Zafar Colony Muzaffargarh

Zafar Colony Muzaffargarh ظفر کالونی مظفرگڑھ

10/03/2026
23/02/2026
Ali Hassan Khan
22/02/2026

Ali Hassan Khan

⚠️ سوئی گیس میں غفلت — گیس قاتل بن سکتی ہےآج مظفرگڑھ کی ظفر کالونی کی مین گلی میں ایک حادثہ پیش آیا۔ ہمارے معزز بھائی جن...
22/02/2026

⚠️ سوئی گیس میں غفلت — گیس قاتل بن سکتی ہے

آج مظفرگڑھ کی ظفر کالونی کی مین گلی میں ایک حادثہ پیش آیا۔ ہمارے معزز بھائی جناب نعیم کاشف صاحب کے گھر میں سوئی گیس کے لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اللہ پاک کا خاص کرم ہوا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کے صاحبزادے، جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں، نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو کال کی۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیم زیرو ٹائم میں موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ الحمدللہ اب صورتحال بہتر اور قابو میں ہے۔

🙏 تمام گروپ ممبران سے گزارش ہے:
- سوئی گیس کے کنیکشن اور پائپ لائن کی باقاعدہ چیکنگ کروائیں۔
- گیس کی ٹائمنگ اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول سے آگاہ رہیں۔
- جب بھی گیس بند ہو، مین والو (آن/آف ہینڈل) لازماً بند کریں۔
- گیس آنے پر احتیاط سے دوبارہ آن کریں اور لیکیج ضرور چیک کریں۔
- گیس کھلی چھوڑنے یا لاپرواہی کی عادت ہرگز نہ اپنائیں۔

یاد رکھیں، معمولی سی غفلت بڑا حادثہ بن سکتی ہے۔

اللہ پاک جناب نعیم کاشف صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ہم سب کو احتیاط اختیار کرنے Ali Hassan KhanDC MUZAFFARGARH_Officialکی توفیق عطا فرمائے۔

21/02/2026

Check out shahid baig’s video.

احتجاج کے بعد مذاکرات طے پا گئے، جس کے تحت ایس ڈی او فرسٹ اور ایس ڈی او سیکنڈ دونوں موقع پر حاضر ہوئے۔ مذاکرات کے دوران ...
21/02/2026

احتجاج کے بعد مذاکرات طے پا گئے، جس کے تحت ایس ڈی او فرسٹ اور ایس ڈی او سیکنڈ دونوں موقع پر حاضر ہوئے۔ مذاکرات کے دوران مل انتظامیہ کو فوری نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ رمضان المبارک کے فوراً بعد 132 کے وی کی خطرناک تاروں کو موجودہ مقام سے مستقل طور پر شفٹ کر دیا جائے گا۔

موقع پر واپڈا حکام نے عارضی حفاظتی اقدام کے طور پر ٹوٹی ہوئی تمام تاروں کو غیر فعال کر دیا۔ گھروں کی چھت پر پڑی ٹوٹی ہوئی تار اور کھمبے کے اوپر سے گزرنے والی دیگر دو مین تاروں تینوں کو آپس میں یکجا کر کے بائنڈ (نتھی) کر دیا گیا اور پول کے ساتھ لٹکا دیا گیا تاکہ ان کے ذریعے بجلی کی ترسیل ممکن نہ رہے۔ اس اقدام کے بعد لائن مکمل طور پر غیر مؤثر ہو گئی ہے، جس کے باعث اب واپڈا اس میں بجلی اس وقت تک بحال نہیں کر سکے گی جب تک تاروں کو مکمل طور پر شفٹ نہیں کیا جاتا، یوں وقتی طور پر علاقے کو ایک بڑے خطرے سے محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

اہلِ علاقہ کا مطالبہ واضح ہے کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے اس مسئلے کا مستقل اور فوری حل یقینی بنایا جائے، کیونکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کسی بھی ادارے یا مفاد سے زیادہ اہم ہےAli Hassan Khan

ظفر کالونی کی مین گلی سے گزرنے والی جیوٹ مل کی132 کے وی بجلی کی تاریں عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی حالت میں گھروں کی چھتوں پر ...
21/02/2026

ظفر کالونی کی مین گلی سے گزرنے والی جیوٹ مل کی132 کے وی بجلی کی تاریں عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی حالت میں گھروں کی چھتوں پر پڑی تھیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔ اچانک ان تاروں میں کرنٹ بحال ہو گیا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر واپڈا اہلکار موقع پر پہنچے، مگر خطرناک لیکیج تار کو مکمل طور پر ہٹانے کے بجائے صرف عارضی مرمت شروع کر دی، جس پر اہلِ علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔

علاقہ مکینوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی مین تاروں کا مسئلہ وقتی مرمت سے نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اسی سلسلے میں واپڈا کے ایس ڈی او، ایس ای اور جیوٹ مل کے جی ایم کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گھروں کی چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں کا مسئلہ مکمل اور مستقل طور پر حل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔Ali Hassan Khanعلی حسن سرفراز۔

Address

Zafar Colony Old Chungi 2 Jhung Road
Muzaffargarh
34200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zafar Colony Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share