Malik Baradri satiesa NWS -Authorised

Malik Baradri satiesa NWS -Authorised ملک برادری ستائیسہ صدر جناب ملک محمد حمید راٹھور ،جنرل سیکٹری جناب ملک محمد اسلم ، سیکٹری نشر واشاعت

16/06/2026

صدر ملک برادری ستائیسہ ملک محمد حمید راٹھور

16/06/2026

جنرل سیکرٹری ملک برادری ستائیسہ جناب محترم ملک محمد اسلم غوری

16/06/2026

دھند کا فائدہ بھیڑیے سے زیادہ اُس کو ہوتا ہے جو لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہو۔ الحمدللہ ہمارا کردار، خدمات اور نیت سب کے سامنے ہیں۔ شکار کی کہانیاں سنانے والے پہلے اپنے پنجوں کے نشانات بھی دیکھ لیا کریں۔

24/05/2026
   کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے ملک برادری ستائیسہ کے صدر جناب محمد حمید راٹھور صاحب کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت اف...
18/03/2026



کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے ملک برادری ستائیسہ کے صدر جناب محمد حمید راٹھور صاحب کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ اشرف کالونی، غوثیہ کالونی اور ملک کالونی (فیضان مدینہ روڈ) پر واٹر سپلائی لائن بچھانے کے باوجود پانی کی فراہمی کو انہوں نے رکوا دیا ہے۔
ہم اس جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ عناصر نہ صرف سچ کو مسخ کر رہے ہیں بلکہ عوامی فلاح کے کاموں میں رکاوٹ ڈال کر اپنی منفی سوچ کا ثبوت دے رہے ہیں۔
واضح کیا جاتا ہے کہ جناب محمد حمید راٹھور صاحب ہمیشہ عوامی خدمت کے علمبردار رہے ہیں اور کسی بھی ترقیاتی کام میں رکاوٹ ڈالنا ان کے کردار کے سراسر خلاف ہے۔
ہم ایم کیو ایم پاکستان نوابشاہ کے ذمہ داران، خصوصاً جناب معظم بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس اہم منصوبے کا آغاز کیا۔
معظم بھائی! ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اس کام میں جو بھی رکاوٹ حائل ہے، اس کے حل کے لیے ہم پورے علاقے کے ساتھ آپ کے ہے موجود ہیں۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے بڑے عوامی مسائل کا حل ہمیشہ ایک مضبوط اور عوام دوست قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہوتا ہے اور نوابشاہ کے عوام کے لیے یہ قیادت ایک نام ہے:
قابلِ احترام، باوقار، عوام کے دلوں کی دھڑکن مئیر نوابشاہ جناب قاضی رشید بھٹی صاحب۔
مئیر صاحب وہ شخصیت ہیں جنہوں نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے شہر کے مسائل حل کر کے دکھائے۔
خصوصاً ملک کالونی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک ایسا کارنامہ ہے جسے علاقے کے لوگ آج بھی قدر اور دعاؤں کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ یہ کام صرف ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ آپ کی محبت، خلوص اور درد کا واضح اظہار ہے۔
آج ایک بار پھر ملک کالونی کے عوام امید بھری نگاہوں سے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
ملک کالونی فیضان مدینہ والے روڈ کی خستہ حالی اور واٹر سپلائی کے جاری مسئلے کو آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے۔
ہمیں یقین کامل ہے کہ:
آپ اس مسئلے کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں گے
جو بھی رکاوٹ ہے اسے اپنی بصیرت اور قیادت سے دور کریں گے
اور اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچا کر ایک بار پھر عوام کے دل جیتیں گے
مزید برآں، ہم ایم کیو ایم نوابشاہ کے ذمہ دار جناب ملک محمد علی لانگاہ صاحب سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس منصوبے کی مؤثر نگرانی کر رہے ہے اور جو عناصر اس پر جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، انہیں بے نقاب کریں۔ اس سلسلے میں ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔
آخر میں ان شر پسند عناصر کو واضح پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی منفی روش ترک کریں، کیونکہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور سچ کو پہچانتے ہیں۔
ملک برادری ستائیسہ ہمیشہ حق، سچ اور عوامی خدمت کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔
منجانب : سیکٹری نشر واشاعت ملک برادری ستائیسہ
#اعلیٰ_اخلاق

بے لوث کا استعارہ   #نوابشاہ
14/03/2026

بے لوث کا استعارہ

#نوابشاہ






📢 پیغام برائے ملک برادری ستائیسہ، نواب شاہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہملک برادری ستائیسہ، نواب شاہ کے تمام معزز بزرگو...
13/03/2026

