں، اور خدمت کو تشہیر نہیں بنایا، بلکہ خاموش محنت کو اپنی پہچان اور اجتماعی فلاح کو اپنا نصب العین قرار دیا۔
2025ء میں “مارخور پرائیڈ آف خیبر پختونخوا ایوارڈ” سمیت متعدد معتبر اعزازات سے نوازا جانا درحقیقت ان کی شخصیت کی نہیں، بلکہ اُس فکر کی توثیق ہے جو انسان کو انسان سے جوڑتی ہے، اور معاشرے کے فراموش شدہ طبقوں کو مرکزِ توجہ بناتی ہے۔ یہ اعزازات اس امر کا اعلان ہیں کہ جب قیادت ذاتی مفاد سے بلند ہو جائے تو خدمت ایک روایت بن جاتی ہے، اور روایت تاریخ کا حصہ بن جاتی ہے۔
ڈاکٹر سعید رحمان کی قیادت میں رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پائیدار ترقی کو محض ایک اصطلاح نہیں، بلکہ ایک عملی فلسفہ سمجھا ہے، ایسا فلسفہ جو وسائل کے محتاط، بامقصد اور دیانت دارانہ استعمال، شراکت داروں کے ساتھ فکری ہم آہنگی، اور خدمات کے معیار میں تسلسل کو اپنی بنیاد بناتا ہے۔ نامساعد حالات، محدود وسائل اور سماجی پیچیدگیاں اس عزم کے سامنے محض عارضی رکاوٹیں ثابت ہوئیں، کیونکہ جہاں نیت واضح ہو وہاں مشکلات راستہ نہیں روک سکتیں، صرف آزمائش بن جاتی ہیں۔
کمیونٹی پر مبنی اقدامات کے ذریعے فاؤنڈیشن نے اُن طبقات کی طرف دستِ شفقت بڑھایا جنہیں معاشرہ اکثر اعداد و شمار میں تو شمار کرتا ہے، مگر عملی ترجیحات میں نظرانداز کر دیتا ہے۔خواتین، یتیم اطفال، معذور افراد، اقلیتیں، بیوائیں اور دیگر محروم انسان۔ رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نزدیک فلاح کا مفہوم محض امداد نہیں، بلکہ وقار کی بحالی، خود اعتمادی کی تعمیر اور انسان کو اس کے حقِ زیست کا احساس دلانا ہے۔
صحت کے میدان میں قائم ہیلتھ کیئر مراکز، طبی کیمپس، نشہ سے بحالی کے پروگرام اور مفت بنیادی صحت و آگاہی کے منصوبے اس یقین کی عملی صورت ہیں کہ علاج صرف جسم کا نہیں، بلکہ شعور کا بھی ہوتا ہے۔ یہ تمام کاوشیں اُن عطیہ دہندگان اور شراکت داروں کے اعتماد کی مرہونِ منت ہیں جنہوں نے اس ادارے میں محض سرمایہ نہیں، بلکہ یقین، اخلاق اور ذمہ داری کی شراکت کی ہے۔
مستقبل کے افق پر نگاہ ڈالیں تو رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ میں قائم کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی بنیاد پر “رحمان ویلفیئر ہسپتال” کے قیام کا عزم رکھتی ہے، ایک ایسا ادارہ جہاں چوبیس گھنٹے جامع طبی سہولیات، ایمرجنسی کیئر، پرائمری ہیلتھ کیئر، زچگی اور ایمبولینس سروسز محض سہولت نہیں، بلکہ انسانی حق کے طور پر دستیاب ہوں گی۔ یہ منصوبہ دراصل ایک اعلان ہے کہ صحت کو خیرات نہیں، حق سمجھا جائے اور حق وہی ہوتا ہے جو سب تک پہنچے۔
رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ سفر اس حقیقت کا گواہ ہے کہ جب نیت فکر میں ڈھل جائے، اور فکر عمل میں، تو ایک ادارہ نہیں بنتا ایک عہد جنم لیتا ہے؛ اور یہی عہد ایک
صحت مند، باوقار اور پائیدار معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے۔
امید ابھی باقی ہے www.rwf.org.pk
تحریر اظہارِ خیال!✍️ ڈاکٹر نتاشا پی۔ایچ۔ڈی اردو لیکچرر (سٹوڈنٹ ریمز کالج پراجیکٹ آف آر ۔ڈبلیو۔ایف)
ترتیب: عمران ملک ایڈمن

* تعزیتی اعلان *إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَبڑے افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ اعوان وی...
24/07/2026

