Singul Students Welfare Association Karachi - SSWAK

Singul Students Welfare Association Karachi - SSWAK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Singul Students Welfare Association Karachi - SSWAK, Youth Organization, Singal, Northern Areas.

اسلام علیکم۔  21 دسمبر کو SSWAK کی جانب سے منعقد کی گئی فیملی پکنک ایک شاندار، کامیاب اور یادگار تقریب ثابت ہوئی۔ کراچی ...
22/12/2025

اسلام علیکم۔
21 دسمبر کو SSWAK کی جانب سے منعقد کی گئی فیملی پکنک ایک شاندار، کامیاب اور یادگار تقریب ثابت ہوئی۔ کراچی جیسے مصروف شہر میں، جہاں روزمرہ کی دوڑ بھاگ انسان کو ایک دوسرے سے دور کر دیتی ہے، یہ پکنک تازہ ہوا کا خوشگوار جھونکا بن کر آئی۔ خاندانوں نے مل بیٹھ کر خوشیاں بانٹیں، پرانی یادیں تازہ کیں اور نئی یادوں کو جنم دیا۔

ہر چہرے پر مسکراہٹ تھی، بچے کھیل کود میں مصروف تھے اور بڑے ایک دوسرے سے خلوص کے ساتھ مل جل رہے تھے۔ دیسی بینڈ کی دھنوں نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا اور لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔ محبت، بھائی چارے اور اتحاد کی خوبصورت مثال ہر طرف نظر آ رہی تھی۔
ایس ایس ڈبلیو اے کے نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی فیملی پکنک کو نہایت بہترین انداز میں منظم کیا، جس نے سب کے دل جیت لیے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ باہمی میل جول، محبت اور اتفاق ہی اصل خوشی کی کنجی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمیشہ اسی طرح اتحاد، محبت اور خوشیوں کے ساتھ آباد رکھے، آمین۔

SSWAK🪢

🚨the date is finally out make sure to confirm you place🥳
11/12/2025

🚨the date is finally out make sure to confirm you place🥳

🚨SSWAK Family Picnic 2K25 – Coming Soon! 🥳🎉 As we picnic, play, and bask in the warmth of each other's company, SSWAK's ...
27/10/2025

🚨SSWAK Family Picnic 2K25 – Coming Soon! 🥳🎉

As we picnic, play, and bask in the warmth of each other's company, SSWAK's team is honored to be a part of these treasured moments. Here's to love, laughter, and the memories that will last a lifetime. Get ready for the venue and details will be shared soon.

Stay tuned for more details. This one’s going to be special! 💫

السلام علیکم۔۔ تمام اسماعیلی جماعت کو ہمارے پیارے 50ویں امام، نور مولا شاہ رحیم الحسینی آغا خان V کی سالگرہ دل کی گہرائی...
12/10/2025

السلام علیکم۔۔

تمام اسماعیلی جماعت کو ہمارے پیارے 50ویں امام، نور مولا شاہ رحیم الحسینی آغا خان V کی سالگرہ دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

یہ دن خوشی، رحمت اور شکرگزاری کا ہے۔ آج اسی بابرکت موقع پر سنگل اسٹوڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کی جا نب سے گاؤں کے تمام اسکولوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو تعریفی اسناد اور تحائف سے نوازا گیا۔

اس موقع پر طلبہ کے والدین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، جنہوں نے اپنے بچوں کی کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ تمام بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی، اور اُن کے چہروں پر اعتماد اور خوشی نمایاں تھی۔

ہم تہہ دل سے مکھی صاحب، کاماڈیہ صاحب اور پوری منتظمہ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس تقریب کو محبت، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کامیاب بنایا۔

دعا ہے کہ مولانا حاضر امام کی رہنمائی میں ہماری نئی نسل علم، کردار، اور خدمت کے راستے پر آگے بڑھے۔ آمین۔

🎗️ایس ایس ڈبلیو اے کے

سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی (ایس ایس ڈبلیو اے کے) کی 2024-25 کابینہ کی آخری جنرل باڈی میٹنگ !الحمدللہ! سنگل ...
13/07/2025

سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی (ایس ایس ڈبلیو اے کے) کی 2024-25 کابینہ کی آخری جنرل باڈی میٹنگ !

الحمدللہ! سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی (ایس ایس ڈبلیو اے کے) کی موجودہ کابینہ کی مدت مکمل ہونے پر 2024-25 کی آخری جنرل باڈی میٹنگ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد جنرل سیکریٹری (ایس ایس ڈبلیو اے کے) نے میٹنگ کے ایجنڈاز کی تفصیل پیش کی۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران (ایس ایس ڈبلیو اے کے) نے تعلیم، صحت اور ہنگامی خدمات کے شعبوں میں مؤثر اور نمایاں خدمات انجام دیں۔
تعلیم کے شعبے میں 10 سے زائد طلبہ کو 25 فیصد تک ویلفیئر اسکالرشپ فراہم کیا گیا۔ درجنوں مریضوں کو مالی امداد دی گئی اور متعدد کو خون کے عطیات بھی فراہم کیے گئے۔

علاقے کے لوگوں کے لیے کراچی میں مختلف فلاحی و آگاہی پروگرامز منعقد کیے گئے تاکہ ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