📢 پیغام برائے ملک برادری ستائیسہ، نواب شاہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ملک برادری ستائیسہ، نواب شاہ کے تمام معزز بزرگوں، نوجوانوں اور بھائیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ برادری کے اتحاد، ہمدردی اور باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس گھر میں بھی (خدانخواستہ) کسی فرد کا انتقال ہوگا، اُس گھر میں ڈیکوریشن کی مکمل ذمہ داری ہماری جانب سے ادا کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندان کا سہارا بننا، ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہونا اور برادری کے اتحاد و یکجہتی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
یہ نیک عمل بالخصوص
میرے والدِ محترم مرحوم ملک فضل دین لانگاہ
اور میرے سسرِ محترم مرحوم ملک عبدالحق تگالا
نیز ملک برادری کے تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب کے جذبے کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور ان کی کامل مغفرت فرمائے۔ آمین۔
یہ خدمت خصوصاً ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اخلاص کے ساتھ برادری کی خدمت کے عزم کے تحت شروع کی جا رہی ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری فرماتا ہے۔"
(صحیح بخاری)
اسی تعلیمِ نبوی ﷺ کی روشنی میں ہم عہد کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہیں گے اور باہمی تعاون کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے، نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مرحومین کے لیے صدقۂ جاریہ کا ذریعہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
📞 مزید معلومات / رابطہ:
☎️ 03083013329
📱 03123977163 (WhatsApp)
دعا کا طلبگار
سوشل ورکر ملک محمد علی لانگاہ
والسلام
ملک برادری ستائیسہ، نواب شاہ

کچھ شخصیات اپنی محنت، کردار اور خدمت کے جذبے سے پہچانی جاتی ہیں۔ملک برادری ستائیسہ کے جنرل سیکرٹری ملک محمد اسلم غوری کی...
11/03/2026

کچھ شخصیات اپنی محنت، کردار اور خدمت کے جذبے سے پہچانی جاتی ہیں۔
ملک برادری ستائیسہ کے جنرل سیکرٹری ملک محمد اسلم غوری کی شخصیت، تعلیمی سفر اور سماجی خدمات پر مشتمل تعارفی مضمون آج اخبارات میں شائع ہوا۔ یہ دراصل ان کی جدوجہد اور خدمت کے سفر کی ایک جھلک ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔"





09/03/2026

📢 اہم پیغام برائے معزز ممبرانِ پنچایت، قبائل کے صدور، جنرل سیکرٹری صاحبان اور صاحبِ حیثیت حضرات ملک برادری ستائیسہ
نواب شاہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک برادری ستائیسہ کی مرکزی کابینہ کی جانب سے مستحق اور سفید پوش خاندانوں تک راشن کی فراہمی کا سلسلہ الحمدللہ یکم رمضان سے خاموشی اور وقار کے ساتھ جاری ہے۔ اس خدمت کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ہماری برادری کا کوئی بھی سفید پوش بھائی یا بہن اس مقدس مہینے میں ضرورت کے باعث شرمندگی محسوس نہ کرے۔

یہ کام اس انداز میں کیا جا رہا ہے کہ کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ کوشش یہی ہے کہ مدد اس طرح پہنچے کہ ایک ہاتھ سے دیا جائے تو دوسرے ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو۔ الحمدللہ عزوجل، برادری کے درد مند اور صاحبِ دل افراد کے تعاون سے کئی خاندانوں تک ضرورت کا سامان ان کے گھروں تک پہنچایا جا چکا ہے۔

آج ہم ملک برادری ستائیسہ کے تمام قبائل کے صدور، جنرل سیکرٹری صاحبان، معزز ممبرانِ پنچایت اور صاحبِ حیثیت حضرات کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ جس طرح آپ سب نے الیکشن کے موقع پر اپنی برادری کے اتحاد اور بھلائی کے لیے اس کابینہ پر اعتماد کیا اور بھرپور حمایت سے ہمیں منتخب کیا، اسی اعتماد کو آگے بڑھاتے ہوئے اب اس بڑے اور اجتماعی کارِ خیر میں بھی اپنا حصہ ضرور شامل فرمائیں۔

یہ صرف راشن کی تقسیم نہیں بلکہ برادری کی عزت، اتحاد اور بھائی چارے کی حفاظت کا عمل ہے۔ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے سفید پوش بھائیوں اور بہنوں کو عید کی خوشیوں میں تنہا نہ چھوڑیں۔

لہٰذا گزارش ہے کہ اپنے عطیات اور تعاون ملک برادری ستائیسہ کے موجود نمائندوں کو اعتماد کے ساتھ فراہم کریں، تاکہ جلد از جلد مزید مستحق خاندانوں تک راشن پہنچایا جا سکے۔ اسی طرح اپنے اپنے خاندانوں اور محلوں میں موجود مستحق سفید پوش افراد کے نام بھی فراہم کر دیں تاکہ انہیں بھی اس خدمت میں شامل کیا جا سکے۔ آپ کی طرف سے دی گئی معلومات اور تعاون مکمل راز داری کے ساتھ رکھا جائے گا۔

یقیناً یہ وہ نیکی ہے جس میں شریک ہونا ہر صاحبِ استطاعت کے لیے باعثِ سعادت ہے، کیونکہ یہ کام نہ کسی نمائش کے لیے ہے اور نہ کسی مفاد کے لیے، بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور حضور نبی کریم ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پیغام از جانب:
صدر، ملک برادری ستائیسہ
جناب محمد حمید راٹھور

Address

Malik Baradri Satiessa Office Opposite Alam Chock Malik Colony
Nawabshah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Baradri satiesa NWS -Authorised posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share