Nawaz Welfare Foundation

Nawaz Welfare Foundation To make a difference in the lives of orphans!

16/04/2026

آپ نے مستقبل بہتر کرنے کے لیے کسی نہ کسی جگہ انویسٹمنٹ یا بچت کر رکھی ہوگی ، کیا ذہنی صحت میں بھی کبھی انویسٹمنٹ کی ہے ؟
ایک بار وہ بھی کر دیکھیے !
اسی انویسٹمنٹ پر آپ کی پوری زندگی کھڑی ہے۔ انسان ہر دوڑ میں لگا ہوا ہے ، پیسے کے پیچھے، سٹیٹس کے پیچھے، نام و شہرت کے تعاقب میں ، اولاد کے بہتر مستقبل کی فکر میں۔۔۔
وہ اپنی زندگی کے ہر کونے کھدرے کو سنوارنے میں مصروف ہے ، مگر وہ کونے یا نوکیں جو اسے اکثر چبھتی ہیں ان کو تراشنے یا کاٹنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچتا ۔ ایک چیز جسے وہ سب سے آخر میں رکھتا ہے، حالانکہ وہ سب سے اوپر ہونی چاہیے اور وہ ہے ذہنی سکون اور ذہنی صحت۔۔۔۔ ایک بے چین دل اور بوجھل ذہن کے ساتھ دنیا کی ہر کامیابی بھی ادھوری اور پھیکی محسوس ہوتی ہے۔
المیہ یہ ہے کہ نہ صرف ہمارے ہاں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں ذہنی صحت کو اہمیت ہی نہیں دی جاتی ۔ ہم بلڈ پریشر کی دوا وقت پر لیتے ہیں، جسمانی درد کے لیے علاج کرواتے ہیں، مگر جب بات اندر کے خوف، بے سکونی، ڈپریشن یا اینزائٹی کی آتی ہے تو ہم اسے نظرانداز کر دیتے ہیں۔ ہم اسے بیماری سمجھتے ہی نہیں، اور سمجھ بھی لیں تو اس بیماری کا موجب بننے والے لوگوں سے چھٹکارا نہیں پا سکتے ۔ کچھ لوگ چاہے وہ کتنے ہی قریبی کیوں نہ ہوں ہماری ذہنی کیفیت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ بعض اوقات گھر کے اندر موجود رشتے بھی انسان کے سکون کو چھین لیتے ہیں مگر ہم detachment سے ڈرتے ہیں ۔ یا کسی مینٹل ہیلتھ کاؤنسلر کے پاس جانے سے کتراتے ہیں

خود کو ترجیح دینا سیکھیں اور اپنے ذہنی سکون کے لیے سخت فیصلے بھی کرنا پڑیں تو کریں۔ منفی زہریلے لوگوں سے فاصلہ اختیار کریں، ایسے ماحول کا انتخاب کریں جہاں آپ کو بار بار ٹرگر نہ کیا جائے، اور جو چیز آپ کو مسلسل پریشان کرتی ہے، اس سے نکلنے کی ہمت پیدا کریں۔
پھر کہوں گا آپ اپنی زندگی میں پیسے، پراپرٹی اور مستقبل کے لیے تو سیونگ کرتے ہیں، کبھی اپنے سکون کے لیے بھی کچھ محفوظ کریں ، کیونکہ جب ذہن پرسکون ہوتا ہے تو زندگی واقعی خوبصورت محسوس ہونے لگتی ہے۔

منفی سوچوں ، بے چینی و بے سکونی ،افسردگی ،ڈیپریشن ،ذہنی دباؤ سے چھٹکارا پانے کیلئے یاسر عرفات کیساتھ ون آن ون ملاقات میں سائیکو تھیراپی سیشن لیکر آپ بھی خوشیوں سے بھرپور صحت مند زندگی جی سکتے ہیں