اس کے علاوہ (ایس ایس ڈبلیو اے کے) نے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرم کردار ادا کیا۔ کئی اسپورٹس ایونٹس منعقد کیے گئے، جن سے حاصل شدہ فنڈز کو طلبہ کی تعلیمی مدد میں استعمال کیا گیا۔

ان تمام سرگرمیوں کی تفصیل کے بعد دو سالہ مالیاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں آمدن و اخراجات کا شفاف تجزیہ شامل تھا۔

میٹنگ کے آخر میں آنے والی نئی کابینہ کے حوالے سے ہر ممبر نے اپنے خیالات اور تجاویز کا اظہار کیا۔
تمام شرکاء نے تنظیم کی مزید بہتری، اتحاد، اور فعال کردار کی امید ظاہر کی۔

سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی (ایس ایس ڈبلیو اے کے) ان شاء اللہ آئندہ بھی اخلاص، خدمت، اور ترقی کے مشن کو جاری رکھے گی۔
شکریہ۔
ایس ایس ڈبلیو اے کے 🎗

السلام علیکم!الحمدللہ، سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی (SSWAK) نے ایک اور کامیاب اور یادگار میٹنگ کا انعقاد کیا،...
29/04/2025

السلام علیکم!

الحمدللہ، سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی (SSWAK) نے ایک اور کامیاب اور یادگار میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں ہمارے معزز بھائی اور پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر ثابت رحیم صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔
ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات سے وقت نکال کر ہمیں اپنے قیمتی تجربات اور رہنمائی سے مستفید فرمایا۔

اس میٹنگ میں محترمہ ڈاکٹر سہبہ امیر بھی شریک رہیں اور کئی طلباء و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کی، جس نے ماحول کو مزید علمی اور حوصلہ افزا بنا دیا۔

ڈاکٹر ثابت رحیم صاحب نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اس سال گرمیوں کے موسم میں سینگل گاؤں میں انگریزی زبان کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا، تاکہ نوجوانوں کو عالمی سطح کی ابلاغی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ نشست میں درج ذیل موضوعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا:

انٹرپرینیورشپ (کاروباری مواقع اور نوجوانوں کے لیے خود روزگار کے راستے)

ٹورزم (علاقے کی ثقافت، قدرتی حسن اور سیاحت کے فروغ کے مواقع)

ماڈل ولیج پروجیکٹ (سینگل گاؤں کو جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل گاؤں بنانے کی منصوبہ بندی)

نوجوانوں کا کردار (قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما اور سماجی ترقی میں شمولیت)

سنگل اسٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی (SSWAK) اپنے قیام سے اب تک علاقے کی تعلیم، فلاح اور ترقی میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایس ایس ڈبلیو اے کے، کا وژن ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے انہیں علاقے اور قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے۔

یہ میٹنگ اس وژن کا عملی تسلسل ہے، اور ان شاء اللہ ہم ڈاکٹر ثابت رحیم صاحب اور دیگر مخلص ساتھیوں کے تعاون سے ترقی کی نئی راہیں ہموار کرتے رہیں گے۔

ہم ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر ثابت رحیم صاحب، ڈاکٹر سہبہ امیر، شرکاء اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اپنے نیک عزائم میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

*ایس ایس ڈبلیو اے کے*   تعلیم، صحت اور کھیل کا حسین امتزاجسنگل اسٹوڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی (ایس ایس ڈبلیو اے کے) ن...
15/03/2025

*ایس ایس ڈبلیو اے کے*
تعلیم، صحت اور کھیل کا حسین امتزاج

سنگل اسٹوڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی (ایس ایس ڈبلیو اے کے) نے ہمیشہ تعلیم اور صحت کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اب کھیل کے میدان میں بھی اپنی پہچان بنا رہی ہے۔
آج ایس ایس ڈبلیو اے کے نے فخر کے ساتھ اپنی والی بال ٹیم کا باضابطہ آغاز کیا ہے، جو نہ صرف مختلف ایونٹس میں ایس ایس ڈبلیو اے کے کی نمائندگی کرے گی بلکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

اس قدم کا مقصد طلبہ کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہو سکیں۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ ایس ایس ڈبلیو اے کے کی ٹیم نے اپنے پہلے ہی میچ میں فتح حاصل کرکے شاندار آغاز کیا.

ہم اپنے تمام اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مالی معاونت فراہم کی، جس کی بدولت یہ خواب ممکن ہو سکا۔
کِٹ ڈسٹری بیوشن کے موقع پر ایس ایس ڈبلیو اے کے کے سینئر مینٹورز اور جنرل سیکریٹری نے بھی شرکت کی اور پلیرز کی حوصلہ افزائی کی۔

ایس ایس ڈبلیو اے کے کا ہر فرد اس کامیابی میں برابر کا شریک ہے۔
یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے – آئیں، ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملائیں اور اس مثبت تبدیلی کا حصہ بنیں۔
اپ سب کا شکریہ۔۔

*ایس ایس ڈبلیو اے کے 🎗

Address

Singal
Northern Areas

Telephone

+923171591581

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Singul Students Welfare Association Karachi - SSWAK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share