Al Khidmat Foundation Nawabshah

Al Khidmat Foundation Nawabshah Provide free medical facilities, feed in hunger, Provides clean drinking water, free education, take

 الحمدللہ آج الخدمت شعبہ مواخات کے تحت 10 مستحق افراد میں فروٹس اور سبزیوں کے ٹھلے تقسیم کیے گئے ٹھیلوں کی تقسیم کے فورا...
28/09/2025


الحمدللہ آج الخدمت شعبہ مواخات کے تحت 10 مستحق افراد میں فروٹس اور سبزیوں کے ٹھلے تقسیم کیے گئے ٹھیلوں کی تقسیم کے فوران موجودہ تھے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بے نظیر آباد جناب سرور احمد قریشی، یوسی 7 نواب شاہ کے چئیرمین سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈسٹرکٹ شہید بے نظیرآباد جناب چوہدری عبدالقیوم آرائیں، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ شہید بےنظیرآباد جناب محمد سلمان، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ شہید بے نظیرآباد جناب ڈاکٹر عمران علی باجوہ اور سابق امیر جماعت اسلامی باندھی جناب شاہد آرائیں بھی موجود تھے۔
ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا الخدمت مائیکرو فنانس کی وجہ سے کتنے ہی خاندان اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے ہیں میری نظر میں الخدمت کا یہ اقدام سب سے بہترین ہے۔ یو سی چئیرمین نے کہا الخدمت کی ہر شعبے کی ایکٹیویٹی میرٹ، ڈسپلین پر مبنی اور انسانیت سے بھرپور ہوتی ہے الخدمت اس دنیا کے ہر اس معاملے میں کام کرتی نظر آتی ہے جہاں انسانیت ختم ہورہی ہو اور میرا تعاون ہمیشہ الخدمت کے ساتھ رہے گا صدر الخدمت ڈسٹرکٹ شہید بےنظیرآباد نے کہا ہماری خدمات چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بلا سود قرض،
یتیم بچوں کی ماؤں کے لیے قرض، لبریشن لون اور انکم جنریٹڈ پروجیکٹ آپ بھی اپنے عطیات کے ذریعے مستحق افراد کو الخدمت کے ذریعے کاروبار کراسکتے ہیں
ابھی عطیات دیں اور مستحق افراد کو کاروبار جیسی سہولیات فراہم کریں۔ اب تک الخدمت مائیکرو فنانس سے ملک بھر میں 3,374 افراد اپنا کاروبار مستحکم کرچکے ہیں چھوٹےکاروباری غریب خاندانوں کے لیے بلا سود قرض مائیکرو فنانس(AKIM) پروگرام قرزۂ حسنہ کے اسلامی اصول پر مبنی ہے، جو مسلمانوں کو بلا سود قرضوں کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ پروگرام کے ذریعے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا مقصد اس اصول کو غربت کے خاتمے کے لیے ایک قابل عمل ماڈل کے طور پر فروغ دینا اور بھائی چارے کے جذبے کو ادارہ جاتی بنانا ہے۔ مائیکرو فنانس (AKIM) پروگرام خاندانوں اور افراد کو غربت کے خاتمے میں مدد فراہم کر رہا ہے اور غربت کے خاتمے کے لیے ایک قابل عمل ماڈل کے طور پر بلا سود قرضوں کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ اپنے استفادہ کنندگان کو سماجی رہنمائی، صلاحیت سازی، اور کاروباری تربیت فراہم کرتا ہے، جس سے وہ خود انحصاری اور مالی طور پر مستحکم ہو سکتے ہیں۔

آپ کی زکوٰۃ اور صدقات ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید پیدا کر سکتے ہیں، انہیں خود کفیل بننے کے لیے بااختیار بنا سکتے ہیں۔ الخدمت مائیکرو فنانس (AKIM) پروگرام میں ابھی عطیہ کریں اور غربت سے لڑنے اور آج کسی کی زندگی میں تبدیلی لانے میں ہماری مدد کریں۔

*جزاک اللہ خیرا*

*معراج شیخ* *انچارج شعبہ مواخات الخدمت فاونڈیشن نواب شاہ*

Bank Name: FAYSALBANK
Bank Tittle: AL KHIDMAT FOUNDATION PAKISTAN SINDH REGION NAWABSHAH
A/C # 3081301000003861
IBN Number
PK72FATS3081301000003861

الحمدللہ الخدمت میڈیکل سینٹر مریم روڈ نواب شاہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 80+ افراد کا مفت معائنہ، شوگر...
18/09/2025