مجیب الرحمن

15/04/2026

دنیا کی 15 بے رحم اور کڑوی حقیقتیں
دنیا کوئی الف لیلیٰ کی کہانی نہیں جہاں آخر میں سب اچھا ہو جاتا ہے۔ یہ ایک میدانِ جنگ ہے جہاں قانون صرف طاقت کا چلتا ہے۔ اگر آپ دنیا کو ویسا دیکھ رہے ہیں جیسی یہ "ہونی چاہیے" تو آپ دھوکے میں ہیں، اسے ویسا دیکھیں جیسی یہ "ہے"۔
یہ رہے دنیا کے 15 بے رحم اور کڑوی حقیقتوں پر مبنی اصول، جنہیں جتنی جلدی نگل لیں گے، اتنی جلدی کامیاب ہوں گے۔
1-مفاد کا راج۔
یہ دنیا کا سب سے بڑا سچ ہے۔ کوئی آپ سے محبت نہیں کرتا، لوگ صرف اس "ضرورت" سے محبت کرتے ہیں جو آپ پوری کرتے ہیں۔ جس دن آپ کی افادیت ختم، اسی دن آپ کی اہمیت ختم۔ وفا صرف تب تک ہے جب تک مفاد وابستہ ہے۔
2-پیسہ ہی چھٹی حس ہے
لوگ کہتے ہیں پیسہ سب کچھ نہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس پیسہ نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ "غریب کی دانشمندی بھی شور سمجھی جاتی ہے، اور امیر کی حماقت بھی فلسفہ۔" پیسہ آپ کو وہ کان اور آنکھیں دیتا ہے جو دوسروں کے پاس نہیں ہوتیں۔
3-کمزوری ایک گناہ ہے
فطرت کا قانون ہے، بڑے جانور چھوٹے جانوروں کو کھا جاتے ہیں۔ اگر آپ اپنی کمزوری، دُکھ یا مجبوری لوگوں کو دکھائیں گے، تو وہ آپ کی مدد نہیں کریں گے، بلکہ آپ کو استعمال کریں گے۔ مظلوم بن کر ہمدردی مانگنا چھوڑیں، طاقتور بنیں۔
4-انصاف صرف کتابوں میں ہے
زندگی منصفانہ نہیں ہے۔ برے لوگوں کے ساتھ اکثر اچھا ہوتا ہے اور اچھے لوگ پس جاتے ہیں۔ اگر آپ "قدرتی انصاف" کا انتظار کر رہے ہیں تو کرتے رہیں۔ یہاں حق ملتا نہیں، چھیننا پڑتا ہے۔
5-خاموشی طاقت ہے
اپنے پتے کبھی شو مت کریں۔ جو انسان اپنے اگلے قدم کا اعلان کر دیتا ہے، وہ اپنی طاقت کھو دیتا ہے۔ دنیا ان سے ڈرتی ہے جو خاموش رہتے ہیں اور اچانک وار کرتے ہیں۔ زیادہ بولنا بیوقوفی کی نشانی ہے۔
6-کوئی مسیحا نہیں آئے گا
اپنی زندگی کی فلم میں ہیرو آپ خود ہیں۔ کوئی شہزادہ یا کوئی معجزہ آپ کو بچانے نہیں آئے گا۔ اگر آپ گڑھے میں ہیں، تو سیڑھی آپ کو خود بنانی پڑے گی۔ انتظار کرنا خودکشی ہے۔
7-نتائج کی پوجا
