DFA Shaheed Benazir Abad

DFA Shaheed Benazir Abad Promot The Football.

نواب شاہ۔ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد انڈر 20 یوتھ اسپورٹس فیسٹیول 2024 کے حوالے سے پولیس لائن گراؤنڈ پر فٹبال ٹورنامنٹ کا شا...
25/11/2024

نواب شاہ۔
ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد انڈر 20 یوتھ اسپورٹس فیسٹیول 2024 کے حوالے سے پولیس لائن گراؤنڈ پر فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاحی میچ ہوا۔
میچ کے مہمانِ خصوصی سابقہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر علی نواز خالدی تھے۔
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت نے مہمانِ خصوصی علی نواز خالدی کو اجرک کا روایتی تحفہ پیش کیا۔
اس موقعے پر ڈی ایف اے شہید بینظیر آباد کے صدر رضوان مقبول بھٹی، سینئیر نائب صدر ابا اکبر بلوچ، دیگر ڈی ایف اے عہدیداران، ریجنل اولمپک ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد ریجن کے صدر شبیر چانڈیو، جنرل سیکریٹری سید حسن عسکری کاظمی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس کوآرڈینیٹر محمد جاوید ملک بھی موجود تھے۔
افتتاحی میچ نواب شاہ ریڈ اور نواب شاہ ڈولفن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ نواب شاہ ریڈ نے 1-0 سے جیت لیا۔ مین آف دی میچ کی ٹرافی محمد سبحان کو دی گئی۔

22/11/2024
15/11/2024

ونر ٹیم جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ جشن۔

15/11/2024

فائنل میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ۔

نواب شاہ۔مورخہ 15 نومبر 2024.آل ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ نواب شاہ کا فائنل میچ پولیس لائن گراؤنڈ پر جھولے ...
15/11/2024

نواب شاہ۔
مورخہ 15 نومبر 2024.
آل ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ نواب شاہ کا فائنل میچ پولیس لائن گراؤنڈ پر جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ اور پاک اسپورٹس فٹبال کلب نواب شاہ کے مابین کھیلا گیا جوکہ جھولے لعل فٹبال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ایک سے جیت لیا اور ونر ٹرافی اپنے نام کی۔
فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے صدر رضوان مقبول بھٹی تھے۔ جبکہ اس موقعے پر ان کے ہمراہ نائب صدور مجیب آرائیں، فاروق قریشی، جنرل سیکریٹری فیض بلوچ، ٹریژرار عامر جمیل اور ڈی ایف اے کوآرڈینیٹر جاوید ملک موجود رہے۔
فائنل میچ کے لئے ٹنڈو آدم سے معروف فٹبالر شاہد تاشا خصوصی طور پر تشریف لائے۔
میچ کو دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی کثیر تعداد گراؤنڈ کے چاروں طرف موجود تھی۔
فائنل میچ کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔ دونوں ٹیمز سے مہمانِ خصوصی اور دیگر مہمانان کا تعارف ہوا۔
میچ کے اختتام پر صدر رضوان مقبول بھٹی اور دیگر مہمانان کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کیجانب سے صدر رضوان مقبول بھٹی کو خصوصی یادگار شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
صدر رضوان مقبول بھٹی اور دیگر ڈی ایف اے عہدیداران نے جھولے لعل فٹبال کلب کو ونر ٹرافی، پاک اسپورٹس فٹبال کلب کو رنراپ ٹرافی دی۔ اس کے علاوہ مین آف دی فائنل میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافیز پلیئرز کو دی گئیں۔
ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ٹورنامنٹ میں شریک آٹھ ٹیمز کو خوبصورت یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
صدر رضوان مقبول بھٹی کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ فٹبال کو زندہ بھی رکھنا ہے اور اسے مذید فروغ بھی دینا ہے۔ ڈی ایف اے فٹبال کو فعال اور اس کے فروغ میں کوشاں ہے۔

نواب شاہ۔مورخہ 14 نومبر 2024.جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے...
14/11/2024

نواب شاہ۔
مورخہ 14 نومبر 2024.
جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز میچ کے بعد پینلٹی ککس پر پاک اسپورٹس ایف سی نے اسلم آزاد ایف سی کو شکست دے کر فائنل میں اپنی سیٹ بک کرا لی۔
اسلم آزاد فٹبال کلب کو میچ کے آخری لمحات تک ایک گول کی برتری حاصل تھی اور محسوس یہی ہو رہا تھا کہ اسلم آزاد ایف سی سیمی فائنل جیت جائے گی مگر آخری منٹ میں پاک اسپورٹس ایف سی نے گول کر کے میچ برابر کر لیا۔
میچ کو استاد عبدالستار بلوچ نے سپروائز کیا۔
فائنل میچ جمعہ کے روز جھولے لعل فٹبال کلب اور پاک اسپورٹس فٹبال کلب کے مابین پولیس لائن گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

نواب شاہ۔مورخہ 13 نومبر 2024 بروز بدھ کو ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ نواب شاہ کے پہلے سیمی فائنل میں پولیس لا...
13/11/2024