الحمدللہ الخدمت میڈیکل سینٹر مریم روڈ نواب شاہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 80+ افراد کا مفت معائنہ، شوگر اور بلڈ پریشر ٹیسٹینگ اور بعدازاں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی صدر الخدمت ڈسٹرکٹ شہید بےنظیرآباد نے کہا کہ الخدمت خدمات قابل ستائش ہیں
ڈاکٹـــر کومـــل خــالــد، میڈیکل اسٹاف، الخدمت ولینٹئرز اور ڈائسن اور کال لیبارٹری میڈیکل کمپنیز کے ملکان اور میڈیکل ریپریزینٹیٹو جنہوں نےفری میڈسن کے ذریعے مہنگائی کے مارے مریضوں بہترین معائنہ، میڈیسن، ٹیسٹینگ اور رسپیکٹیو ماحول جیسی سہولیات فراہم کی۔ انشاءاللہ پوری ٹیم کا لگایا یہ وقت اور وسائل ان سب کو آخرت میں سرخرو کرے گا۔ اس مہنگائی کے دور میں جہاں غریب آدمی علاج معالج جیسی بیسک سہولت سے محروم ہے وہاں الخدمت کے فری میڈیکل کیمپز کسی نعمت سے کم نہیں۔ آخر میں صدر الخدمت نےایک بار پھر ڈاکٹر، کلینک اسٹاف، ولینٹئرز، میڈیکل کمپنیز ڈائسن اور کال لیبارٹری کے ریپریزینٹیٹو اور خاص طور پر ڈاکٹر محمد ماہ رخ کے کام کو سراہا کہ انہیں بہترین فری میڈیکل کیمپ کروانے اور اپنے شہر کو صحت مند شہر بنانے پر اللہ کا اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ پوری ٹیم کو اس کام پر اجرے عزیم عطا فرمائے آمین۔

*ڈاکٹر ماہ رخ انچارج الخدمت فاونڈیشن نواب شاہ*

24/08/2025

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

الخدمت فاؤنڈیشن نواب شاہ کے میڈیکل سینٹر پر *ذہنی صحت* کے حوالے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا 70+ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کا کنسلٹنٹ سائکرٹیکس ڈاکٹر موتی رام نے چیک اپ، مریضوں کے مرض کی مطابقت سے کونسلینگ اور بعدازاں فارمیوو کمپنی نے فری میڈیسن فراہم کی۔ کیمپ کا دورہ کیا قیم جماعت اسلامی ضلع شہید بے نظیر آباد جناب فیصل ہمایوں اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہید بے نظیر آباد قیم جماعت اسلامی نے کیمپ کو منظم اور تمام تر سہولیات سے آراستہ کہا اور کہا کہ الخدمت ہیلتھ کا ذہنی امراض کے لیے میڈیکل کیمپ اس مہنگائی کے دور میں اک نعمت سے کم نہیں۔ الخدمت پاکستان کیا پوری دنیا میں خیر کے کاموں ممتاز مقام پر موجود ہے الخدمت حقیقت میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ مریضوں کا میڈیکل کیمپ کے ذریعے مستفید ہونا قابل ذکر ہے صدر الخدمت نے ڈاکٹر موتی رام اور فارمیوو فارماسوٹیکل کمپنی اور ولینٹئرز کا شکریہ ادا کیا ان سب کے ٹیم ورک کی بدولت ہی اتنا بہتری۔

*ڈاکٹر ماہ رخ*
*انچارج الخدمت فاونڈیشن نواب شاہ*

24/08/2025

نوابشاهه مان جاويد ڀٽو جي رپورٽ موجب

نواب شاهه الخدمت فائونڊيشن نواب شاهه جي طبي مرڪز ۾ *ذهني صحت* جي حوالي سان هڪ مفت طبي ڪئمپ جو انعقاد ڪيو ويو
مريضن جي بيماري جي مطابق صلاحڪار، نفسيات ڊاڪٽر موتي رام پاران ذهني بيمارين ۾ مبتلا 70+ مريضن جو معائنو ڪيو ويو

۽ بعد ۾ فارما ڪمپني مفت دوائون فراهم ڪيون.

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*اپیل فنڈز برائے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کیلئے۔جزاک ا...
18/08/2025

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

اپیل فنڈز برائے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کیلئے۔

جزاک اللہ خیرا

*TEAM DISASTER AL KHIDMAT FOUNDATION DISTRICT SHAHEED BENAZIRABAD*

Bank Name: FAYSALBANK
Bank Tittle: AL KHIDMAT FOUNDATION PAKISTAN SINDH REGION NAWABSHAH
A/C # 3081301000003861
IBN Number
PK72FATS3081301000003861

Address

Maryam Road
Nawabshah
67450

Opening Hours

Monday 18:00 - 22:00
Tuesday 18:00 - 22:00
Wednesday 18:00 - 22:00
Thursday 18:00 - 22:00
Friday 18:00 - 22:00
Saturday 18:00 - 22:00
Sunday 18:00 - 22:00

Telephone

+923212739546

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Khidmat Foundation Nawabshah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share