District Hockey Association SBA

District Hockey Association SBA Promote Hockey Save Hockey

05/04/2024
نواب شاہ۔*فرسٹ سید عاصم حسین کاظمی میموریل تھری میچز ہاکی سیریز جے ایم لائینز نے جیت لی*.تفصیلات کے مطابق عسکری ہاکی اسٹ...
05/04/2024

نواب شاہ۔
*فرسٹ سید عاصم حسین کاظمی میموریل تھری میچز ہاکی سیریز جے ایم لائینز نے جیت لی*.
تفصیلات کے مطابق عسکری ہاکی اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس میں سید عاصم حسین کاظمی میموریل کے نام سے تین میچز کی تیسرا میچ جے ایم لائینز اور اے جے ٹائیگرز کے مابین کھیلا گیا۔
سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے مہمانِ خصوصی ٹاؤن چئیر مین ایچ ایم خوجہ، جنرل سیکریٹری پی پی پی سٹی نواب شاہ و سابق ڈسٹرکٹ ہاکی پلئیر جناب سید عاطف حسین زیدی تھے۔
ان کے ہمراہ دیگر مہمانان میں روٹری انٹرنیشنل کے سابق گورنر و سابق ڈسٹرکٹ ہاکی پلئیر جناب سید تہذیب الحسن کاظمی، سینئیر نائب صدر ڈی ایچ اے شہید بینظیر آباد جناب محمد شاہد آرائیں، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سانگھڑ کے صدر جناب زبیر جٹ، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سانگھڑ کے صدر جناب انور مغل، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے صدر جناب رضوان بھٹی، سینئیر نائب صدر اکبر بلوچ، عمران عظیم، علی رضا وڑائچ، شکیل جٹ، لطیف بلوچ، سابق ڈسٹرکٹ ہاکی پلئیر شاہ محمد خوجہ اور دیگر موجود تھے۔
تیسرا ہاکی میچ بھی انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ دونوں ٹیمز کی جانب سے جارہانہ کھیل پیش کیا گیا۔ اے جے ٹائیگرز کو تیسرا میچ جیتنا ضروری تھا اور وہ اس میں کامیاب رہے۔ میچ کے اختتام پر جے ایم لائینز نے ایک گول کیا تھا اور اے جے ٹائیگرز نے دو گولز اسکور کئے تھے۔ اس طرح اے جے ٹائیگرز نے دو ایک سے سیریز کا تیسرا میچ جیت لیا۔
اس سے قبل پہلے میچ میں جے ایم لائینز نے اے جے ٹائیگرز کو دو صفر سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ دو دو گولز سے برابر رہا۔ اس طرح بہتر گولز ایوریج پر جے ایم لائینز کو سیریز کا فاتح قرار دیا گیا۔
مہمانِ خصوصی جناب سید عاطف حسین زیدی اور دیگر مہمانان کا دونوں ٹیمز سے تعارف کرایا گیا اور گروپ تصاویر لی گئیں۔
تقسیمِ انعامات کی تقریب میں ونر اور رنر ٹیمز کو خوبصورت ٹرافیز کیساتھ میڈلز اور سرٹیفیکیٹس دئیے گئے۔
پہلے میچ میں بہترین پلئیر کی شیلڈ محمد ارشد آرائیں، دوسرے میچ کے بہترین پلئیر کی شیلڈ عالم جعفری اور تیسرے میچ کے بہترین پلئیر کی ٹرافی محمد دانیال نے حاصل کی۔ جبکہ سیریز کے بہترین پلئیر کی شیلڈ تین گولز اسکور کرنے پر عالم جعفری کو دی گئی۔
اسی طرح ہاکی سیریز کو سپروائز کرنے والے سینئیر امپائرز سید حسن عسکری کاظمی اور سید غفران بخاری کو خصوصی گفٹ بوکس دئیے گئے۔
آفیشلز میں سیریز آفیسر مس میمونہ خان، میچز ججز مس صوبیہ عباس اور مس شفت زہرہ کو خوبصورت شیلڈز دی گئیں۔
مہمانِ خصوصی جناب سید عاطف حسین زیدی نے دونوں ٹیمز کیلئے 15 ہزار روپے کیش انعام دیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کھیل کے فروغ میں تعاون جاری رہے گا۔
جاری کردہ۔ سیکریٹری انفارمیشن

04/04/2024
نواب شاہ۔فرسٹ سید عاصم حسین کاظمی میموریل تھری میچز ہاکی سیریز 2024 میں آج مورخہ 3 اپریل بروز بدھ کو عسکری ہاکی اسٹیڈیم ...
03/04/2024

