Color Of Allah

Color Of Allah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Color Of Allah, Youth Organization, Narowal.

❤️‍🩹
25/02/2026

❤️‍🩹

19/02/2026

مبارک❤️‍🩹

12/02/2026

“اے میرے رب میں نے ہر سمت سے تجھی کو پکارا ہے (تیری ہی طرف رجوع کیا ہے)
مجھے اس قید (بندھن) سے نجات دے جس نے میری کلائی کو جکڑ رکھا ہے
مجھے میری اپنی پہچان عطا کر (مجھے مجھ تک لوٹا دے)، میں
ایک عرصے سے حیران و پریشان بھٹک رہا ہوں۔”
یا ربی قصدتُكَ مِن كُلِّ الجهاتِ مُناديًا
أجِرني مِن القيدِ الذي شَدَّ مِعصمي
أعِدني لنفسِي، كم تغربتُ حائرًا.

اے اللہ!یہ دل تیری نگاہِ کرم کا مقام ہے،اس کا پلٹنا تیری مشیت کے تحت ہے،اور اس کا ثابت رہنا تیرے فضل پر موقوف ہے۔یہ دل ا...
16/12/2025

اے اللہ!
یہ دل تیری نگاہِ کرم کا مقام ہے،
اس کا پلٹنا تیری مشیت کے تحت ہے،
اور اس کا ثابت رہنا تیرے فضل پر موقوف ہے۔

یہ دل اپنے گناہوں سے بوسیدہ ہو چکا ہے،
اور اس کی کمزوری بھی اس کے بعض گناہوں کا نتیجہ ہے،
مگر یہ تجھ پر اور تیری قدرت پر ایمان رکھتا ہے۔

یہ جانتا ہے کہ تو ہر اس شخص کو پناہ دیتا ہے
جو تیری طرف رجوع کرے،
اور یہ دل اپنی تمام لغزشوں کے ساتھ
تیری ہی طرف لوٹ آیا ہے۔

پس اے ربّ! اسے درست فرما دے۔

کوئی نیکی اور بھلائی تین چیزوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتی:تعجیله: اسے فوری طور پر انجام دینا۔وتصغيره: اسے اپنی نظر میں حقیر ...
28/10/2025

کوئی نیکی اور بھلائی تین چیزوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتی:
تعجیله: اسے فوری طور پر انجام دینا۔
وتصغيره: اسے اپنی نظر میں حقیر اور کم تر سمجھنا۔
وستره: اور اسے لوگوں سے چھپانا۔

إذا عجَّله هنَّأه: جب تم نے اسکے کرنے میں جلدی کی تو تم نے اسے اسکے مستحق کے لیے خوشگوار بنادیا،،
وإذا صغَّره عَظَّمه: اور جب تم اسے چھوٹا سمجھا تو تم نے اسے دوسروں کی نظروں میں بڑا کر دیا۔،،
وإذا ستره تَمَّمه: اور جب تم اسے چھپایا تو تم نے اسے کامل کر دیا،،

عيون الأخبار [٣ / ٦٤]

“ وہ عالم جو لوگوں کو دین کی راہ دکھلاتا ہے، وہ انکے ساتھ اجر و ثواب میں قیامت تک شریک رہتا ہے، عہد در عہد، زمانہ بہ زما...
20/10/2025

“ وہ عالم جو لوگوں کو دین کی راہ دکھلاتا ہے، وہ انکے ساتھ اجر و ثواب میں قیامت تک شریک رہتا ہے، عہد در عہد، زمانہ بہ زمانہ، کیا ہی رفعت ہے اس مقام و مرتبہ کی! کہ آدمی قبر میں بوسیدہ ہڈیوں کے ڈھیر کی طرح پڑا ہو یا دنیوی امور میں مصروف و مشغول ہو، اور اسکے اعمال صالحہ کا دفتر و دیوان برابر کشادہ و وسیع ہوتا جائے، نیکیوں کے نذرانے اور تحفے اسے وہاں سے پہنچتے رہیں، جہاں سے اسے وہم و گمان بھی نہ ہو “