دنیا کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ نے کتنی محنت کی، آپ کتنی راتیں جاگے۔ دنیا صرف "اسکور بورڈ" دیکھتی ہے۔ اپنی محنت کی داستان نہ سنائیں، صرف ٹرافی دکھائیں۔اُس کے بعد کہانی بھی سنی جائے گی۔
8-ماضی کا بوجھ
لوگ آپ کے ماضی کو تب تک یاد رکھتے ہیں جب تک آپ کامیاب نہیں ہو جاتے۔ جس دن آپ جیت گئے، آپ کے سارے گناہ، ساری غلطیاں "تجربہ" کہلائیں گی۔ ناکام آدمی کا ماضی "داغ" ہے، کامیاب آدمی کا ماضی "سبق" ہے۔
9-انکار کی طاقت
اگر آپ ہر کسی کے لیے دستیاب ہیں، تو آپ کی کوئی عزت نہیں۔ "ناں" کہنا آپ کی قیمت بڑھاتا ہے۔ لوگوں کو خوش کرنا چھوڑیں، کیونکہ آپ سب کو خوش رکھ کر صرف خود کو ناراض کریں گے۔
10-اندھا اعتماد بے وقوفی ہے
"بھروسہ" وہ خنجر ہے جو ہمیشہ قریبی شخص کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ اپنے راز، اپنے پاس ورڈز اور اپنی کمزوریاں کبھی کسی کو مکمل نہ دیں۔ دوست آج ہے، کل دشمن ہو سکتا ہے۔ تھوڑا سا شک ہمیشہ زندہ رکھیں۔
11-جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے
یہ کتابی بات ہے کہ "اندر کی خوبصورتی اہم ہے۔" دنیا پہلے آپ کا لباس، آپ کی گاڑی اور آپ کا حلیہ دیکھتی ہے۔ اگر آپ مسکین نظر آئیں گے، تو مسکین سمجھے جائیں گے۔ بادشاہ کی طرح نظر آنا ، بادشاہ بننے کا پہلا قدم ہے۔
12-جذبات غلام بناتے ہیں
جو شخص غصے، محبت یا حسد میں فیصلے کرتا ہے، وہ ہمیشہ ہارتا ہے۔ دنیا کے شاطر لوگ آپ کے جذبات سے کھیلتے ہیں۔ ٹھنڈے دماغ سے سوچنا سیکھیں، دل کی ماننے والے اکثر برباد ہوتے ہیں۔
13-مفت کچھ بھی نہیں
اگر کوئی چیز مفت مل رہی ہے، تو یاد رکھیں کہ پروڈکٹ آپ خود ہیں۔ ہر احسان کی ایک قیمت ہوتی ہے جو سود سمیت چکانی پڑتی ہے۔ کسی کا احسان لینے سے بہتر ہے کہ بھوکے رہ لیں۔
14-تبدیلی یا موت
جو درخت طوفان میں نہیں جھکتا، وہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اصولوں پر اڑنے کی بجائے وقت کے ساتھ بدلنا سیکھیں۔ ڈائنوسار طاقتور تھے لیکن ختم ہو گئے کیونکہ وہ بدل نہیں سکے۔ لچکدار بنیں۔
15-اکیلے آئے، اکیلے جانا
قبر میں جگہ صرف ایک کی ہوتی ہے۔ آپ کے دوست، رشتہ دار، اور چاہنے والے جنازہ گاہ تک ساتھ ہوں گے۔ زندگی کا سفر تنہا ہے۔ اپنے فیصلوں اور اپنی خوشی کی ذمہ داری خود لیں۔