* تعزیتی اعلان *
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بڑے افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ اعوان ویلفیئر میڈیا کلب پاکستان، صوابی کے سرگرم رکن اور رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مخلص، متحرک اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار کارکن مرحوم عبد الرحیم (صوابی) اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
چیئرمین رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر سعید رحمان نے مرحوم کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بااخلاق، محنتی اور انسانیت کی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہنے والے باکردار انسان تھے۔ ان کی سماجی خدمات اور اخلاص کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
چیئرمین ڈاکٹر سعید رحمان اس وقت خیبر پختونخوا سے باہر مختلف مقامات پر نئے فلاحی منصوبوں کے سلسلے میں مشترکہ (Joint Venture) اجلاسوں میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے وہ ذاتی طور پر تعزیت کے لیے حاضر نہیں ہو سکے۔ تاہم انہوں نے مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم عبد الرحیم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، درجات بلند فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوستوں کو یہ عظیم صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن آفیشل
ایڈمن: آر ڈبلیو ایف

یہ میرے آزمائے ہوئے بازوں ہے -میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے -رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن آفیشل ۔
18/07/2026

یہ میرے آزمائے ہوئے بازوں ہے -
میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے -
رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن آفیشل ۔

17/06/2026

🌟 جب خواب حقیقت کا روپ دھار لیں! 🌟
رحمان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، جو رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک فخر انگیز منصوبہ ہے، پہلی مرتبہ نوشہرہ میں میڈیکل پروفیشنلز کے لیے الٹراساؤنڈ شارٹ کورس پیش کر رہا ہے۔
یہ ایک سنہری موقع ہے کہ آپ ماہر ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز کی نگرانی میں Hand-on Practical Training حاصل کریں اور اپنی کلینیکل مہارتوں میں اضافہ کریں۔
✅ عملی تربیت
✅ جدید تدریسی انداز
✅ پیشہ ورانہ ترقی کا بہترین موقع
✅ محدود نشستیں
اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں، اپنی مہارت کو نئی بلندیوں تک لے جائیں، اور آج ہی اپنی نشست کنفرم کروائیں۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں۔
رحمان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (RIMS)
تعلیم، مہارت اور خدمت کا سفر 🌹
0336.9864098/0312.9854098/0332.0587764
www.rwf.org.pk
امید ابھی باقی ہے

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو اُن افراد کے بارے میں علم ہوتا ہے جو زندگی میں زہر گھول رہے ہوتے ہیں ، اِنھیں رفتہ رفتہ دور...
13/06/2026

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو اُن افراد کے بارے میں علم ہوتا ہے جو زندگی میں زہر گھول رہے ہوتے ہیں ،
اِنھیں رفتہ رفتہ دور کرتے رہیں تاکہ وہ آپ کو مکمل تباہ نہ کر سکیں ۔😌
رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن آفیشل
امید ابھی باقی ہے
www.rwf.org.pk

12/06/2026

مبارک ہو رحمانیان! 🌹
طالبِ علم سے Rahman Welfare Foundation کے BOG ممبر تک،
RWF سے RIMS College لیکچرار تک،
اور اب لیکچرار سے PHC سطح کے کلینک تک کا یہ سفر محنت، لگن اور خدمتِ خلق کا خوبصورت ثمر ہے۔
قسم خدا کی!
دل کو حقیقی سکون اُس وقت ملتا ہے جب RIMS کالج کے کسی طالبِ علم کے اپنے ادارے کی افتتاحی تقریب کا دعوت نامہ موصول ہو جائے۔
افتتاحی تقریب کے دوران چیئرمین رحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے احساسات۔
الحمدللہ Essa Rehab Clinic، جو Rahman Welfare Foundation کا ایک اہم پراجیکٹ ہے، کامیابی کے ساتھ افتتاح ہو چکا ہے۔
محترم ڈاکٹر عمر کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔ آپ کی محنت، عزم اور خدمت کے جذبے کو سلام۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور اس کلینک کو دکھی انسانیت کے لیے باعثِ رحمت بنائے۔
Work Hard • Dream Big • Stay Humble
"امید ابھی باقی ہے"
مزید معلومات کے لیے:
rwf.org.pk⁠�

 Welfare Foundation:🌹 حوصلے، عزم اور کامیابی کی روشن مثال 🌹رحمان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (RIMS) کے اسپیشل پرسن (ڈیسیب...
06/06/2026

Welfare Foundation:
🌹 حوصلے، عزم اور کامیابی کی روشن مثال 🌹
رحمان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (RIMS) کے اسپیشل پرسن (ڈیسیبل) ٹرینی نرسنگ اسسٹنٹ طالبہ مس صوبیہ کو ان کی محنت، لگن اور تعلیم کے حصول کے جذبے پر دلی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کا حوصلہ اور عزم دیگر طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، صحت اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آپ کی جدوجہد اور ثابت قدمی قابلِ فخر ہے۔ 🌹
"ہمت رکھنے والے راستے خود بنا لیتے ہیں۔"
www.rwf.org.pk امید ابھی باقی ہے
🌟

Address

Central Secatrate Of RWF Dheri Katti Khel Road Hakeem Abad Nowshera, Khyber Pakhtunkhwa
Nowshehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahman Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share