ابو الحسن العنزي

14/10/2025

🌺❤️

سنو میرے دل! تم نے جان لیا ناں کہ قرآن کے بغیر کتنا بیزار ہو؟؟ تمہیں کہیں ملا اُس جیسا سکوں؟ کیا تم پہلے کی طرح شاداب ہو...
12/10/2025

سنو میرے دل! تم نے جان لیا ناں کہ قرآن کے بغیر کتنا بیزار ہو؟؟ تمہیں کہیں ملا اُس جیسا سکوں؟ کیا تم پہلے کی طرح شاداب ہو؟ کیا تم ویرانے میں نہیں بدل گئے؟ مُجھے دیکھو میں تو جیسے صحرا ہوں جہاں پانی کی بوند تک نہیں اور ایسے جیسے بغیر سازو سامان کے بھٹکی ہوئی مسافر ، میرے دِل! چلو مجھے اُن لمحات میں لے چلو جہاں ہم قرآن کے ساتھ بہت خوش تھے اور کہیں دور تک غم و اندوہ کا سایہ نہیں تھا۔

*[خولة داعيــة إلى الله]*

دینِ اللہ میں کوئی سختی نہیں ہے، لیکن لوگ دنیا کی لذتوں میں ڈوب گئے،اور آرام و آسائش کو پسند کرنے لگے،پس ان کے دل بیمار ...
01/10/2025

دینِ اللہ میں کوئی سختی نہیں ہے، لیکن لوگ دنیا کی لذتوں میں ڈوب گئے،
اور آرام و آسائش کو پسند کرنے لگے،
پس ان کے دل بیمار ہو گئے اور اللہ کے احکام ان کے دلوں پر بھاری لگنے لگے۔
ہم اللہ سے عافیت کی دعا کرتے ہیں۔

❤️‍🩹🌺
30/09/2025

❤️‍🩹🌺

28/09/2025

﴿فلا تَخْضَعنَ بالقولِ فيَطمعَ الذي في قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلۡنَ قَوۡلࣰا مَّعۡرُوفࣰا﴾ [الأحزاب ٣٢]
”تو (کسی نامحرم سے) دبی زبان سے بات نہ کرو، ورنہ جس شخص کے دل میں روگ ہے وہ کوئی غلط توقع لگا بیٹھے گا لہٰذا صاف سیدھی بات کرو۔“

*بعض امھات المومنین سے مروی ہیکہ وہ جب کسی اجنبی سے بات کرتیں تو اپنے منہ پہ ہاتھ رکھ لیتیں اور اس طریقے سے اپنی آواز بدلتیں؛ اس خوف سے کہ کہیں ان سے شیریں اور لوچدار بات نا سنی جائے۔*

علامہ آلوسی رحمہ اللہ (ت: ١٢٧٠) فرماتے ہیں :

«وعُدَّ إغلاظُ القول لغير الزوج من جُملة محاسن خصال النساء جاهلية وإسلامًا»
”عورت کا غیر مرد کیلئے آواز کو غلیظ اور روکھا کرنا، اسلام اور جاہلیت میں خواتین کے جملہ محاسن میں سے ہے۔“

- تفسير الألوسي = روح المعاني ١١/‏١٨٧

عبداللہ بن عمروؓ فرماتے ہیں:“جو شخص اپنے کسی گناہ کو یاد کرے اور اس پر اس کا دل ڈر جائے، پھر وہ اللہ سے مغفرت طلب کرے، ت...
23/09/2025

عبداللہ بن عمروؓ فرماتے ہیں:
“جو شخص اپنے کسی گناہ کو یاد کرے اور اس پر اس کا دل ڈر جائے، پھر وہ اللہ سے مغفرت طلب کرے، تو اللہ تعالیٰ اس گناہ کو کوئی حیثیت نہیں دیتا یہاں تک کہ اسے مٹا دیتا ہے۔”

التوبة لا ابن أبي الدنيا

Address

Narowal
51601

Telephone

+923229894551

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Color Of Allah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Color Of Allah:

Share