یہ اصول ظالمانہ لگ سکتے ہیں، لیکن یہ وہ ڈھال ہیں جو آپ کو دنیا کے وار سے بچائیں گے۔ "شریف بنیں، لیکن بے ضرر نہیں۔"

قرآن کریم کا ایک جملہ جو آپ کی پوری زندگی بدل سکتا ہے، یہ ہے: فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ اللّٰهُ لَكُمْۚپس تم گنجائش پیدا کرو...
02/02/2026

قرآن کریم کا ایک جملہ جو آپ کی پوری زندگی بدل سکتا ہے، یہ ہے:

فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ اللّٰهُ لَكُمْۚ
پس تم گنجائش پیدا کرو، اللہ تمہارے لیے وسعت پیدا کر دے گا۔ (سورت مجادلہ: 11)

یہ جملہ در اصل مجلس میں اپنے بھائی کےلیے جگہ خالی چھوڑنے کی فضیلت بتاتا ہے، لیکن جس نے اس جملے کا نور حاصل کر لیا، وہ اپنے بھائی کےلیے ہر جگہ چھوڑںے کےلیے تیار ہو جاتا ہے۔

آج کل کے دور میں دو قدم پیچھے ہٹنا بہت مشکل ہے۔

ہر انسان آگے بڑھنا چاہتا ہے چاہے کسی کو روند کر ہی جانا پڑے۔

لیکن تصور تو کریں کہ جو رب ایک چھوٹی سی مجلس میں بھائی کو جگہ دینے پر کشادگی کا وعدہ کر رہا ہے، وہ رب کسی کےلیے گھر کے دروازے کھلے رکھنے، آفس میں جاب دلوانے، کسی کو opportunity دینے، کسی کےلیے اپنی کرسی چھوڑنے، کسی کو اپنے ادارے میں قبول کرنے، کسی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے، کسی مجبور کی جگہ بنانے، کسی مفلس کو اپنے پیڈ کورس میں شامل کرنے، کسی کو مشورہ اور رہنمائی دینے میں کتنی وسعت و کشادگی سے نوازے گا؟

گُھٹے دل اور تنگ سینے والے اپنی زندگی میں ہمیشہ تنگی کا شکار رہتے ہیں لیکن کُھلے دل اور کشادہ سینے والے اللہ کی وسعت سے وافر حصہ پاتے ہیں، ایسے لوگ ربِ محبت کو بہت محبوب ہیں جو اُس کے کنبے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

ربِ محبت ہمیں زندگی کے ہر لمحے اور ہر جگہ پر دوسروں کو ترجیح دینا والا بنائے۔ آمین

محمد اکبر
02 فروری 2026

14/01/2026

زندگی میں سب سے بہترین کوالٹی انسان کا resilient ہونا ہے۔

ٹیلنٹ، عقل، پیسہ، مواقع سب اپنی جگہ ہیں، مگر جو چیز مشکل وقت میں انسان کو زندہ رکھتی ہے وہ resilience ہے۔

گرنے کے بعد اٹھنے کی عادت۔
مار کھا کر بھی سیدھا کھڑے ہونے کی ضد۔

دنیا کی زیادہ تر کامیاب کہانیاں کسی genius پلان کی نہیں ہوتیں، بلکہ مسلسل ناکامیوں کے بعد ہار نہ ماننے کی ہوتی ہیں۔

جن لوگوں میں resilience زیادہ ہوتی ہے وہ stress میں بہتر فیصلے کرتے ہیں، جلد recover کرتے ہیں، اور long term میں باقی لوگوں سے آگے نکل جاتے ہیں۔

زندگی ہر کسی کو توڑتی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ کچھ لوگ ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں، اور کچھ لوگ ٹوٹ کر مضبوط ہو جاتے ہیں۔ resilient انسان روتا بھی ہے، تھکتا بھی ہے، مگر رکتا نہیں۔

اور یہ کوالٹی سکھائی نہیں جاتی، یہ انسان کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ مشکلات میں۔ ریجیکٹ ہونے میں۔ دھکے کھانے میں۔

اور اس کے باوجود خود کو بار بار سمجھانے میں کہ ابھی کھیل ختم نہیں ہوا۔

اگر ایک چیز اپنے اندر پکی کرنی ہے تو وہ یہی ہے:
چاہے حالات کیسے بھی ہوں، واپس کھڑے ہونے کی ہمت۔

باقی سب چیزیں وقت کے ساتھ آتی جاتی رہتی ہیں۔

اگر تمہیں کبھی حوصلے کی ضرورت محسوس ہو تو اپنے والد کی طرف دیکھو۔ وہ شخص جس نے اپنی جوانی تمہاری خوشیوں کے لیے قربان کر ...
13/11/2025

اگر تمہیں کبھی حوصلے کی ضرورت محسوس ہو تو اپنے والد کی طرف دیکھو۔ وہ شخص جس نے اپنی جوانی تمہاری خوشیوں کے لیے قربان کر دی، اپنے خواب ادھورے چھوڑ دیے تاکہ تمہارے خواب مکمل ہو سکیں۔ دھوپ میں پسینہ بہایا، سردی میں محنت کی، بس اس لیے کہ تمہیں کبھی کسی کمی کا احساس نہ ہو۔ ان کے چہرے کی جھریاں محنت کی داستان سناتی ہیں اور ان کے ہاتھوں کی سختی قربانیوں کی گواہ ہے۔ آج وہ بڑھاپے کی دہلیز پر ہیں، مگر تمہارے لیے ان کی دعاؤں میں وہی محبت، وہی فکر باقی ہے۔ اب تمہاری باری ہے کہ ان کا سہارا بنو، ان کے چہرے پر اطمینان کی مسکراہٹ واپس لاؤ۔ اُن ہاتھوں کو آرام دو جو تمہارے لیے مسلسل کام کرتے رہے۔ زندگی کے اس مرحلے پر ان کے ساتھ کھڑے رہنا تمہارا فرض ہی نہیں، تمہارا فخر بھی ہے۔ کیونکہ جس باپ نے تمہیں زندگی دی، اب اس کی زندگی تمہارے سہارے کی محتاج ہے۔ اسے احساس دلاؤ کہ اس کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔

17/08/2025

1۔ سب سے بڑی عیاشی یہ ہے کہ آپ خود اپنی کمپنی میں خوش رہیں
جو خود کو پسند نہیں کرتا وہ کسی چیز میں خوشی ڈھونڈ ہی نہیں سکتا

2۔ جو بھی آج مضبوط ہے وہ کبھی ٹوٹا ضرور ہے
کوئی بھی عقل کا پکا بغیر اندر کچھ برباد کیے نہیں بنتا

3۔ سب سے برا لمحہ وہ ہوتا ہے جب آپ ان چیزوں میں دلچسپی کھو بیٹھتے ہیں
جن کے لیے کبھی تڑپتے تھے
خود سے جڑے لوگ
لمبی باتیں
شکایتیں
محبت بھری باتیں
سب میں دل نہیں لگتا
طاقت ہی ختم ہو جاتی ہے

4۔ اصل گہری دوستی یا رشتہ خامیوں کو ماننے سے شروع ہوتا ہے
کمالات کی پوجا سے نہیں

5۔ لمبا صبر آخر میں دل کو پتھر کر دیتا ہے
پھر بندہ کسی رشتے کے بغیر بھی جی لیتا ہے
اور ذرا سا بھی افسوس نہیں کرتا

6۔ کچھ لوگوں میں چھٹی حس بڑی تیز ہوتی ہے
یہ اللہ کی دین ہے
سب کے پاس نہیں ہوتی
کچھ کو قدرتی مل جاتی ہے

7۔ بعض دفعہ کچھ لوگ دور ہو جائیں
تو اصل سکون ملتا ہے
ان کے پیغامات ڈیلیٹ کرنا
ان سے بچنا
سب سکون لاتا ہے

8۔ اگر دل کہے کچھ غلط ہے
تو سن لیں
اکثر دل صحیح پکڑ لیتا ہے

9۔ غصے میں بولنے سے بچیں
کبھی کبھی بات ٹھیک بھی ہو
لیکن انداز غلط ہو
تو سب کچھ ہاتھ سے نکل جاتا ہے

10۔ دل کی بات ہر کسی سے نہ کریں
سب دوست نہیں ہوتے
اپنی بات اپنے تک رکھنا سیکھیں

11۔ کچھ رشتے نہ دوستی ہوتے ہیں نہ عشق
بس دل کو سکون دیتے ہیں
ایسے رشتے بھی نعمت ہیں

12۔ رشتوں میں جلد بازی نہ کریں
کچھ تعلقات بس چند دن کی خوشی دیتے ہیں
عمر بھر کا دکھ دے جاتے ہیں

13۔ تین باتیں پکی کر لیں
اعتماد اگر چلا جائے
تو بندہ نہیں لوٹتا
فضول باتوں سے دوری
سب سے بڑی نعمت
اور
تلخیوں کو دل میں نہ بسائیں
ورنہ اندر ہی اندر کھوکھلا ہو جائیں گے

ہر بات دل سے پڑھیں
زندگی کو آسان رکھیں
سکون آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے



محمد اسماعیل

یہ بات جان لو کہ کچھ حقائق تیس سال تک سمجھ آتے ہیں، کچھ حقائق چالیس سال کے بعد سمجھ آتے ہیں ۔ کچھ حقیقتیں عمر کے ساتھ سم...
17/07/2025

یہ بات جان لو کہ کچھ حقائق تیس سال تک سمجھ آتے ہیں،
کچھ حقائق چالیس سال کے بعد سمجھ آتے ہیں ۔

