Chalt Paeen Youth Organisation

Chalt Paeen Youth Organisation Chalt Paaen Youth Organisation
Empowering youth | Building future leaders
Working for community development & unity 🤝
📍 Nagar

18/08/2026

سخت تشویش اور دوٹوک مؤقف

چلت پائیں سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائی آصف کے ساتھ گلگت میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ بدتمیزی اور ہاتھ اٹھانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی اور معاملے کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو ہم اپنے آئینی و قانونی حقِ احتجاج کے تحت بہت جلد KKH پر احتجاج/بلاک کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ہم انصاف چاہتے ہیں، خاموشی نہیں۔

16/08/2026

سرفراز نگری نگر یوتھ آرگنائزیشن کے صدر منتخب! 🗳️🎉

16/08/2026

Nagar Youth Organisation Election 2026

16/08/2026

انتخابات کا مرحلہ مکمل، اب نظریں نتائج پر! 🗳️🔥

تھولے امام بارگاہ میں سرگرمیاں جاری، امیدواروں اور کارکنوں کو نتائج کا بے صبری سے انتظار۔

16/08/2026

Nagar Youth Organisation Election 2026 🗳️

الیکشن کا عمل جاری ہے!
نوجوان قیادت کے اس اہم انتخاب میں Chalt Paeen سے رضوان ایڈووکیٹ جبکہ Chalt Bala سے سرفراز نگری امیدوار ہیں۔

آج کا انتخاب، کل کی قیادت! ✨

25/07/2026

آج چھلت پائیں یوتھ آرگنائزیشن کے 14 بہادر اور محنتی جوان پہاڑوں کی طرف روانہ ہوئے، جہاں سیلاب کی وجہ سے پینے کا صاف پانی بند ہو چکا تھا۔ ان نوجوانوں نے اپنی ہمت اور جذبے سے پتھروں کی دیوار بنائی، پلاسٹک بچھا کر پانی کا راستہ دوبارہ بحال کیا اور لوگوں کے لیے زندگی کا ذریعہ واپس لے آئے — واقعی چھلت پائیں یوتھ ہمارے فخر اور اصل ہیروز ہیں۔ خصوصی شکریہ: حسین علی صدر، اقبال، حسنین اقبال، محمدی، نعیم، قیصر، جاوید، ناصر، رزاق، باقر، کاشف، عرفان اور شہزاد

ChaltPaeen




08/05/2026

چھلت پائیں RCC پل کے تعمیراتی کام میں شروع سے ہی کئی مقامات پر ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کی شکایات سامنے آ رہی تھیں۔ عوام اور خصوصاً چھھلت پائیں یوتھ نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہریس پٹ میں ایگزیکٹو انجینئر کے سامنے باقاعدہ شکایت درج کروائی اور مطالبہ کیا کہ پل جیسے اہم منصوبے میں کسی قسم کی غفلت یا تھرڈ کلاس کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شکایت کے بعد متعلقہ حکومتی افسران اور انجینئرنگ ٹیم نے پل کے تعمیراتی مقام کا تفصیلی دورہ کیا۔ معائنے کے دوران کئی جگہوں پر کام ناقص پایا گیا، جہاں تعمیراتی معیار سرکاری اصولوں اور حفاظتی تقاضوں کے مطابق نہیں تھا۔ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ناقص حصوں کو دوبارہ تعمیر کرنے اور غیر معیاری کام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
چھھلت پائیں یوتھ اور مقامی عوام نے واضح کیا کہ یہ پل علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم اور بنیادی ضرورت ہے، اس لیے اس کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی، کرپشن یا غیر ذمہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔ عوام کی بروقت آواز اٹھانے کی وجہ سے ناقص کام کو روکا گیا اور متعلقہ اداروں کو دوبارہ معیاری تعمیر پر مجبور ہونا پڑا۔
امید کی جا رہی ہے کہ اب پل کا باقی ماندہ کام مکمل معیار، مضبوطی اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا تاکہ آنے والے کئی سالوں تک عوام اس سہولت سے محفوظ انداز میں فائدہ اٹھا سکیں۔

16/04/2026

الحمدللہ!
آج سے چلت پائیں پل کا کام باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔
آج ہم نے سائٹ کا دورہ کیا اور کام کا آغاز دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔
یہ پل ہمارے گاؤں چلت پائیں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور انشاءاللہ جلد مکمل ہوگا۔
ہم تمام متعلقہ اداروں اور افراد کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ممکن ہوا۔
چلت پائیں یوتھ اپنے گاؤں کی ترقی کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی 💪
📍 مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں

🌟 Official Announcement 🌟Chalt Paeen Youth Organisation ki taraf se hum ne apni youth representation ko mazboot karte hu...
16/04/2026

🌟 Official Announcement 🌟
Chalt Paeen Youth Organisation ki taraf se hum ne apni youth representation ko mazboot karte huay 4 zimmedar afrad ko Nagar Youth Organization ke liye nominate kiya hai. 💪
Ye tamam afrad apni salahiyat aur mehnat se youth ki behtari aur area ki taraqqi ke liye apna kirdar ada karenge.
🤝 Hum umeed karte hain ke ye team Nagar Youth ke sath mil kar aik behtareen mustaqbil ki taraf qadam barhayegi.

چلت پائیں یوتھ کی جانب سے ایک مضبوط اور سنجیدہ قدم 🤝نَگر یوتھ آرگنائزیشن کے لیے چلت پائیں یوتھ کی طرف سے 4 ایسے ممبران ن...
14/04/2026

چلت پائیں یوتھ کی جانب سے ایک مضبوط اور سنجیدہ قدم 🤝

نَگر یوتھ آرگنائزیشن کے لیے چلت پائیں یوتھ کی طرف سے 4 ایسے ممبران نامزد کیے جا رہے ہیں جو تعلیم یافتہ ہوں، باکردار ہوں اور مکمل طور پر غیر سیاسی ہوں۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف خدمت ہے—ذاتی مفاد نہیں، بلکہ علاقے کی بہتری ہماری پہچان ہوگی۔

یہ ممبران نَگر یوتھ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم کے ذریعے چلت پائیں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ پانی، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی ضروریات—ہر کمی کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہوگی۔

ہم عزم کرتے ہیں کہ یہی نوجوان چلت پائیں کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی بنیں گے، اور ایک ایسا مستقبل تعمیر کریں گے جہاں ہر آواز سنی جائے، ہر مسئلہ حل ہو، اور ہر قدم بہتری کی طرف ہو۔

آئیں، مل کر اپنے گاؤں کو ایک مثال بنائیں .

Address

Gilgit Baltistan
Nagar
15100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chalt Paeen Youth Organisation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share