28/10/2025
📍دینہ کے قریب افسوسناک حادثہ
مقامی پرائیویٹ کالج کی تفریحی ٹور کی گاڑی کو دینہ کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں میرپور کی رہائشی ایک طالبہ جاں بحق جبکہ متعدد طالبات زخمی ہو گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق کالج کا قافلہ دس ہائی ایس گاڑیوں پر مشتمل تھا جو تفریحی ٹور کے لیے جا رہا تھا۔ راستے میں ایک گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اللہ تعالیٰ جاں بحق طالبہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔
آمین 🤲