نواب شاہ۔
فرسٹ سید عاصم حسین کاظمی میموریل تھری میچز ہاکی سیریز 2024 میں آج مورخہ 3 اپریل بروز بدھ کو عسکری ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ کی فلڈ لائٹس میں جے ایم لائینز اور اے جے ٹائیگرز کے مابین سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔
ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے بہترین پلیئرز پر مشتمل دونوں ٹیمز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ میچ کے دوسرے کوارٹر میں افضل نے جے ایم لائینز کیجانب سے پہلا گول کیا جس کے بعد اے جے ٹائیگرز نے جارہانہ کھیل پیش کیا اور میچ کے تیسرے کوارٹر میں عالم جعفری نے یکے بعد دیگرے دو بہترین گولز اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔ میچ کے چوتھے کوارٹر میں جے ایم لائینز کیجانب سے اسامہ چیکو نے ٹاپ ڈی سے ہٹ لگا کر خوبصورت گول اسکور کیا اور یوں فائنل وسل تک میچ دو دو گولز سے برابر ہو گیا۔ دو میچز میں جے ایم لائینز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا آخری میچ آج بروز جمعرات گیارہ بجے شب ہو گا۔
میچ کو سینئیرز امپائرز سید حسن عسکری کاظمی اور سید غفران بخاری نے سپروائز کیا۔ جبکہ مس صوبیہ عباس اور شفت زہرا میچ ججز تھیں اور مس میمونہ خان نے سیریز آفیسر کے فرائض انجام دئیے۔
جے ایم لائینز کے مینٹور جاوید ملک، کوچز محمد کلیم، سید آصف حسین کاظمی اور کیپٹن محمد نبیل ہیں جبکہ اے جے ٹائیگرز کے مینٹور سید تہذیب الحسن کاظمی، کوچ عالم جعفری اور کیپٹن محمد دانیال ہیں۔
جاری کردہ: سیکریٹری انفارمیشن ڈی ایچ اے شہید بینظیر آباد

نواب شاہ۔فرسٹ سید عاصم حسین کاظمی میموریل تھری میچز ہاکی سیریز 2024 میں آج مورخہ 2 اپریل بروز منگل کو عسکری ہاکی اسٹیڈیم...
02/04/2024

نواب شاہ۔
فرسٹ سید عاصم حسین کاظمی میموریل تھری میچز ہاکی سیریز 2024 میں آج مورخہ 2 اپریل بروز منگل کو عسکری ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ کی فلڈ لائٹس میں جے ایم لائینز اور اے جے ٹائیگرز کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا۔
ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے بہترین پلیئرز پر مشتمل دونوں ٹیمز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے دوسرے کوارٹر میں شاہ رخ نے جے ایم لائینز کیجانب سے پہلا گول کیا جسے برابر کرنے میں اے جے ٹائیگرز نے بہت کوشش کی مگر اس میں وہ ناکام رہے۔ میچ کے چوتھے کوارٹر میں عرفان مغل نے بال کو خوبصورت کنیکٹ کر کے گول پوسٹ میں اچھال کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ فائنل وسل پر جے ایم لائنز نے اے جے ٹائیگرز کو دو صفر سے شکست دیکر سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کیا۔
میچ کو سینئیرز امپائرز سید حسن عسکری کاظمی اور سید غفران بخاری نے سپروائز کیا۔ ٹیکنیکل آفیشلز کے طور پر میمونہ خان اور مس عشاء نے اپنے فرائض انجام دئیے۔
سیریز کا دوسرا میچ بروز بدھ بوقت 11 بجے شب کھیلا جائیگا۔
جے ایم لائینز کے مینٹور جاوید ملک، کوچز محمد کلیم، سید آصف حسین کاظمی اور کیپٹن محمد نبیل ہیں جبکہ اے جے ٹائیگرز کے مینٹور سید تہذیب الحسن کاظمی، کوچ عالم جعفری اور کیپٹن محمد دانیال ہیں۔
جاری کردہ: سیکریٹری انفارمیشن

نواب شاہ۔*ڈی ایچ اے شہید بینظیر آباد 5 اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ نواب شاہ لائینز نے جیت لی**سنسنی خیز مقابلے میں عسکری ہاک...
28/03/2024

نواب شاہ۔
*ڈی ایچ اے شہید بینظیر آباد 5 اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ نواب شاہ لائینز نے جیت لی*
*سنسنی خیز مقابلے میں عسکری ہاکی اکیڈمی کو دو ایک سے شکست*
فرسٹ ڈی ایچ اے شہید بینظیر آباد 5 اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ 2024 کا فائنل میچ عسکری ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ کی فلڈ لائٹس میں نواب شاہ لائینز اور عسکری ہاکی اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا۔
فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی روٹری انٹرنیشنل کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر جناب سید تہذیب الحسن کاظمی تھے۔
فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمز نے جارہانہ کھیل پیش کیا مگر سینئیر پلئیر عاشق علی کے بہترین پاس پر ایوب راجی نے خوبصورت گول کر کے عسکری ہاکی اکیڈمی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور میچ ایک گول کے مقابلے میں دو گولز سے جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔
آخر میں مہمانِ خصوصی جناب سید تہذیب الحسن کاظمی نے ونر ٹرافی کیپٹن راؤ حذیفہ اور رنر ٹرافی آفتاب کو دی۔
میچ کو سینئیر امپائر سید غفران بخاری نے سپروائز کیا۔
جاری کردہ: انفارمیشن سیکریٹری

Address

Near Government College (Boys)
Nawabshah
67450

Telephone

+923129090300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Hockey Association SBA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Hockey Association SBA:

Share