کچھ حقیقتیں عمر کے ساتھ سمجھ آتی ہیں، ٹائم کے ساتھ سمجھ آتی ہیں۔
جس نے بیٹی بیاہی ہے اس کا واقعہ اور ہے،
جس نے بیٹا بیاہا ہے اس کی کہانی اور ہے۔ یہ الگ الگ واقعات ہیں۔

اس لیے بڑے صبر کے ساتھ، بڑے تحمل کے ساتھ اس سفر کو Confusion سے بچانا۔ آپ اس کو جا کے دیکھو، دوسرے کو جا کے دیکھو۔

آپ اپنے لیے فیصلہ کر لو۔ یہ نہ ہو کہ آپ دیکھتے ہی رہ جائیں اور میلہ ختم ہو جائے ۔
کہیں نہ کہیں وابستہ ہو جاؤ اور اپنا سفر جاری رکھو۔
باقیوں کو چھوڑ دو۔

کہیں نہ کہیں، جیسے جہاں مرضی ہو وابستہ ہو جاؤ ۔

آپ ہمارے پاس تو ویسے بھی آ سکتے ہو۔

آپ کہیں وابستہ ہو آؤ۔ ہو آؤ تو یہ بہتر ہے۔ گھبرانا نہیں ہے۔ بحث نہیں کرنی۔

دین میں بحث نہ کرو۔ خدا کو Prove نہ کرو۔ مذہب پر بحث بند کرو۔ اسلام کو Discuss کرنا بند کر دو ۔ اسلام علم نہیں ہے،
اسلام عمل ہے۔

بس عمل کرتے جاؤ، کسی کو معاف کر دو، کسی سے معافی مانگ لو۔ کسی کی تھوڑی سی خدمت کر دو، یہ عمل ہے ۔
دھیان کرو، آسان سی بات ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ بہتر وقت آجائے گا۔

سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ
کتاب۔ گفتگو 1صفحہ نمبر 123

05/07/2025

یاد رکھو... بیوقوف مت بنو
اپنی روشنی اُس دلدل میں مت دکھاؤ جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہو
جب تم غربت، منفی سوچ اور فضول لوگوں کے بیچ گھرے ہو، تو خاموش رہو... چھپ جاؤ...
ایسا ظاہر کرو جیسے تمہیں کچھ پتہ نہیں
کیونکہ اندھیرے میں چمکتا چراغ لوگوں کی پسند نہیں بنتا... وہ تو درندوں کو بھڑکا دیتا ہے
جہاں ماحول گرا ہوا ہو، وہاں کمال ایک جرم بن جاتا ہے...
اور برتری؟ وہ تو جنگ کا اعلان بن جاتی ہے
کوئی نہیں چاہتا کہ تم اس سے بہتر بنو
نہ تمہارا دوست نہ بھائی نہ کزن
دھوکہ مت کھاؤ
حسد انسان کی فطرت میں بسا ہوا ہے
جیسے ہی تم سر اٹھاؤ گے، اسے کاٹنے کی کوشش ہوگی
تم پر نظر رکھی جائے گی تمہیں روکا جائے گا
سازشیں بُنی جائیں گی
جیسے تم کوئی بادشاہ ہو...
جبکہ تم نے تو صرف اتنا چاہا کہ خود کو بہتر بنا سکو
اپنی ذہانت مت دکھاؤ
اپنے پتے مت کھولو
ایسا بن کے رہو جیسے کچھ آتا ہی نہیں
مگر دل میں شیطان جیسی چالاکی لیے ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھو
خاموش رہو
عاجزی سے پیش آؤ
یہاں تک کہ لوگ تمہیں کمزور سمجھنے لگیں
اور پھر نیچے سے اوپر کی طرف چڑھائی شروع کرو
اپنے پیسے کو مضبوط کرو
اپنے جسم کو طاقتور
اپنے دماغ کو روشن کرو
اور پھر نکل جاؤ اُس ماحول سے
ایسے لوگوں کے بیچ جاؤ
جہاں باتیں نہیں، منصوبے بنتے ہیں
جہاں سوچ چھوٹی نہیں، بلند ہوتی ہے
وہاں تمہاری چمک تمہاری طاقت بنے گی تمہارے لیے راستے کھولے گی
معاہدے، شراکتیں، طاقتور دسترخوانوں پر دعوتیں
کیونکہ صاف ماحول میں طاقت کا احترام کیا جاتا ہے... اُس سے دشمنی نہیں کی جاتی
اور جہاں غریب ہوتے ہیں؟
وہ دوسروں کی کہانیاں جیتے ہیں
کون گیا؟ کون ناکام ہوا؟ کون کامیاب ہوا؟
اپنے سامنے کچھ نہ کرو
بربادی میں محل مت بناؤ
وہ صرف اسے گرا دیں گے... تاکہ خود کو تمہارے برابر محسوس کر سکیں
نتیجہ؟
اندھیرے میں چمکنے کی کوشش مت کرو...
جب تک کہ تم لڑنے کے لیے تیار نہ ہو
اور اگر بلندی کی خواہش ہے
تو ایسی زمین تلاش کرو جہاں خوابوں کا قتل نہ ہو.