نواب شاہ۔
مورخہ 13 نومبر 2024 بروز بدھ کو ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ نواب شاہ کے پہلے سیمی فائنل میں پولیس لائن گراؤنڈ پر جھولے لعل فٹبال کلب نے عادل اسپورٹس فٹبال کلب کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
سینیئر فٹبالر جناب شاہد تاشا میچ دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر ٹنڈو آدم سے نواب شاہ تشریف لائے۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل مورخہ 14 نومبر بروز جمعرات کو ہو گا۔

نواب شاہ۔مورخہ 12 نومبر 2024.جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ کے پانچو...
12/11/2024

نواب شاہ۔
مورخہ 12 نومبر 2024.
جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ کے پانچویں روز پاک اسپورٹس فٹبال کلب اور ینگ بلوچ فٹبال کلب کے مابین بہترین میچ ہوا۔
پاک اسپورٹس ایف سی نے کافی عرصہ بعد کم بیک کیا اور میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ینگ بلوچ ایف سی نے جارہانہ کھیل کھیلتے ہوئے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے اور خوبصورت مووز بنائیں مگر گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
مقررہ وقت تک میچ صفر صفر سے برابر رہا۔ جس کے بعد پینلٹی ککس پر بالآخر پاک اسپورٹس ایف سی نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کو ریفری مختیار خوجہ نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض زین العابدین قریشی نے ادا کئے۔
ٹورنامنٹ کے چھٹے روز بدھ کو پہلا سیمی فائنل جھولے لعل فٹبال کلب اور عادل اسپورٹس فٹبال کلب کے مابین ہو گا۔

نواب شاہ۔جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ نواب شاہ کے تیسرے روز الشہبا...
10/11/2024

نواب شاہ۔
جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ نواب شاہ کے تیسرے روز الشہباز فٹبال کلب اور عادل اسپورٹس فٹبال کلب کے مابین میچ کھیلا گیا۔
اس اہم میچ میں عادل اسپورٹس فٹبال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے الشہباز فٹبال کلب کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

10/11/2024

نواب شاہ۔
ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ نواب شاہ کے دوسرے روز شاہین فٹبال کلب اور اسلم آزاد فٹبال کلب کے مابین میچ کھیلا گیا۔
دونوں ٹیمز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔
مقررہ وقت کے بعد پینلٹی ککس پر شاہین فٹبال کلب نے اسلم آزاد فٹبال کو شکست دے دی۔
اسلم آزاد فٹبال کلب نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے پاس پروٹیسٹ درخواست جمع کرائی کہ شاہین فٹبال کلب نے دوسرے کلب کے رجسٹرڈ پلئیرز کو اپنی ٹیم میں کھلایا ہے۔
ٹورنامنٹ کمیٹی نے درخواست پر غور کیا۔ دونوں کلبس سے ثبوت مانگے گئے اور اپنے پاس موجود فہرست کو چیک کیا۔
بعد ازاں فیصلہ ہوا کہ اسلم آزاد فٹبال کلب کا پروٹیسٹنٹ درست ہے۔ لہٰذا ٹورنامنٹ کمیٹی نے اسلم آزاد فٹبال کلب کو فاتح قرار دے دیا۔

With Pakistan Football Federation – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
09/11/2024

With Pakistan Football Federation – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

نواب شاہ۔آل ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ نواب شاہ کا شاندار افتتاحی میچ جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ اور کنگ ب...
08/11/2024

نواب شاہ۔
آل ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد فٹبال ٹورنامنٹ نواب شاہ کا شاندار افتتاحی میچ جھولے لعل فٹبال کلب نواب شاہ اور کنگ بلوچ فٹبال کلب نواب شاہ کے مابین کھیلا گیا۔
افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی ڈی ایف اے شہید بینظیر آباد کے صدر رضوان مقبول بھٹی تھے۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ نائب صدور مجیب آرائیں، محمد فاروق قریشی، جنرل سیکریٹری فیض بلوچ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس کوآرڈینیٹر محمد جاوید ملک موجود رہے۔
دونوں ٹیمز کیساتھ مہمانِ خصوصی اور دیگر مہمانان کا تعارف کرایا گیا اور گروپ تصاویر لی گئیں۔
میچ بہت دلچسپ رہا اور دونوں ٹیمز نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے۔ میچ کے پہلے ہاف میں جھولے لعل فٹبال کلب کے محمد سبحان نے خوبصورت فری کک کے زریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جوکہ فائنل وسل تک برقرار رہی۔ یوں جھولے لعل فٹبال کلب نے افتتاحی میچ اپنے نام کر لیا۔
میچ کو سینئیر فٹبالر شاہد تاشا (ٹنڈو آدم) نے سپروائز کیا. سائیڈ ریفریز کے فرائض محمد ولید اور راشد قریشی نے انجام دئیے جبکہ میچ کمشنر زین العابدین قریشی تھے۔
ٹورنامنٹ کمیٹی شکیل جٹ، عبداللطیف بلوچ، لونگ خان، استاد امیری، ڈاکٹر رضوان نے افتتاحی میچ کیلئے بہترین انتظامات کر رکھے تھے۔

Address

Nawabshah, Sindh
Nawabshah
67450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DFA Shaheed Benazir Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share