21/05/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور عوامی تحفظ کے مؤثر اقدامات کے تحت دریائے چناب کے کنارے پری فلڈ انتظامات 2026 کے سلسلے میں دوسرے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
اس اہم سرگرمی کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی قیادت میں کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، میونسپل و ٹاؤن کمیٹیز، محکمہ آبپاشی، زراعت، ٹریفک پولیس، ہائی ویز، پاکستان آرمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، PDMA، سول ڈیفنس، سوشل ویلفیئر، لائیو اسٹاک، MEPCO، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، SNGPL، PTCL سمیت دیگر سرکاری و نجی اداروں نے شرکت کی۔
اس مشق میں SYCOP (Social Youth Council of Patriotis) کی فعال شرکت نمایاں رہی۔ SYCOP نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے عوامی آگاہی، کمیونٹی انگیجمنٹ اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ تنظیم کی جانب سے فلڈ پریپیرڈنس اور کمیونٹی ریسپانس کے حوالے سے مثبت اور عملی معاونت فراہم کی گئی۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام انتظامات ہر صورت مکمل اور فعال رکھے جائیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کے ساتھ قریبی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