With immense gratitude, we thank our generous donors for contributing PKR 500,000 during 2024–25. Your kindness is light...
15/06/2025

With immense gratitude, we thank our generous donors for contributing PKR 500,000 during 2024–25. Your kindness is lighting up the lives of orphaned and deserving children and giving them hope for a brighter future. 🌟 Together, we are building dreams.

بے حد شکریہ کے ساتھ، ہم 2024-25 کے دوران PKR 500,000 عطیہ کرنے کے لیے اپنے فیاض عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کی مہربانی یتیم اور بچوں کی زندگیوں کو روشن کر رہی ہے اور انہیں ایک روشن مستقبل کی امید دے رہی ہے۔ 🌟 ساتھ مل کر، ہم خوابوں کی تعمیر کر رہے ہیں۔

بے بسی کو شعور آنے دو رہنما یہیں سے نکلیں گے !
11/06/2025

بے بسی کو شعور آنے دو رہنما یہیں سے نکلیں گے !

"زمہ داری اٹھانے والے ہی دنیا بدلتے ہیں!"جو لوگ اپنی ذمہ داریوں، خوابوں اور اداروں کا وزن اُٹھانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، وہ...
10/06/2025

"زمہ داری اٹھانے والے ہی دنیا بدلتے ہیں!"

جو لوگ اپنی ذمہ داریوں، خوابوں اور اداروں کا وزن اُٹھانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، وہی اصل میں قائد ہوتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والا مجسمہ صرف فن نہیں، ایک حقیقت ہے — کہ قیادت کبھی آسان نہیں ہوتی، لیکن تاریخ ہمیشہ اُنہی کے قدم چومتی ہے جو جھکتے ہیں تاکہ دوسروں کو اُٹھا سکیں۔

💡 تحقیق کے مطابق، دنیا کی 70% کامیاب کمپنیاں اُن لیڈرز کے زیرِ انتظام ہیں جو دباؤ میں رہتے ہوئے بھی مسلسل سیکھنے، سہنے اور سمت دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اگر آپ کاروبار یا ٹیم چلا رہے ہیں، تو یاد رکھیں:

بوجھ اُٹھانا کمزوری نہیں، طاقت ہے۔

چپ چاپ کام کرنا، سب سے مؤثر اثر چھوڑتا ہے۔

جس دن آپ نے اپنے مشن کو ذاتی مقصد سمجھ لیا، وہ دن کامیابی کی شروعات ہے۔

اپنے بوجھ کو برا مت سمجھیں، یہ آپ کا برانڈ ہے۔
آپ کی استقامت، آپ کا وژن اور آپ کی قربانی ہی آپ کی کامیابی کی بنیاد ہے۔

07/06/2025

🐏 عید الاضحٰی مبارک 🐪

نواز ویلفیئر فاؤنڈیشن

Address

Shad Bagh Colony Mohalla Karmanwala Madrissa Makki Madni Nankana Sahib
Nankana Sahib

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawaz Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share