NWS- Nawagai Welfare Society

NWS- Nawagai Welfare Society Nawagai Welfare Society | Reg. No. 5/10428
For humanity, education & hope 🌍💚
(1)

07/06/2026

🌟 نوجوان داد کے مستحق! 🌟
ایسے نوجوان واقعی ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ایک گمشدہ بٹوا جس میں شناختی کارڈز، اہم دستاویزات اور نقد رقم موجود تھی، امانت داری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے اصل مالک تک بحفاظت پہنچا دیا گیا۔
یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی ہمارے نوجوان اعلیٰ اخلاق، دیانت داری اور انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
ہم ایسے نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
👏 امانت داری بہترین کردار کی پہچان ہے۔

😊 بچوں کی مسکراہٹیں ہی ہماری کامیابی ہیں! 🎈عید میلے کی چند خوبصورت جھلکیاں، جہاں بچوں نے کھیل، خوشیوں اور قہقہوں سے ماحو...
30/05/2026

😊 بچوں کی مسکراہٹیں ہی ہماری کامیابی ہیں! 🎈
عید میلے کی چند خوبصورت جھلکیاں، جہاں بچوں نے کھیل، خوشیوں اور قہقہوں سے ماحول کو زندہ کر دیا۔ اس پریشان کن دور میں والدین اور بچوں کو چند خوشگوار لمحات فراہم کرنا ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔
✨ خوش بچے، خوش خاندان، خوش معاشرہ ✨

29/05/2026

الحمدللہ!
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب فرہاد علی یوسفزئی صاحب کی نگرانی میں یونین کونسل ناوہ گئی کے صفائی عملہ نے عید قربان کے موقع پر بروقت قربانی کے آلائشوں کو ٹھکانے لگا کر بہترین صفائی کا مظاہرہ کیا۔
ناوہ گی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یونین کونسل کے تمام اہلکاروں، خصوصاً سلطانت خان اور عرفان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ 🌿🤝
اسی طرح تمام عوام الناس کا بھی شکریہ جنہوں نے تعاون کیا اور صفائی کا خیال رکھا۔
آئیے! اپنے علاقے کو صاف، خوبصورت اور صحت مند رکھنے کیلئے مستقبل میں بھی مل کر کردار ادا کریں۔ ✨
“صاف ناوہ گئی — ہماری مشترکہ ذمہ داری”

28/05/2026

🎉 بچوں کے لیے تفریحی میلہ عید کے موقع پر 🎡✨

عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ناوہ گئی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بچوں کے لیے ایک شاندار تفریحی میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ 🎈

میلے میں بچوں کے لیے مختلف جھولے، کھیل، تفریحی سرگرمیاں اور خوشیوں بھرا ماحول موجود ہوگا تاکہ ہمارے ننھے پھول عید کی خوشیوں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔ 😊

تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ تشریف لائیں اور اس خوبصورت عیدی ماحول کا حصہ بنیں۔

📍 زیرِ اہتمام:
ناوہ گئی ویلفیئر سوسائٹی

✨ عید کی خوشیاں سب کے ساتھ ✨

عید کے موقع پر ناوہ گی ویلفیئر سوسائٹی کے لۓ ایک جملہ! NWS- Nawagai Welfare Society
27/05/2026

عید کے موقع پر ناوہ گی ویلفیئر سوسائٹی کے لۓ ایک جملہ!
NWS- Nawagai Welfare Society

26/05/2026

🌙✨ ننھے بچوں کی خوبصورت آواز میں عید مبارک
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے 🤲🐐
مسافروں کی حفاظت فرمائے اور پوری امتِ مسلمہ کو اپنی رحمتوں سے نوازے
❤️ عید الاضحیٰ مبارک ❤️
NWS- Nawagai Welfare Society

25/05/2026

🌙🐄 عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ہم سب کی ذمہ داری 🧹✨
📍 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) مندنڑ کی جانب سے
ناوہ گی ویلفیئر سوسائٹی کو آلائشیں اور قربانی کے فضلہ کو جمع کرنے اور ایک جگہ منتقل کرنے کے لیے بڑے شاپرز مہیا کیے گئے ہیں۔
ان شاء اللہ ہماری ٹیم ہر گلی اور محلے تک یہ شاپرز پہنچانے کی کوشش کرے گی۔
اگر کسی جگہ بروقت نہ پہنچ سکیں تو آپ سے گزارش ہے کہ تعاون فرماتے ہوئے آلائشوں کو مقررہ مین پوائنٹ تک پہنچائیں تاکہ بروقت صفائی ممکن ہو سکے اور بدبو، بیماریوں اور دیگر نقصانات سے بچا جا سکے۔ 🙏♻️
آئیں مل کر اپنے علاقے کو صاف، خوبصورت اور صحت مند بنائیں ❤️
📍 ناوہ گی ویلفیئر سوسائٹی
#عیدالاضحیٰ

25/05/2026

ناوہ گئی ویلفیئر سوسائٹی کی مویشی منڈی نرالی ہے ۔
یہاں خلوص بھی ہے، سہولت بھی ہے، اور عوام کی خوشحالی ہے۔ 🐂

Address

Nawagai
Nawagai
19300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NWS- Nawagai Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share